ہائیکو

ایس فصیح ربانی — دسمبر 13، 2011 5:52 شام
شاہین فصیحؔ ربانی
ہائیکو

اک بوڑھا کیکر
جھینگر شور مچاتا ہے
سوکھی شاخوں پر
سورج ہے سر پر
کیکر کے ننھے پتے
سایا دیتے ہیں
پت جھڑ کا منظر
محوِ رقص ہے کیکر کی
سوکھی شاخوں پر
یادوں کے سائے
شام ڈھلے مجھ روگی سے
ملنے کو آئے
پتے پر ٹھہرا
تکتا ہے سورج کی راہ
شبنم کا قطرہ
پیپل کا سایا
چھاؤں مرے سر پر کرنے
ساتھ نہیں آیا
نیم کی ٹھنڈی چھاؤں
میری راہ میں آئی ہے
رکھوں کیسے پاؤں
آگے بڑھتے تھے
ہم کیکر کے سائے تلے
بیٹھ کے پڑھتے تھے
ایس فصیح ربانی — دسمبر 13، 2011 5:55 شام
آخری ہائیکو کا تیسرا مصرعہ یوں پڑھیے
ہم کیکر کے سائے تلے
محمد وارث — دسمبر 14، 2011 6:00 شام
خوب ہیں محترم، کیا کہنے
ایم اے راجا — دسمبر 15، 2011 11:27 صبح
بہت خوب جناب بہت فصیح
مغزل — دسمبر 17، 2011 12:15 شام
بہت خوب ۔ ایس فصیح ربانی صاحب آپ سے التماس ہے کہ مدون کر کے کلام تحریر شکل میں شامل کیجے تاکہ تلاش میں آسانی رہے اور محفل کے قوائد کی پابندی بھی ۔۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 29، 2011 6:34 شام
خوب ہیں محترم، کیا کہنے

آپ کا بہت شکریہ وارث بھائی، بہت خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 29، 2011 6:35 شام
بہت خوب جناب بہت فصیح

آپ کی اس نوازش پر بہت ممنون ہوں،
ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 29، 2011 6:37 شام
بہت خوب ۔ ایس فصیح ربانی صاحب آپ سے التماس ہے کہ مدون کر کے کلام تحریر شکل میں شامل کیجے تاکہ تلاش میں آسانی رہے اور محفل کے قوائد کی پابندی بھی ۔۔

محمود بھائی، آپ کا بہت شکریہ، سدا خوش رہیے۔
آپ کے حکم کی تعمیل میں تحریری شکل میں ہائیکو شامل کر دیئے ہیں
مغزل — دسمبر 30، 2011 6:13 صبح
بہت شکریہ ایس فصیح ربانی بھائی ، مالک و مولیٰ جزا عطا فرمائے ۔طرحی مشاعرے کی لڑیاں آپ کی منتظر ہیں
ایم اے راجا — دسمبر 30، 2011 6:19 صبح
آپ کی اس نوازش پر بہت ممنون ہوں،
ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
شکیہ، آمین
ایس فصیح ربانی — جنوری 6، 2012 6:23 شام
بہت شکریہ ایس فصیح ربانی بھائی ، مالک و مولیٰ جزا عطا فرمائے ۔طرحی مشاعرے کی لڑیاں آپ کی منتظر ہیں

محمود بھائی
حسبِ ارشاد آج طرحی مشاعرے میں غزل پوسٹ کر دی ہے۔
آپ کا بہت شکریہ، سدا خوش رہیے۔
مغزل — جنوری 7، 2012 5:29 صبح
جزاک اللہ پیارے صاحب ، اللہ خوش رکھے ، آپ سے التماس گزار ہوں کہ محفل میں بے قائدگی کو باقائدگی سے شرکت میں تبدیل کر دیجے ۔۔ والسلام
ایس فصیح ربانی — جنوری 12، 2012 8:27 صبح
جزاک اللہ پیارے صاحب ، اللہ خوش رکھے ، آپ سے التماس گزار ہوں کہ محفل میں بے قائدگی کو باقائدگی سے شرکت میں تبدیل کر دیجے ۔۔ والسلام
محمود بھائی!
حسبِ ارشاد پوری کوشش کروں گا، اِن شاءاللہ
مگر ۔۔۔غمِ روزگار، غمِ روزگار!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%A9%D9%88.49024/