ہَم کو دَر پیش رات کا غَم ہے ۔

ملک حبیب — فروری 9، 2016 11:23 شام
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے
سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے
ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے
موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا ٖغَم ہے
جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے
چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے
کِلام مَلک حَبیب
درویش بلوچ — فروری 10، 2016 8:04 صبح
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے
سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے
ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے
موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا ٖغَم ہے
جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے
چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے
کِلام مَلک حَبیب
ظہیراحمدظہیر — فروری 15، 2016 5:06 صبح
بہت خوب!
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2016 6:00 صبح
واہ جناب، کیا کہنے۔
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے
سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے
ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے
موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا غَم ہے
جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے
چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے​
سید اسد معروف — فروری 15، 2016 7:45 صبح
واہ۔واہ
ابن رضا — فروری 16، 2016 12:57 شام
بہت خوب!
ادب دوست — فروری 16، 2016 1:21 شام
واہ واہ ، ملک حبیب بھائی کیا کہنے
بہت خوب
الف عین — فروری 16، 2016 1:36 شام
واہ، اچھی غزل ہے۔
اعراب لگانے کی عادت میں کلام بھی کِلام ہو گیا!!!
ملک حبیب — فروری 20، 2016 5:44 شام
تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں،،،، الف عین صاحب جناب،،، یہ محفل فورم میں ٹائپ کرتے وقت ہوتا ہے،،، فیس بُک پر نہیں ہوتا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%8E%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%8E%D8%B1-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%BA%D9%8E%D9%85-%DB%81%DB%92-%DB%94.87835/