ہم بھکاری نہیں

زرقا مفتی — ستمبر 18، 2009 4:23 شام
اہلِ بزم
تسلیمات
ہوشربا گرانی کے دور میں سفید پوش طبقہ بھی بھکاری بن رہا ہے۔ کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران خواتین کی ہلاکت پر دل بہت اداس ہوا
اسی اداسی میں یہ نظم لکھی ہے
آپ کے تاثرات کا انظار رہے گا
والسلام
زرقا
ہم بھکاری نہیں ہم بھکاری نہیں
ہاتھ پھیلے ہیں جو وہ سوالی نہیں
گھر میں آٹا نہیں چینی ملتی نہیں
جیب میں بھی بچی ریزگاری نہیں
ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں لیڈر سبھی
اپنے دھندوں سے ان کو تو فرصت نہیں
روٹی کپڑے کے وعدے ہوا ہو گئے
یہ حکومت ہماری عوامی نہیں
سستے بازار کی ان قطاروں میں اب
دھکے کھاتے ہیں جو وہ بھکاری نہیں
جیب کاٹی ہے ان کی حکومت نے ہی
کچھ بلوں نے ڈسا کچھ گرانی ہوئی
مہربانی ہے کچھ آئی ایم ایف کی
فکر ان کی نہیں ہے کسی کو یہاں
لیڈروں نے رچائے نئے کھیل ہیں
مفت افطار دے کر بنے نیک ہیں
جانتے ہیں سبھی ان کی نیت بری
گھر سے نکلی نہیں تھیں جو مائیں کبھی
آج خیرات لینے گئی تھی کہیں
موت دھوکے سے ان کو وہاں لے گئی
کہ جہاں سےکوئی لوٹتا ہی نہیں
اے خدا تیری رحمت ہے سب کے لیے
جتنے محتاج ہیں ان کو کر دے غنی
dxbgraphics — ستمبر 18، 2009 4:30 شام
اللہ متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
فرخ منظور — ستمبر 18، 2009 7:37 شام
بہت خوب نظم ہے زرقا صاحبہ! بہت داد قبول ہو!
دوست — ستمبر 19، 2009 6:36 صبح
حسب حال نظم تھی۔ پسند آئی
محمد وارث — ستمبر 19، 2009 10:23 صبح
بہت فکر انگیز نظم ہے زرقا صاحبہ، لاجواب
محمداحمد — ستمبر 19، 2009 11:24 صبح
واقعی حسبِ حال نظم ہے۔ بہت خوب!
اللہ ہم سب کے حال پر رحم کرے ۔ (آمین)
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 19، 2009 12:11 شام
زرقا بہت عرصے بعد آپ کی طرف سے کچھ سننے کو ملا اور وہ بھی اتنا فکر انگیز کہ بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
رابطہ — ستمبر 19، 2009 5:36 شام
بہت خوب اظہار
شکریہ
شاہ حسین — ستمبر 21، 2009 10:56 شام
بہت خوب محترمہ عمدہ نظم ہے ۔
arifkarim — ستمبر 22، 2009 3:08 صبح
عمدہ نظم ہے پر اسپر عمل بے محل ہے! :)
سلیمان جاذب — ستمبر 29، 2009 2:26 شام
گھر سے نکلی نہیں تھیں جو مائیں کبھی
آج خیرات لینے گئی تھی کہیں
ماشااللہ
داد قبول فرمائیے
فاتح — اکتوبر 3، 2009 3:48 شام
بہت ہی خوبصورت اور فکر انگیز نظم ہے۔
مبارک باد قبول کیجیے۔
arifkarim — اکتوبر 3، 2009 5:34 شام
بینکرز (لٹیروں) کا کمال ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D8%A8%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.25440/