ہمیشہ تربیت ناقص نہیں ہوتی

نوشین فاطمہ عبدالحق — نومبر 15، 2017 4:45 شام
تو تم اب دل کے کہنے پر چلو گے کیا؟
مروت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
ہمیشہ تربیت ناقص نہیں ہوتی
وراثت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
نہیں اس عشق کا موجب تمھارا حسن
ضرورت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
کرو گے عشق تو صحرا نوردی بھی
روایت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
سبب مت ڈھونڈ اس تقلید کا ناداں !
عقیدت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
تمھارے خواب پیارے ہیں مگر نوشی !
حقیقت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے ۔
#نوشین_فاطمہ​
سین خے — نومبر 15، 2017 4:49 شام
تو تم اب دل کے کہنے پر چلو گے کیا؟
مروت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
ہمیشہ تربیت ناقص نہیں ہوتی
وراثت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
نہیں اس عشق کا موجب تمھارا حسن
ضرورت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
کرو گے عشق تو صحرا نوردی بھی
روایت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
سبب مت ڈھونڈ اس تقلید کا ناداں !
عقیدت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
تمھارے خواب پیارے ہیں مگر نوشی !
حقیقت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے ۔
#نوشین_فاطمہ

واہ! بہت ہی عمدہ۔ بے انتہا داد قبول کیجئے۔
یہ ترتیب ہے یا تربیت ہے؟؟؟ عنوان میں ترتیب لکھا ہے :)
نوشین فاطمہ عبدالحق — نومبر 15، 2017 5:23 شام
واہ! بہت ہی عمدہ۔ بے انتہا داد قبول کیجئے۔
یہ ترتیب ہے یا تربیت ہے؟؟؟ عنوان میں ترتیب لکھا ہے :)
اوہ
نشاندہی پر بہت شکریہ
داد پر بھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%DB%8C%D8%B4%DB%81-%D8%AA%D8%B1%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%D9%86%D8%A7%D9%82%D8%B5-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C.99122/