ہر دل عزیزی آجکل منافقت میں ہے

اکمل زیدی — جون 16، 2015 6:20 صبح
میں اختتام سے اکثر آغاز کرتا ہوں
نظر میں رکھ کر نظر انداز کرتا ہوں
لفظوں سے بہت کم ہی کام لیتا ہوں
چہرے کو ہے دل کا غماز کرتا ہوں
ہر دل عزیزی آجکل منافقت میں ہے
اکثر میں لوگوں کو ناراض کرتا ہوں
رہتے ہیں نظر مئی سب کے مراتب
ملحوظ رکھتا ہوں میں لحاظ رکھتا ہوں
میں کیا ہوں اور کیا نہیں ہوں اکمل
یہ معاملہ سپرد بےنیاز کرتا ہوں
arifkarim — جون 16، 2015 7:54 صبح
یہ کیا حسب حال والے عزیزی کی بات ہو رہی ہے؟
اکمل زیدی — جون 16، 2015 8:24 صبح
یہ کیا حسب حال والے عزیزی کی بات ہو رہی ہے؟
یہ کون صاحب ہیں...
arifkarim — جون 16، 2015 9:49 صبح
azizi.jpg
اکمل زیدی — جون 16، 2015 9:54 صبح

اچھا اچھا سمجھا.....اب مہربانی فرما کر میری ..تک بندی پر ..بھی کچھ عرض کریں ....وہ اب تک ادھار ہے آپ پر..
arifkarim — جون 16، 2015 9:56 صبح
اچھا اچھا سمجھا.....اب مہربانی فرما کر میری ..تک بندی پر ..بھی کچھ عرض کریں ....وہ اب تک ادھار ہے آپ پر..
اسکے لئے ماہرین ادب سے رجوع کریں:
الف عین ادب دوست
اکمل زیدی — جون 16، 2015 10:14 صبح
اسکے لئے ماہرین ادب سے رجوع کریں:
الف عین ادب دوست

...میں تو خود ان حضرات کی نظر کرم کا منتظر ہوں ....اور اب زیادہ شدّت سے .......کیونکے آپ نے جس طرح میری کاوش کو زبردست قرار دیا ہے تو مجھے اب ان کا زیادہ انتظار ہے ...:LOL:
الف عین — جون 18، 2015 2:15 صبح
اس کا مناسب زمرہ بحور سے آزاد شاعری کا ہونا چاہئے تھا۔ خیالات ماشاء اللہ اچھے ہیں، بس بحر میں نہیں ہیں۔ کچھ عروض سے شد بد حاصل کریں، اور اصلاح سخن میں کلام پوسٹ کریں۔
اکمل زیدی — جون 18، 2015 11:06 صبح
اس کا مناسب زمرہ بحور سے آزاد شاعری کا ہونا چاہئے تھا۔ خیالات ماشاء اللہ اچھے ہیں، بس بحر میں نہیں ہیں۔ کچھ عروض سے شد بد حاصل کریں، اور اصلاح سخن میں کلام پوسٹ کریں۔
میری خوشبختی کے آپ نے ملاحظہ فرمایا ...آپ کے قیمتی مشورے گرہ میں باندھ لئے ہیں...حتیٰ الامکان ..عمل ہونے کی کوشش کرونگا ..سر دست ..ایک اور کاوش ..پیش ہے اصلاح سیکشن میں ...توجه ...کا متمنی .. لنک ذیل میں دے دیا ہے ....
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قرآں-میں-جو-بھی-ہے-وہ-رب-کی-بات-ہے.82895/

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%B1-%D8%AF%D9%84-%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2%DB%8C-%D8%A2%D8%AC%DA%A9%D9%84-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%81%D9%82%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92.82817/