ابن رضا — مارچ 21، 2016 9:24 شام
ایک تازہ نظم احباب کی بصارتوں کی نذر
چلو ہم بات کرتے ہیں
کہ شاید بات بن جائے
سُنا ہے بات کرنے سے ہی اکثر بات بنتی ہے
چلو ساحل پہ چلتے ہیں
وہاں کی نرم گیلی ریت پرکچھ خواب بُنتے ہیں
چلو ساحل کی جانب رقص کرتی جھوم کر بڑھتی ہوئی موجوں
کے نظّارے سے لُطف اندوز ہوتے ہیں
چلو سورج کی زردی کو سمندر کے چمکتے صاف پانی میں
اتر کر رنگ بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں
چلو پانی میں پتھر پھینک کر لہروں
کو محور سے نکل کر دور تک اِک دائرے میں پھیلتا دیکھیں
چلو اس دلنشیں منظر کو ہم اِک نظم میں تصویر کرتے ہیں
چلو اس خوبصورت نظم کو اب خوبصورت سا کوئی عنوان دیتے ہیں
"ہمیں تم سے محبت ہے"
فقط یہ بات کہنی تھی
جو آخر ہم نے کہہ ڈالی
"ہمیں تم سے محبت ہے"
قرۃالعین اعوان — مارچ 21، 2016 9:40 شام
بہت خوب..!! واقعی خوبصورت نظم ہے بھیا!!
ابن رضا — مارچ 22، 2016 5:00 صبح
بہت خوب..!! واقعی خوبصورت نظم ہے بھیا!!
شکریہ بہنا! سلامت رہیے
محمد تابش صدیقی — مارچ 22، 2016 5:04 صبح
کسی خوبصورت پرسکون ساحل کے کنارے چلتی نظم.
بہت خوبصورت ابنِ رضا بھائی.
محمد تابش صدیقی — مارچ 22، 2016 5:23 صبح
ابھی ابھی کمپیوٹر پر دیکھی۔ یہ تو خوبصورت سرو کے درخت جیسی نظم ہے۔
ابن رضا — مارچ 22، 2016 6:28 صبح
کسی خوبصورت پرسکون ساحل کے کنارے چلتی نظم.
بہت خوبصورت ابنِ رضا بھائی.
محبت کے لیے شکریہ، شاد و آباد رہیں۔
ابھی ابھی کمپیوٹر پر دیکھی۔ یہ تو خوبصورت سرو کے درخت جیسی نظم ہے۔
اجی یہ تو غیر ارادی بن گیا۔۔۔۔ چلیں اچھا ہی ہے سرو کی ساحل پر اٹکلیلیاں

عمر سیف — مارچ 22، 2016 6:52 صبح
بہت خوب ۔۔
محمد ساجد رضا — مارچ 22، 2016 7:10 صبح
ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﻮ ﯾﻮﮞ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﻣﮩﺘﺎﺏ ﻧﮧ ﺳﻮﺭﺝ، ﻧﮧ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﻧﮧ ﺳﻮﯾﺮﺍ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﭽﻮﮞ ﭘﮧ ﮐﺴﯽ ﺣﺴﻦ ﮐﯽ ﭼﻠﻤﻦ
ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺩﺭﺩ ﮐﺎ ﮈﯾﺮﺍ
ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﮨﻢ ﺗﮭﺎ، ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﺳﻨﺎ ﮨﻮ
ﮔﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﭼﺎﭖ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺁﺧﺮﯼ ﭘﮭﯿﺮﺍ
ﺷﺎﺧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﻨﮯ ﭘﯿﮍ ﮐﯽ ﺷﺎﯾﺪ
ﺍﺏ ﺁ ﮐﮯ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﺴﯿﺮﺍ
فیض احمد فیض
ابن رضا — مارچ 22، 2016 9:55 صبح
پسند آوری کا شکریہ، خوش رہیں
صفی حیدر — مارچ 22، 2016 10:16 صبح
بہت خوبصورت تخلیق ہے ۔۔۔۔۔
ابن رضا — مارچ 22، 2016 1:18 شام
بہت خوبصورت تخلیق ہے ۔۔۔۔۔
نوازش دوست
فاتح — مارچ 22، 2016 1:56 شام
واہ کیا کہنے۔ خوبصورت نظم
ابن رضا — مارچ 22، 2016 5:13 شام
واہ کیا کہنے۔ خوبصورت نظم
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں جناب۔ سلامت رہیے۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 22، 2016 9:49 شام
بہت خوب ابن رضا بھائی ! اچھی نظم ہے ! کیا کہنے!
اوشو — مارچ 22، 2016 10:47 شام
خوبصورت منظر نگاری اور خوبصورت نظم
داد قبول فرمائیے حضرت
ابن رضا — مارچ 23، 2016 6:52 صبح
بہت خوب ابن رضا بھائی ! اچھی نظم ہے ! کیا کہنے!
خوبصورت منظر نگاری اور خوبصورت نظم
داد قبول فرمائیے حضرت
پسند آوری کا بہت شکریہ جناب۔ شاد و آباد رہیے۔
سعیدالرحمن سعید — مارچ 23، 2016 10:16 صبح
بہت خوب رضا بھائی۔
نور وجدان — مارچ 23، 2016 10:18 صبح
اچھی نظم ہے
سلمان دانش جی — مارچ 23، 2016 10:19 صبح
واہ صاحب!!!!
سچی مچی
"ہمیں تم سے محبت ہے"
ابن رضا — مارچ 23، 2016 3:25 شام
واہ صاحب!!!!
سچی مچی
"ہمیں تم سے محبت ہے"
آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔ سلامت رہیے