ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم

علی امان — اکتوبر 30، 2016 11:25 صبح
چند تازہ اشعار

نہ کر پائے کبھی اس سے جفا ہم
کہا کرتے ہیں جس کو بے وفا ہم
خفی رہتی نہیں اپنی محبت
گو ظاہر میں ہوں کتنے ہی خفا ہم
اماؔن اب یہ گماں ہوتا ہے خود پر
ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم​
الف عین — اکتوبر 30، 2016 5:25 شام
اچھے اشعار ہیں لیکن قافیہ تنگ ہو گیا ہے مکمل غزل کے لیے!!
علی امان — اکتوبر 30، 2016 5:55 شام
جی ہاں، اردو میں اس قافیہ کے لئے الفاظ کم ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D8%A7%DB%81%D9%90-%D8%B4%D9%88%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DB%81%D9%84%D9%90-%D8%B5%D9%81%D8%A7-%DB%81%D9%85.92768/