یا محمد صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ کہا اعتبار آگیا

حسیب احمد حسیب — نومبر 18، 2016 3:25 شام
***صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ ***
نعت رسول مقبول !
اپنے ہونٹوں کی قسمت پہ نازاں ہوں میں
ان پہ صل علی کتنی بار آگیا
رند میخانئہ عشق احمد ہوا
کیا مئے عشق پی کہ خمار آگیا

اپنی ہستی کے ہونے پہ حیران تھا
یا محمد کہا اعتبار آگیا

بے وقار انکی محفل میں جو بھی گیا
ان سے نسبت ہوئی با وقار آگیا

کس کا ایمان باقی رہے گا اگر
انکی جانب سے دل میں غبار آگیا

ایسی خوبی سے امت کی تشکیل کی
خالق دو جہاں کو بھی پیار آگیا

تپتے صحرا میں بارش ہوئی نور کی
سرزمین عرب کو قرار آگیا

انکی چوکھٹ سے لوٹا کئی بار میں
پھر پلٹ کر وہیں بار بار آگیا

بے خودی میں بھٹکتا تھا سینے میں دل
کہہ دیا مصطفی اختیار آگیا

دل کا کیا حال ہے مجھ سے مت پوچھیے
دل مدینے میں کرکے نثار آگیا

اے خدا ...! تونے توفیق دی نعت کی
ہاتھ گنجینئہ بے شمار آگیا

حسیب احمد حسیب
محمد تابش صدیقی — نومبر 18، 2016 3:28 شام
سبحان اللہ. بہت خوبصورت نعت حسیب بھائی.
فاخر رضا — نومبر 18، 2016 5:05 شام
کس کس شعر کی تعریف کریں، ہر شعر ہی اعلی' ہے. صرف دو لفظ ہیں. ماشاءاللہ، اور جزاک اللہ
حسیب احمد حسیب — نومبر 21، 2016 2:21 شام
کس کس شعر کی تعریف کریں، ہر شعر ہی اعلی' ہے. صرف دو لفظ ہیں. ماشاءاللہ، اور جزاک اللہ

رب کریم اپنی بارگاہ میں مدحت نبوی صل الله علیہ و آلہ وسلم قبول فرمائیں آمین
نایاب — نومبر 21، 2016 2:54 شام
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے وقار انکی محفل میں جو بھی گیا
ان سے نسبت ہوئی با وقار آگیا

کس کا ایمان باقی رہے گا اگر
انکی جانب سے دل میں غبار آگیا

ان گنت درود و سلام آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر
سبحان اللہ ۔ بلاشبہ خوب ہوئی ہے نعت مبارکہ
حق تعالی شرف قبولیت بخشے آمین
بہت دعائیں
حسیب احمد حسیب — نومبر 24، 2016 2:21 شام
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان گنت درود و سلام آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر
سبحان اللہ ۔ بلاشبہ خوب ہوئی ہے نعت مبارکہ
حق تعالی شرف قبولیت بخشے آمین
بہت دعائیں

آمین خالق کائنات حب نبوی صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے صدقے آخرت کی کامیابی نصیب فرمائیں .
نایاب — نومبر 24، 2016 2:30 شام
آمین خالق کائنات حب نبوی صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے صدقے آخرت کی کامیابی نصیب فرمائیں .
آمین ثم آمین یا رب العالمین
جاسمن — جولائی 19، 2020 4:31 صبح
سبحان اللہ۔
بہت ہی خوبصوووووورت نعت۔ نثار ان پہ کہ جن کے لیے یہ اشعار کہے گئے۔ ایک ایک شعر نگینہ ہے۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
خالد محمود چوہدری — جولائی 19، 2020 4:34 صبح
images

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B5%D9%8E%D9%84%D9%91%D9%8E%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%91%D9%8E%D9%87%D9%8F-%D8%B9%D9%8E%D9%84%D9%8E%DB%8C%D9%92%DB%81%D9%90-%D9%88%D9%8E%D8%A7%D9%B0%D9%84%D9%90%D9%87-%D9%88%D9%8E%D8%B3%D9%8E%D9%84%D9%91%D9%8E%D9%85%D9%8E-%DA%A9%DB%81%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D8%A2%DA%AF%DB%8C%D8%A7.93091/