یاد کے چور دریچے سے

ہما حمید ناز — اپریل 29، 2015 4:23 شام
درد بھری تنہائی میں
سوز بھری شہنائی کی
سہمی سہمی سی آواز
چپکے چپکے رونے کی
چار دنوں کی جاگن سے
بوجھل بوجھل پلکوں پر
سرخ عنابی سوجن سی
خوف سے پیلے گالوں پر
اشکوں کی کچھ تحریریں
آنکھ اٹھا کر دیکھوں تو
بائیں طرف اس سینے میں
درد سا اک دم اٹھتا ہے
سانس الجھ کر دھڑکن سے
ٹوٹ کے رونے لگتی ہے
میں پھر آنکھیں بند کر کے
یاد کے چور دریچے سے
تجھ کو سوچنے لگتی ہوں
عندلیب — اپریل 29، 2015 4:27 شام
درد بھری تنہائی میں
سوز بھری شہنائی کی
سہمی سہمی سی آواز
چپکے چپکے رونے کی
چار دنوں کی جاگن سے
بوجھل بوجھل پلکوں پر
سرخ عنابی سوجن سی
خوف سے پیلے گالوں پر
اشکوں کی کچھ تحریریں
آنکھ اٹھا کر دیکھوں تو
بائیں طرف اس سینے میں
درد سا اک دم اٹھتا ہے
سانس الجھ کر دھڑکن سے
ٹوٹ کے رونے لگتی ہے
میں پھر آنکھیں بند کر کے
یاد کے چور دریچے سے
تجھ کو سوچنے لگتی ہوں
عمدہ !!:)
ادب دوست — اپریل 29، 2015 4:57 شام
درد بھری تنہائی میں
سوز بھری شہنائی کی
سہمی سہمی سی آواز
چپکے چپکے رونے کی
چار دنوں کی جاگن سے
بوجھل بوجھل پلکوں پر
سرخ عنابی سوجن سی
خوف سے پیلے گالوں پر
اشکوں کی کچھ تحریریں
آنکھ اٹھا کر دیکھوں تو
بائیں طرف اس سینے میں
درد سا اک دم اٹھتا ہے
سانس الجھ کر دھڑکن سے
ٹوٹ کے رونے لگتی ہے
میں پھر آنکھیں بند کر کے
یاد کے چور دریچے سے
تجھ کو سوچنے لگتی ہوں
کمال ہے ۔ بہت خوب
ہما حمید ناز — اپریل 29، 2015 5:52 شام
بہت بہت شکریہ پسند کرنے کا ۔ یہ ایک بہت پرانی نظم ہے ۔
ہما حمید ناز — اپریل 29، 2015 5:53 شام
بہت ممنون ہوں ۔
عندلیب — اپریل 29، 2015 7:14 شام
دوستانہ۔:)
ہما حمید ناز — اپریل 29، 2015 7:18 شام
پکم پکا :)
عندلیب — اپریل 29، 2015 8:36 شام
پکم یعنی ؟
ہما حمید ناز — اپریل 29، 2015 8:42 شام
ہم سب بچپن میں تو ایسے ہی بولا کرتے تھے ۔ پکّم پکّا یعنی بالکل پکّا ۔ شاید ایسا صرف کراچی ہی میں بولا جاتا ہو یا پھر صرف ہمارے محلے میں ۔
عندلیب — اپریل 29، 2015 8:46 شام
ہم سب بچپن میں تو ایسے ہی بولا کرتے تھے ۔ پکّم پکّا یعنی بالکل پکّا ۔ شاید ایسا صرف کراچی ہی میں بولا جاتا ہو یا پھر صرف ہمارے محلے میں ۔
کراچی والے کیا کہتے ہیں اس تعلق سے ؟
@محمداحمدبھائی ، عبدالرحمن ، فہیم بھیا ،
ادب دوست — اپریل 30، 2015 9:10 صبح
کراچی ہی میں بولا جاتا ہو یا پھر صرف ہمارے محلے میں
یا تو آپ بھی ہمارے ہی محلے میں رہتی ہونگی ۔ یا پھر یہ پورے کراچی میں بولا جاتا ہے ! بچوں کی اپنی لغت ہے جس میں معنی کم اور خلوص بہت ہے ۔ مجھے اپنی لغت کے مقابلے میں بچوں کی لغت زیادہ اچھی لگتی ہے ۔
کراچی والے کیا کہتے ہیں اس تعلق سے ؟
کراچی سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر میں اس جملے کی مکمل تائید کرتا ہو ں ۔
محمداحمد — اپریل 30، 2015 9:44 صبح
بہت خوب!
داد حاضرِ خدمت ہے۔ :)
محمداحمد — اپریل 30، 2015 9:44 صبح
کراچی والے کیا کہتے ہیں اس تعلق سے ؟
@محمداحمدبھائی ، عبدالرحمن ، فہیم بھیا ،

:)
جی پکم پکا اور سچی مچی :)
فہیم — اپریل 30، 2015 10:49 صبح
کراچی والے کیا کہتے ہیں اس تعلق سے ؟
@محمداحمدبھائی ، عبدالرحمن ، فہیم بھیا ،
کراچی میں تو نجانے کون کون سے الفاظ بولے جاتے ہیں جو نہ کسی لغت میں ملتے ہیں نہ کہیں باہر۔
الف عین — اپریل 30، 2015 11:07 صبح
ماشاء اللہ بہت اچھی نظم ہے۔ ’سمت‘ کے لئے اسے منتخب کر سکتا ہوں؟ مزید بھی کچھ دیں اور اپنا تعارف کرائیں۔کیاشاید کہیں تعارف دے دیا ہو پہلے ہی، بہر حال میں پہلے یہاں خوش آمدید کہتا ہوں۔
فاروق احمد بھٹی — اپریل 30، 2015 12:55 شام
بہت خوب کیا کہنے
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 30، 2015 1:03 شام
کراچی سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر میں اس جملے کی مکمل تائید کرتا ہو ں ۔
فرحت اللہ بابر
clear.png
عندلیب — اپریل 30، 2015 1:51 شام
کراچی میں تو نجانے کون کون سے الفاظ بولے جاتے ہیں جو نہ کسی لغت میں ملتے ہیں نہ کہیں باہر۔
چند یہاں بھی لکھ دیجیے محترم ۔:)
عندلیب — اپریل 30، 2015 1:51 شام
:)
جی پکم پکا اور سچی مچی :)
اور؟:)
عندلیب — اپریل 30، 2015 1:52 شام
یا تو آپ بھی ہمارے ہی محلے میں رہتی ہونگی ۔ یا پھر یہ پورے کراچی میں بولا جاتا ہے ! بچوں کی اپنی لغت ہے جس میں معنی کم اور خلوص بہت ہے ۔ مجھے اپنی لغت کے مقابلے میں بچوں کی لغت زیادہ اچھی لگتی ہے ۔
کراچی سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر میں اس جملے کی مکمل تائید کرتا ہو ں ۔
اوہہ آپ کا تعلق بھی کراچی ہے؟ :p
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%DA%86%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D8%B1%DB%8C%DA%86%DB%92-%D8%B3%DB%92.81638/