ہمیں جا جا کے کہنا پڑتا تھا ہم ہیں یہیں ہیں

نذر حسین ناز — اکتوبر 21، 2018 10:50 صبح
بغرضِ حاضری

بڑی محبت سے بات کرتا بڑے سلیقے سے بولتا ہے
وہ شخص جب بھی کسی جگہ پر مرے حوالے سے بولتا ہے
یہ خوش گمانی فقط مجھے ہے یا اس گلی سے گزرنے والی
ہوا کواڑوں سے کھیلتی ہے دیا دریچے سے بولتا ہے
اکیلے پن کا عذاب کتنا برا ہے تجھ کو خبر نہیں ہے
خدا صحیفے اتارتا ہے کسی بہانے سے بولتا ہے
وہ کھلکھلا کر ہنسا تو مجھ پر کھلا کہ سب کچھ غلط ہوا ہے
مجھے لگا تھا وہ خوش طبعیت مرے بلانے سے بولتا ہے
الف عین — اکتوبر 21، 2018 12:05 شام
خوب غزل ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D8%A7-%D8%AC%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%81%D9%86%D8%A7-%D9%BE%DA%91%D8%AA%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%85-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA.103811/