ہر دوا بےاثر ہے بجز شاعری

نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 14، 2016 5:26 صبح
آپ کی ہو جو مرضی کیا کیجیے
دل نہ چاہے اگر مت وفا کیجیے
اس طرح میرے حق میں بهلا کیجیے
مسکرا دیجیے ، خوش رہا کیجیے
اپنی خوشیاں مقدم رکها کیجیے
اور میرے لیے بس دعا کیجیے
مر ہی جائیں گے ہم ، غم کے سائے تلے
اور کچه دیر بس حوصلہ کیجیے
محفل دشمناں ہی میں جا کر بنی
جب نہ ہو کوئی اپنا تو کیا کیجیے
ہر دوا بےاثر ہے بجز شاعری
نیم پاگل ہے نوشی ، دعا کیجیے .
ظہیراحمدظہیر — اپریل 19، 2016 11:45 شام
خوب!
راحیل فاروق — اپریل 20، 2016 12:03 صبح
انیس سال کی عمر میں انیس سالہ تجربے والوں کی طرح لکھتی ہے یہ لڑکی۔
محمداحمد — اپریل 20، 2016 7:04 صبح
بہت خوب! بہت خوب غزل، بہت اچھے اشعار! بہت سی داد۔ :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2016 7:48 صبح
بہت عمدہ غزل ،کیا کہنے ۔
اس طرح میرے حق میں بھلا کیجیے
مسکرا دیجیے ، خوش رہا کیجیے
اپنی خوشیاں مقدم رکھا کیجیے
اور میرے لیے بس دعا کیجیے
بہت خوب
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 5:38 شام
شکریہ .
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 5:40 شام
انیس سال کی عمر میں انیس سالہ تجربے والوں کی طرح لکھتی ہے یہ لڑکی۔
عمر انیس سال ہے تو ظاہر ہے تجربہ بهی انیس سالہ ہی ہوگا ناں !
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 5:40 شام
بہت خوب! بہت خوب غزل، بہت اچھے اشعار! بہت سی داد۔ :)
بہت شکریہ . سلامت رہیں .
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 5:41 شام
بہت عمدہ غزل ،کیا کہنے ۔
بہت خوب
آداب .
خوش رہیے .
قرۃالعین اعوان — اپریل 20، 2016 5:50 شام
بہت خوب نوشین!!
خوب لکھتی ہیں آپ!!
یونہی اچھا اچھا لکھیے ہمیشہ! :)
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 5:54 شام
بہت خوب نوشین!!
خوب لکھتی ہیں آپ!!
یونہی اچھا اچھا لکھیے ہمیشہ! :)
آپ کی دعائیں ساته رہیں تو ضرور ان شاء اللہ . خوش رہیں .
قرۃالعین اعوان — اپریل 20، 2016 5:56 شام
آپ کی دعائیں ساته رہیں تو ضرور ان شاء اللہ . خوش رہیں .
ضرور! ☺
یوسف سلطان — اپریل 20، 2016 7:18 شام
مر ہی جائیں گے ہم ، غم کے سائے تلے
اور کچه دیر بس حوصلہ کیجیے
بہت عمدہ
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 7:29 شام
شکریہ .
سلمان دانش جی — اپریل 20، 2016 7:32 شام
واہ صاحبہ!!!! ہونہار تتلی کے بروا بروا پر
چشم بد دور بڑا پوٹنشل ہے
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 20، 2016 7:38 شام
واہ صاحبہ!!!! ہونہار تتلی کے بروا بروا پر
چشم بد دور بڑا پوٹنشل ہے
آداب .
عاطف ملک — مارچ 30، 2017 9:20 شام
آپ کی ہو جو مرضی کیا کیجیے
دل نہ چاہے اگر مت وفا کیجیے
اس طرح میرے حق میں بهلا کیجیے
مسکرا دیجیے ، خوش رہا کیجیے
اپنی خوشیاں مقدم رکها کیجیے
اور میرے لیے بس دعا کیجیے
مر ہی جائیں گے ہم ، غم کے سائے تلے
اور کچه دیر بس حوصلہ کیجیے
محفل دشمناں ہی میں جا کر بنی
جب نہ ہو کوئی اپنا تو کیا کیجیے
ہر دوا بےاثر ہے بجز شاعری
نیم پاگل ہے نوشی ، دعا کیجیے .

سبحان اللہ۔۔۔۔کیا گرفت ہے قلم پر :)
دیکھ کر آپ میرا یہ طرزِ سخن
داد "بے داد" کو بھی دیا کیجیے
نوشین فاطمہ عبدالحق — مارچ 31، 2017 6:18 صبح
سبحان اللہ۔۔۔۔کیا گرفت ہے قلم پر :)
دیکھ کر آپ میرا یہ طرزِ سخن
داد "بے داد" کو بھی دیا کیجیے
:)
سیروں خون بڑھ جاتا ہے کسی قدر دان کو دیکھ کر ۔
صفی حیدر — مارچ 31، 2017 7:34 صبح
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%B1-%D8%AF%D9%88%D8%A7-%D8%A8%DB%92%D8%A7%D8%AB%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%AC%D8%B2-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.89336/