ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا

میم الف — فروری 19، 2022 7:24 صبح
ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا
اور اپنے آپ میں ڈوبا ہوا
ہو گئی تقدیر آخر کامیاب
اپنا ہر ناکام منصوبا ہوا
تو محب اپنا ہوا نہ ایک دل
میں ترا سارا ہی محبوبا ہوا
جب ہوئی ہم کو طلب تیری ہوئی
جب ہوا تب تو ہی مطلوبا ہوا
اِس طرح سے ہو گیا تن خشک تر
جس طرح پنجاب کا صوبا ہوا
میں ہوا یعنی کہ ناممکن ہوا
میں مٹا یعنی کہ اعجوبا ہوا
ہر نگر اپنے لیے جنت ہوا
ہر شجر اپنے لیے طوبا ہوا
جس پہ غالب ہو گئی دنیا کی فکر
آخرش فکروں کا ملغوبا ہوا
میم ہے کوئی نہ کوئی ہے الف
اِس تخلص سے بھی ہوں اوبا ہوا​
محمد عبدالرؤوف — فروری 19، 2022 7:34 صبح
واہ واہ۔۔۔ بہت خوب منیب بھائی
بہت اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
میم الف — فروری 19، 2022 7:49 صبح
واہ واہ۔۔۔ بہت خوب منیب بھائی
بہت اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 28، 2022 8:07 صبح
بہت خوب منیبؔ ۔۔۔ ماشاء اللہ
محمد شکیل خورشید — مارچ 11، 2022 5:43 صبح
زبردست
میم الف — مارچ 11، 2022 9:13 صبح
بہت خوب منیبؔ ۔۔۔ ماشاء اللہ
شکریہ جی، نوازش ہے راحل بھائی
میم الف — مارچ 11، 2022 9:14 صبح
عنایت، آداب شکیل صاحب
ایس ایس ساگر — مارچ 11، 2022 2:03 شام
ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا
اور اپنے آپ میں ڈوبا ہوا
ہو گئی تقدیر آخر کامیاب
اپنا ہر ناکام منصوبا ہوا
تو محب اپنا ہوا نہ ایک دل
میں ترا سارا ہی محبوبا ہوا
جب ہوئی ہم کو طلب تیری ہوئی
جب ہوا تب تو ہی مطلوبا ہوا
اِس طرح سے ہو گیا تن خشک تر
جس طرح پنجاب کا صوبا ہوا
میں ہوا یعنی کہ ناممکن ہوا
میں مٹا یعنی کہ اعجوبا ہوا
ہر نگر اپنے لیے جنت ہوا
ہر شجر اپنے لیے طوبا ہوا
جس پہ غالب ہو گئی دنیا کی فکر
آخرش فکروں کا ملغوبا ہوا
میم ہے کوئی نہ کوئی ہے الف
اِس تخلص سے بھی ہوں اوبا ہوا
عمدہ غزل ہے منیب بھائی۔
جیتے رہیئے۔ آمین۔
میم الف — مارچ 11، 2022 2:34 شام
عمدہ غزل ہے منیب بھائی۔
جیتے رہیئے۔ آمین۔
جزاک اللہ، ساگر صاحب
یاسر شاہ — اگست 28، 2022 4:05 شام
میں ہوا یعنی کہ ناممکن ہوا
میں مٹا یعنی کہ اعجوبا ہوا
جس پہ غالب ہو گئی دنیا کی فکر
آخرش فکروں کا ملغوبا ہوا
واہ۔کیا کہنے۔
تو محب اپنا ہوا نہ ایک دل
میں ترا سارا ہی محبوبا ہوا
یہاں درست اردو یہ ہو گی:
میں تری ساری ہی محبوبہ ہوئی
فی الحال جب تک گال فارغ البال ہیں مصرع سوٹ کرے گا۔اور جہاں تک سوال ہے ردیف بدلنے کا تو فیشن کہہ دیجیے گا۔آخر جینز کے گھٹنے میں بھی تو پیوند لگتا ہے۔😊
سیما علی — اگست 28، 2022 4:20 شام
میں ہوا یعنی کہ ناممکن ہوا
میں مٹا یعنی کہ اعجوبا ہوا
بہت عمدہ کلام
بہت ساری دعائیں آپکے لیے !!سلامت رہیے ۔۔۔
صریر — اگست 28، 2022 5:02 شام
میں ہوا یعنی کہ ناممکن ہوا
میں مٹا یعنی کہ اعجوبا ہوا
زبردست!👍🏅
میم الف — اگست 28، 2022 8:48 شام
یہاں درست اردو یہ ہو گی:
میں تری ساری ہی محبوبہ ہوئی
فی الحال جب تک گال فارغ البال ہیں مصرع سوٹ کرے گا۔اور جہاں تک سوال ہے ردیف بدلنے کا تو فیشن کہہ دیجیے گا۔آخر جینز کے گھٹنے میں بھی تو پیوند لگتا ہے۔😊
اچھی بات ہے راشدی صاحب کہ آپ ہماری اردو کی تصحیح فرماتے رہتے ہیں
اس سے ہمیں بھی وضاحت کا موقع مل جاتا ہے
اصل میں اس شعر میں جو محبوبا ہے، وہ عربی کا مؤنث محبوبہ نہیں ہے، فارسی کا ندائیہ محبوبا ہے۔
جیسے واعظا، ناصحا، دلا
اسی طرح محبوبا یعنی اے محبوب!
لہذا شعر کی نثری حالت کچھ یوں ہے:
کہ اے محبوب! تو مرا محب ایک دل نہ ہوا جبکہ میں ترا کل کا کل (محب) ہوا۔
میم الف — اگست 28، 2022 8:53 شام
بہت عمدہ کلام
بہت ساری دعائیں آپکے لیے !!سلامت رہیے ۔۔۔
بہت شکریہ جی داد کے لیے بھی اور دعاؤں کے لیے بھی 😇
میم الف — اگست 28، 2022 9:02 شام
بہت شکریہ صریر
شعر تو زبردست ہے
اگرچہ حالتِ زیردستی میں لکھا گیا ہے :)
یاسر شاہ — اگست 30، 2022 6:49 صبح
اچھی بات ہے راشدی صاحب کہ آپ ہماری اردو کی تصحیح فرماتے رہتے ہیں
اس سے ہمیں بھی وضاحت کا موقع مل جاتا ہے
اصل میں اس شعر میں جو محبوبا ہے، وہ عربی کا مؤنث محبوبہ نہیں ہے، فارسی کا ندائیہ محبوبا ہے۔
جیسے واعظا، ناصحا، دلا
اسی طرح محبوبا یعنی اے محبوب!
لہذا شعر کی نثری حالت کچھ یوں ہے:
کہ اے محبوب! تو مرا محب ایک دل نہ ہوا جبکہ میں ترا کل کا کل (محب) ہوا۔
آپ کی رسیلی باتیں پڑھ پڑھ کر دن بدن آپ سے ملاقات کا اشتیاق بڑھ رہا ہے۔
میم الف — اگست 30، 2022 8:29 صبح
آپ کی رسیلی باتیں پڑھ پڑھ کر دن بدن آپ سے ملاقات کا اشتیاق بڑھ رہا ہے۔
سرِ من فدائے راہے کہ سوار خواہی آمد!
گُلِ یاسمیں — اگست 30، 2022 9:30 صبح
بہت زبردست۔۔۔ واہ واہ
بہت اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
میم الف — اگست 30، 2022 11:50 صبح
واہ واہ
بہت اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
واہ واہ
بہت اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
اے حریفانِ جنگِ پانی پت
یہ کیا معاملہ ہے کہ آپ کی دادوتحسین قریب قریب ایک جیسی ہے
گُلِ یاسمیں — اگست 30، 2022 11:53 صبح
اے حریفانِ جنگِ پانی پت
یہ کیا معاملہ ہے کہ آپ کی دادوتحسین قریب قریب ایک جیسی ہے
کیا واقعی۔۔۔
ماشاء اللہ۔ یہ تو کمال ہو گیا۔
محمد عبدالرؤوف بھائی یاد تو کیجئیے کہ ہم بھلا کون سے میلے میں بچھڑے تھے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%84-%D8%B3%D9%86%D8%B3%D8%A7%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%A8%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7.118142/