ہوں مگر بے‌نشان ہوں میں بھی

راحیل فاروق — جون 11، 2017 4:31 شام
ہوں مگر بے‌نشان ہوں میں بھی
اے زمین آسمان ہوں میں بھی
اپنے اندر جہان ہوں میں بھی
ارے سن داستان ہوں میں بھی
کس قدر بے‌زبان ہوں میں بھی
کیا ترا رازدان ہوں میں بھی
لغزشوں کا ہیں آپ بھی سامان
بندہ‌پرور جوان ہوں میں بھی
ہار جاتا ہوں مانتا نہیں ہار
سنگ‌دل سخت‌جان ہوں میں بھی
تیرے بن تیرے ساتھ گزری ہے
خوش نہیں خوش گمان ہوں میں بھی
تا بکے ماہ تا بکے انجم
صبحِ نو کی اذان ہوں میں بھی
سانس فانی ہے آہ لافانی
بانسری کی سی تان ہوں میں بھی
کہہ گیا اور چھپا گیا راحیلؔ
ہائے کیا خوش‌بیان ہوں میں بھی
راحیلؔ فاروق​
فرقان احمد — جون 11، 2017 4:32 شام
اپنے اندر جہان ہوں میں بھی
ارے سن داستان ہوں میں بھی

سانس فانی ہے آہ لافانی
بانسری کی سی تان ہوں میں بھی

بہترین! :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 11، 2017 4:35 شام
سانس فانی ہے آہ لافانی
بانسری کی سی تان ہوں میں بھی
ماشاءاللہ۔سر جی کیا بات کہی عمدہ
محمد تابش صدیقی — جون 11، 2017 4:47 شام
آئے ہائے حضور۔
ہوں مگر بے‌نشان ہوں میں بھی
اے زمین آسمان ہوں میں بھی
اپنے اندر جہان ہوں میں بھی
ارے سن داستان ہوں میں بھی
کس قدر بے‌زبان ہوں میں بھی
کیا ترا رازدان ہوں میں بھی
لغزشوں کا ہیں آپ بھی سامان
بندہ‌پرور جوان ہوں میں بھی
ہار جاتا ہوں مانتا نہیں ہار
سنگ‌دل سخت‌جان ہوں میں بھی
تیرے بن تیرے ساتھ گزری ہے
خوش نہیں خوش گمان ہوں میں بھی
تا بکے ماہ تا بکے انجم
صبحِ نو کی اذان ہوں میں بھی
سانس فانی ہے آہ لافانی
بانسری کی سی تان ہوں میں بھی
کہہ گیا اور چھپا گیا راحیلؔ
ہائے کیا خوش‌بیان ہوں میں بھی
راحیلؔ فاروق​
تیرا رطب اللسان ہوں میں بھی
اسد اقبال — جون 12، 2017 6:58 صبح
بہت عمدہ غزل
لئیق احمد — جون 12، 2017 7:26 صبح
لغزشوں کا ہیں آپ بھی سامان
بندہ‌پرور جوان ہوں میں بھی
ہو چکا تیرا رازدان ہوں میں بھی
معافی کا طلبگار
لئیق احمد — جون 12، 2017 7:28 صبح
ہار جاتا ہوں مانتا نہیں ہار
سنگ‌دل سخت‌جان ہوں میں بھی
اس لئے تیرا قدردان ہوں میں بھی
الف عین — جون 12، 2017 11:35 صبح
واہ واہ
محمداحمد — جون 12، 2017 11:52 صبح
واہ واہ واہ
خوبصورت راحیل بھائی!
سید عاطف علی — جون 12، 2017 12:37 شام
واہ واہ واہ​
بہت خوبصورت​
عباد اللہ — جون 24، 2017 11:17 شام
واہ واہ :redheart::redheart:
کاشف اسرار احمد — جون 26، 2017 8:07 صبح
واہ واہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DA%AF%D8%B1-%D8%A8%DB%92%E2%80%8C%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C.97097/