ہے کچھ اور بھی ممکن، ممکنات سے آگے

La Alma — اپریل 13، 2025 1:42 شام
ہے کچھ اور بھی ممکن، ممکنات سے آگے
معجزہ نما کچھ ہے، معجزات سے آگے
لذّتِ فسانہ ہے، واقعات سے آگے
شورشِ زمانہ ہے، حادثات سے آگے
دیکھیے کہ پھر ہے کیا، اب حیات سے آگے
تاابد اسیری ہے، اس نجات سے آگے
بسکہ یہ محبت ہے، کھیل دھوپ چھاؤں کا
ایک سرد مہری ہے، التفات سے آگے
یہ جہان آرائی، بس فریبِ عالم ہے
کون دیکھ پایا ہے، اپنی ذات سے آگے
ہم تو آن پہنچے ہیں، تا کنارِ جاں المٰیؔ
صورتِ فنا کیا ہو! باقیات سے آگے
سیما علی — اپریل 13، 2025 4:45 شام
یہ جہان آرائی، بس فریبِ عالم ہے
کون دیکھ پایا ہے، اپنی ذات سے آگے
بہت اعلٰی
المی سلامت رہیں
سیما علی — اپریل 13، 2025 4:47 شام
لذّتِ فسانہ ہے، واقعات سے آگے
شورشِ زمانہ ہے، حادثات سے آگے
واہ واہ
کیا بات ہے ۔۔۔۔۔
مریم افتخار — اپریل 13، 2025 4:57 شام
دیکھیے کہ پھر ہے کیا، اب حیات سے آگے
تاابد اسیری ہے، اس نجات سے آگے
بسکہ یہ محبت ہے، کھیل دھوپ چھاؤں کا
ایک سرد مہری ہے، التفات سے آگے
یہ جہان آرائی، بس فریبِ عالم ہے
کون دیکھ پایا ہے، اپنی ذات سے آگے
واہ واہ واہ!
محمداحمد — اپریل 14، 2025 9:07 صبح
بہت خوب !
اچھی غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے۔
بسکہ یہ محبت ہے، کھیل دھوپ چھاؤں کا
ایک سرد مہری ہے، التفات سے آگے

یہ جہان آرائی، بس فریبِ عالم ہے
کون دیکھ پایا ہے، اپنی ذات سے آگے

یہ اشعار زیادہ اچھے لگے۔
La Alma — اپریل 14، 2025 11:22 صبح
بہت اعلٰی
المی سلامت رہیں
واہ واہ
کیا بات ہے ۔۔۔۔۔
پزیرائی کے لیے ممنون ہوں۔
خوش رہیے🌹
La Alma — اپریل 14، 2025 11:23 صبح
بہت نوازش 🌹
La Alma — اپریل 14، 2025 11:24 صبح
بہت خوب !
اچھی غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے۔
یہ اشعار زیادہ اچھے لگے۔
داد و تحسین کے لیے بہت شکریہ۔
سید عاطف علی — اپریل 15، 2025 5:58 صبح
واہ واہ بہت خوب۔
محمد شکیل خورشید — اپریل 15، 2025 10:09 صبح
بہت ہی اعلیٰ ماشا اللہ اور یہ شعر تو ھاصلِ کلام ٹھہرا میرے نزدیک
دیکھیے کہ پھر ہے کیا، اب حیات سے آگے
تاابد اسیری ہے، اس نجات سے آگے
داد قبول کیجیئے
La Alma — اپریل 15، 2025 11:30 صبح
بہت مشکور ہوں۔
La Alma — اپریل 15، 2025 11:31 صبح
بہت ہی اعلیٰ ماشا اللہ اور یہ شعر تو ھاصلِ کلام ٹھہرا میرے نزدیک
داد قبول کیجیئے
سپاس گزار ہوں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%DB%92-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%D9%85%DA%A9%D9%86%D8%8C-%D9%85%D9%85%DA%A9%D9%86%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D8%A2%DA%AF%DB%92.121360/