ہم نہ بھی ملے تو

امجد میانداد — مئی 31، 2013 2:46 شام
السلام علیکم،
میری ایک اور کاوش آپ کی نظر، امید ہے پسند آئے گی اور اپنی گراں قدر آراء سے ضرور نوازیں گے۔
ہم نہ بھی ملے تو
دل نہ بھی کھِلے تو
زندگی کا سفر یوں ہی چلتا رہے گا،
بڑھتا رہے گا،
وقت کا سورج بھی چڑھتا رہے گا،
ڈھلتا رہے گا،
پر تیرے سینے میں، میرے سینے میں
اِک درد تا ابد، بڑھتا رہے گا،
پلتا رہے گا،
ہم نہ بھی ملے تو
دل نہ بھی کھِلے تو
موسم بھی یوں ہی آیا کریں گے
دہلیز سے گزر جایا کریں گے
کلیاں بھی ایسے کھِلتی رہیں گی
پروانے گیت گایا کریں گے
پر تیرے سینے میں، میرے سینے میں
یادوں کا اِک دیا جلتا رہے گا،
مچلتا رہے گا،
ہم نہ بھی ملے تو
دل نہ بھی کھِلے تو!
مہدی نقوی حجاز — مئی 31، 2013 2:49 شام
واہ۔ بہت خوب!
اسے پڑھ کر ہمیں اپنی اکلوتی آزاد نظم یاد آ گئی :) یادوں کے گھونٹ!
امجد میانداد — مئی 31، 2013 3:01 شام
ٹیگز
محمد اسامہ سَرسَری ، مغزل ، محمد وارث ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید شہزاد ناصر ، امجد علی راجا ، کاشف عمران ، فاتح ، شوکت پرویز ، مزمل شیخ بسمل ، شمشاد ، نیلم ، ملائکہ ، عینی شاہ ، اوشو ، پردیسی ، الف عین ، مہ جبین ، محمد یعقوب آسی ، ابن سعید ، الف نظامی ، نوید صادق ، فارقلیط رحمانی[/quote]
امجد میانداد — مئی 31، 2013 3:02 شام
واہ۔ بہت خوب!
اسے پڑھ کر ہمیں اپنی اکلوتی آزاد نظم یاد آ گئی :) یادوں کے گھونٹ!
تو پھر دیر کیوں؟؟ کر دیں شئیر :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 31، 2013 3:07 شام
تو پھر دیر کیوں؟؟ کر دیں شئیر :)

یہیں کہیں پڑی مل گئی۔۔ جو گھر میں ڈھونڈا تو نا پید رہی!
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ہ-اور-آزاد-نظم-احباب-کی-بصارتوں-کی-نظر.54114/
نایاب — مئی 31، 2013 3:11 شام
واہہہہہہہہ بہت خوب نظم
امجد میانداد — مئی 31، 2013 3:27 شام
واہہہہہہہہ بہت خوب نظم
بہت شکریہ نایاب بھائی :)
الف عین — جون 1، 2013 8:16 صبح
اچھی نظم ہے۔
امجد میانداد — جون 1، 2013 9:24 صبح
شکریہ جناب :)
بھلکڑ — جون 1، 2013 9:30 صبح
بہت خوبصورت ہے
لاجواب۔۔۔۔۔۔۔
Bے نظیر
اعلٰی
عمدہ
باقی لفظ دھونڈ ڑہا ہوں ۔۔۔۔۔ :)
جاسمن — جولائی 7، 2020 7:36 شام
واہ واہ!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%81-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%AA%D9%88.64488/