"ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"

ریحان احمد ریحانؔ — مئی 1، 2021 7:36 شام
اب کے تیری تلاش میں ہمدم
ہم وہاں بھی گئے جہاں ہم نے
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
جب ملا تو تو پھر ہوا احساس
"ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
یاسر شاہ — مئی 1، 2021 8:20 شام
اسے قطعے کے فارمیٹ میں لایا جا سکتا ہے -کچھ یوں :
ہم نے تیری تلاش میں ہمدم
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
اور اب مل گیا ہے تو تو کھلا
ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 1، 2021 9:04 شام
اب کے تیری تلاش میں ہمدم
ہم وہاں بھی گئے جہاں ہم نے
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
جب ملا تو تو پھر ہوا احساس
"ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
اچھی نظم ہے ریحان، تاہم یاسر بھائی کی تجویز بھی لائق اعتنا ہے.
الف عین — مئی 2، 2021 7:19 صبح
بس یہ اور کہوں گا کہ صرف ایک ترکیب استعمال کرنے سے اسے تضمین نہیں کہہ سکتے
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 2، 2021 9:03 صبح
بس یہ اور کہوں گا کہ صرف ایک ترکیب استعمال کرنے سے اسے تضمین نہیں کہہ سکتے
سر بہت شکریہ بتانے کے لیے مجھے اس چیز کا علم نہیں تھا
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 2، 2021 9:03 صبح
اچھی نظم ہے ریحان، تاہم یاسر بھائی کی تجویز بھی لائق اعتنا ہے.
راحل بھائی بہت شکریہ
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 2، 2021 9:04 صبح
اسے قطعے کے فارمیٹ میں لایا جا سکتا ہے -کچھ یوں :
ہم نے تیری تلاش میں ہمدم
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
اور اب مل گیا ہے تو تو کھلا
ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
جی جناب بہت شکریہ مشورہ دینے کے لیے
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 2، 2021 9:05 صبح
سر کیا ہم اس کو نظم کہا جا سکتا ہے؟
الف عین
محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 2، 2021 10:06 صبح
سر کیا ہم اس کو نظم کہا جا سکتا ہے؟
فی زمانہ ایک عنوان رکھ کر اس کے تحت ایک سے زائد موزوں لائنیں لکھ دی جائی تو کم از کم آزاد نظم تو تشکیل پا ہی جاتی ہے :)
منیر نیازی بڑے شاعر تھے ۔۔۔ ان کی ایک نظم یاد آ گئی
بین کرتی عورتیں
رونقیں ہیں موت کی
بس نظم یہیں ختم ہو جاتی ہے :)
ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض ایک شعر ہو ۔۔۔
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 2، 2021 10:43 صبح
فی زمانہ ایک عنوان رکھ کر اس کے تحت ایک سے زائد موزوں لائنیں لکھ دی جائی تو کم از کم آزاد نظم تو تشکیل پا ہی جاتی ہے :)
منیر نیازی بڑے شاعر تھے ۔۔۔ ان کی ایک نظم یاد آ گئی
بین کرتی عورتیں
رونقیں ہیں موت کی
بس نظم یہیں ختم ہو جاتی ہے :)
ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض ایک شعر ہو ۔۔۔
ہاہاہا راحل بھائی صیح فرمایا آپ نے
الف عین — مئی 3، 2021 7:43 صبح
ہم نے کیا کھویا... والا مصرع کیا کسی کا مصرعہ ہے جو واوین میں ہے؟ مجھے پہلے لگا تھا کہ غالب کی ترکیب 'نقش پا پایا' کی وجہ سے تضمین کہہ رہے ہو؟
بہرحال تضمین کے فارمیٹ میں. وجود شعر یا مصرع پر کم از تین گرہیں لگائی جاتی ہیں، اور اس طرح پوری غزل کے ہر شعر پر یہی نطم ہوتا ہے
اسے محض نظم کہو یا چار مصرعوں تک محدود کرو تو قطعہ کہو
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 3، 2021 9:09 صبح
جی سر یہ غالباً جاوید اختر کا مصرعہ ہے میں نے بھی اس لیے ہی اسے نظم لکھنے کےبجائے تضمین لکھا تھا پھر آپ نے بتایا کہ یہ درست نہیں
محمد شکیل خورشید — مئی 19، 2021 8:23 صبح
فی زمانہ ایک عنوان رکھ کر اس کے تحت ایک سے زائد موزوں لائنیں لکھ دی جائی تو کم از کم آزاد نظم تو تشکیل پا ہی جاتی ہے :)
منیر نیازی بڑے شاعر تھے ۔۔۔ ان کی ایک نظم یاد آ گئی
بین کرتی عورتیں
رونقیں ہیں موت کی
بس نظم یہیں ختم ہو جاتی ہے :)
ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض ایک شعر ہو ۔۔۔

منیر نیازی کی ایک اور انوکھی نظم بھی یاد آگئی، جس کی منفرد بات یہ ہے کہ نظم کا عنوان اس کے متن سے بڑا ہے
یہ نظم انہوں نے ابتداََ پنجابی میں لکھی تھی پھر خود ہی اردو ترجمہ بھی لکھا
عنوان ہے
وقت سے آگے نکلنے کی سزا
اور متن ہے
آدمی اکیلا رہ جاتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DA%BE%D9%88%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%DB%8C%D8%A7.116072/