محمد خرم یاسین — نومبر 29، 2016 12:38 شام
حسیں یہ زندگانی ہو رہی ہے
وہ اب میری کہانی ہو رہی ہے
شعورِ گفتگو جن کو نہیں ہے
انہیں کی راجدھانی ہورہی ہے
ہے سر پہ بوجھ میرے پورے گھر کا
فنا میری جوانی ہو رہی ہے
چھپا رکھا ہے اپنا عشق ہم نے
یہ کیسی رازدانی ہو رہی ہے
چراغِ سحری ہوتا جا رہا ہوں
کہ لو بھی آنی جانی ہو رہی ہے
خرم!
محمد خرم یاسین — نومبر 29، 2016 12:40 شام
محمداحمد — دسمبر 2، 2016 7:31 صبح
بہت خوب خرم یاسین صاحب!
یوسف سلطان — دسمبر 2، 2016 8:08 صبح
بہت عمده!
asifali00733 — دسمبر 2، 2016 9:08 صبح
عمدہ کاوش ہے۔
"چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے،
غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2016 9:23 صبح
بہت خوب

کیا یہاں اشباع نہیں ہو سکتا؟
asifali00733 — دسمبر 2، 2016 9:52 صبح
اشباع میں مضائقہ نہیں۔ لیکن ایسا اس وقت کرنا چاہیے جب آپ کے پاس کوئی متبادل موجود نہ ہو، دوسرے یہ کہ آپ اگر "چراغِ" کو "چراغے " بھی کر لیں گے، تب سَحَر کا "ح" ساکن ہو جاتا ہے، جو کہ لسانی عیب بھی ہے اور خارج از بحر بھی۔ کیوں کہ "سحری ہو یا سحر " دونوں صورتوں میں "ح" متحرک ہوتا ہے۔ اس کی مثال کے طور پر آپ میر کا یہ مصرع ملاحظہ کیجیے:
کیا یار بھروسہ ہے چراغِ سَحَری کا
اس مصرع میں بھی "ح" متحرک ہے نہ کہ ساکن، اس لیے یہ ترکیب کہیں ایڈجسٹ نہیں ہورہی۔ باقی اساتذہ بہتر رہنمائی فرما سکتے ہیں، مجھے تو یہی محسوس ہوا کہ یہاں پر بہتری کی گنجائش موجود ہے
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2016 10:02 صبح

جزاک اللہ

تعارف کے زمرہ میں جا کر تعارفی لڑی بھی بنا دیں۔

asifali00733 — دسمبر 2، 2016 10:19 صبح
جزاک اللہ

تعارف کے زمرہ میں جا کر تعارفی لڑی بھی بنا دیں۔
وہ کیسے بنے گی جناب؟
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2016 10:21 صبح
یہاں جائیں۔ اور پر بائیں جانب "نئی لڑی ارسال کریں" پر کلک کریں۔
اپنا تعارف لکھیں اور "نئی لڑی بنائیں" پر کلک کر دیں۔

asifali00733 — دسمبر 2، 2016 10:33 صبح
یہاں جائیں۔ اور پر بائیں جانب "نئی لڑی ارسال کریں" پر کلک کریں۔
اپنا تعارف لکھیں اور "نئی لڑی بنائیں" پر کلک کر دیں۔
تعارفی لڑی بنا دی ہے جناب۔ لیکن درست ہے یا غلط اس کی نشاندہی آپ فرما دیجیے گا تا کہ تصحیح کی جاسکے۔
عظیم — دسمبر 2، 2016 10:36 صبح
وزن تو آج کل آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ کیسے سمجھا جائے کہ 'لو' کا بھی 'لائٹ' کی طرح آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ اور 'رازدانی' رازداری ہی کی طرح درست تسلیم کیا جاتا ہے ؟ معذرت کے اصلاح سخن میں نہیں ہے ۔ لیکن دو باتیں ذہن میں آئیں تو لکھ دیں ۔
asifali00733 — دسمبر 2، 2016 10:58 صبح
عظیم صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا،لیکن آپ کی نشاندہی والی جگہ تک تو ابھی بات آئی ہی نہیں تھی۔ ابھی پہلے مصرعے ہی پہ بات ہوئی ہے، یعنی "چراغِ سحری" پر، آپ نے دوسرے مصرعے کی بات کی ہے تو اس پر بھی گفتگو ہو جائے گی، لیکن ظاہر ہے کہ کام کے بیچ سے وقت نکالنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے تو دیر سویر ہو جاتی ہے، سو اس حوالے سے معذرت،
لیکن ان نکات پر بات ضرور ہو گی جن کی نشان دہی آپ نے فرمائی ہے۔
محمد خرم یاسین — دسمبر 3، 2016 4:50 شام
شکریہ ، جزاک اللہ

محمد خرم یاسین — دسمبر 3، 2016 4:50 شام
شکریہ، جزاک اللہ، ممنون ہوں

محمد خرم یاسین — دسمبر 3، 2016 4:51 شام
عمدہ کاوش ہے۔
"چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے،
غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
نوازش،
شکریہ، جزاک اللہ، ممنون ہوں

براہِ کرم اصلاح بھی فرمادیجیے۔
محمد خرم یاسین — دسمبر 3، 2016 4:52 شام
شکریہ، جزاک اللہ

نایاب — دسمبر 5، 2016 3:13 شام
واہہہہہہ
بہت خوب
شعورِ گفتگو جن کو نہیں ہے
انہیں کی راجدھانی ہورہی ہے
ہے سر پہ بوجھ میرے پورے گھر کا
فنا میری جوانی ہو رہی ہے
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
محمد ریحان قریشی — دسمبر 6، 2016 5:38 صبح
وزن تو آج کل آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
درست فرمایا جناب۔ میرے اندازے کے مطابق تو یہ غزل عروض ڈاٹ کام سے پرانی نہیں ہے۔
نوازش،
شکریہ، جزاک اللہ، ممنون ہوں

براہِ کرم اصلاح بھی فرمادیجیے۔
چراغِ صبح ایک متبادل موجود ہے۔