ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

طالش طور — اپریل 27، 2021 8:26 شام
سر الف عین
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے
دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے
اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے
رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 27، 2021 8:41 شام
سر الف عین
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے
دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے
اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے
رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے
خوبصورت! بہت داد قبول فرمائیے طالش طور بھائی
اسے تو آپ کی پابندِ۔ بحور شاعری کے زمرے میں ہونا چا ہیے۔
عرفان سعید — اپریل 27، 2021 8:53 شام
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
بہت خوب جناب!
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 27، 2021 9:00 شام
واہ، بڑی مرصع غزل ہے، ماشاء اللہ
اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے
بہت خوب، کیا کہنے
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 27، 2021 10:11 شام
لیجیے! ہم نے اسے "آپ کی پابندِ بحور شاعری" کے زمرے میں منتقل کردیا ہے!
طالش طور — اپریل 28، 2021 6:05 صبح
لیجیے! ہم نے اسے "آپ کی پابندِ بحور شاعری" کے زمرے میں منتقل کردیا ہے!
بہت شکریہ بھائی
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 28، 2021 6:14 صبح
واہ واہ ،
کیا خوب کلام ہے ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید
طالش طور — اپریل 28، 2021 7:43 صبح
شکریہ جناب
طالش طور — اپریل 28، 2021 7:52 صبح
تمام احباب کرام کا بصد شکریہ کہ بہت زیادہ داد و تحسین سے نوازا گیا نا چیز اس قابل تو نہیں
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 28، 2021 9:50 صبح
تمام احباب کرام کا بصد شکریہ کہ بہت زیادہ داد و تحسین سے نوازا گیا نا چیز اس قابل تو نہیں
طالش طور بھائی اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
ناچیز کا تعارف بھی کروائیے تعارف کی لڑی میں!
تعارف و انٹرویو
سید عاطف علی — اپریل 28، 2021 9:54 صبح
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
واہ طالش صاحب ۔ بہت خوب ۔
ایسا الگتا ہے یہاں کس نے کی جگہ کسی نے ہونا چاہیئے ۔ اس لیے اس کو سوالیہ اسلوب میں ترتیب دے سکتے ہیں جو پہلے مصرع سے اچھی طرح مطابق ہو جائے ،
جیسے
سوتے سوتے مری۔۔۔۔
البتہ غزل ساری بہت عمدہ ہے ۔
ایس ایس ساگر — اپریل 28، 2021 1:08 شام
آپ کی غزل بہت عمدہ ہے طالش طور بھائی۔
ہر شعر خوبصورت اور لاجواب۔ سلامت رہیے۔
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ۔ آمین۔
طالش طور — اپریل 28، 2021 1:23 شام
آپ کی غزل بہت عمدہ ہے طالش طور بھائی۔
ہر شعر خوبصورت اور لاجواب۔ سلامت رہیے۔
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ۔ آمین۔
شکریہ جناب جزاک اللہ
طالش طور — اپریل 28، 2021 4:42 شام
واہ طالش صاحب ۔ بہت خوب ۔
ایسا الگتا ہے یہاں کس نے کی جگہ کسی نے ہونا چاہیئے ۔ اس لیے اس کو سوالیہ اسلوب میں ترتیب دے سکتے ہیں جو پہلے مصرع سے اچھی طرح مطابق ہو جائے ،
جیسے
سوتے سوتے مری۔۔۔۔
البتہ غزل ساری بہت عمدہ ہے ۔

جناب سید عاطف علی شاہ صاحب جس طرح آپ فرما رہے ہیں اس طرح سے تو بہر یکسر تبدیل ہو جائے گی اور نئے سرے سے تمام اشعار کی مشق کرنی پڑے گی بہرحال غزل کو سراہنے کے لئے شکریہ
سید عاطف علی — اپریل 28، 2021 4:48 شام
جناب سید عاطف علی شاہ صاحب جس طرح آپ فرما رہے ہیں اس طرح سے تو بہر یکسر تبدیل ہو جائے گی اور نئے سرے سے تمام اشعار کی مشق کرنی پڑے گی بہرحال غزل کو سراہنے کے لئے شکریہ
سوتے سوتے مری زنجیر ہلادی کس نے ؟
اس سے بحر میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا ۔ البتہ اسلوب سوالیہ ہو جاتا ہے ۔
طالش طور — اپریل 29، 2021 8:16 صبح
سوتے سوتے مری زنجیر ہلادی کس نے ؟
اس سے بحر میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا ۔ البتہ اسلوب سوالیہ ہو جاتا ہے ۔
شکریہ سر آپ کی قیمتی رائے سے متفق ہوں
الف عین — اپریل 30، 2021 9:54 صبح
واہ ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
طالش طور — اپریل 30، 2021 5:16 شام
واہ ماشاء اللہ اچھی غزل ہے

جی شکریہ حضور والا
یاسر شاہ — مئی 1، 2021 8:40 شام
طالش طور بھائی السلام علیکم -
میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے
دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے
اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے
ما شاء اللہ خوب اشعار ہیں-
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
دوسرے مصرع میں "کہ" کو "یہ" سے بدل دیں :
میں تو سویا تھا یہ زنجیر ہلا دی کس نے
کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے
رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے

دونوں شعروں کے پہلے مصرعے کمزور محسوس ہوتے ہیں -
محمد شکیل خورشید — مئی 1، 2021 9:59 شام
کمال اشعار ہیں طالش طور صاحب،
داد قبول فرمائیے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D9%88%DA%91-%D9%BE%DB%81-%D8%AC%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B9%D8%A7-%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D8%B3-%D9%86%DB%92.116026/