یادیں ہیں ، حسرتیں ہیں ، تمنائے خام ہے

محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 12، 2014 3:14 شام
9/10/2014
یادیں ہیں ، حسرتیں ہیں ، تمنائے خام ہے
باتیں ہیں ، ذلتیں ہیں ، تماشائے عام ہے
حاجت روا! ہماری دعائیں قبول کر
پیاسے ہیں ، تشنگی ہے ، تقاضائے جام ہے
کیوں شکر ہم کریں نہ خدائے بصیر کا
آنکھیں ہیں ، روشنی ہے ، سراپائے تام ہے
ہیں مجتمع حَسِین ، حَسِیں تر ، حَسِیں ترین
بجلی ہے ، چاندنی ہے ، دلارائے بام ہے
کامل نصابِ حسن ہے دے دو زکوٰۃِ جاں
یوسف ہے ، انگلیاں ہیں ، زلیخائے رام ہے
پھر بھی بھٹک رہی ہے یہ امت نہ جانے کیوں
دانائے راستہ ہے ، توانائے گام ہے
یک دم اسامہ ہوگیا مشہور سرسری
یک سو ہے ، یک زبان ہے ، یکتائے نام ہے
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 12، 2014 3:24 شام
بہت خوب اسامہ بھائی۔۔
سید عاطف علی — اکتوبر 12، 2014 8:46 شام
واہ۔بہت اچھا۔
الف عین — اکتوبر 13، 2014 7:46 صبح
واہ، یہ اچھی غزل کہی ہے۔ لگتا ہے خوب آمد ہو رہی ہے آج کل۔
زلیخا رام کی تھیں۔ اس کا مجھے علم نہیں تھا!!
سید عاطف علی — اکتوبر 13، 2014 7:52 صبح
واہ، یہ اچھی غزل کہی ہے۔ لگتا ہے خوب آمد ہو رہی ہے آج کل۔
زلیخا رام کی تھیں۔ اس کا مجھے علم نہیں تھا!!
حسن یوسف نے رام کر لیا تھا ۔
ویسے یہاں جان کے بجائے عشق کی زکواۃ واجب تھی ۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 13، 2014 9:03 شام
بہت خوب اسامہ بھائی۔۔
تعریف کا شکریہ ، جزاک اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 13، 2014 9:03 شام
آداب عرض ہے۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 13، 2014 9:05 شام
واہ، یہ اچھی غزل کہی ہے۔ لگتا ہے خوب آمد ہو رہی ہے آج کل۔
زلیخا رام کی تھیں۔ اس کا مجھے علم نہیں تھا!!
جی استاد محترم! آج کل ذاتی حالات کچھ ایسے ہیں کہ شعری آمدنی حیرت انگیز طور پر بڑھ گئی ہے۔ :)
"زلیخائے رام" مرکب اضافی ہونے کی صورت میں تو میرے علم بھی اضافہ ہوتا ، مگر یہ مرکب توصیفی ہے۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 13، 2014 9:07 شام
حسن یوسف نے رام کر لیا تھا ۔
ویسے یہاں جان کے بجائے عشق کی زکواۃ واجب تھی ۔:)
بہت شکریہ عاطف بھائی! "عشق" والی رائے خوب دی ہے ، جزاک اللہ خیرا ، میں عشق ہی کردیتا ہوں جو کہ پہلے بھی سوچا تھا ، مگر پتا نہیں کیوں جان کو ترجیح دے دی ، اب وہ کیفیت بھی نہیں رہی کہ سمجھ سکوں۔ :)
سید شہزاد ناصر — اکتوبر 25، 2014 7:00 صبح
بہت خوب غزل :)
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نذر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 26، 2014 1:49 شام
بہت خوب غزل :)
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نذر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
تعریف اور حوصلہ افزائی فرمانے کا بہت شکریہ جناب! :)
جزاک اللہ خیرا۔
عینی مروت — اکتوبر 26، 2014 4:41 شام
خووووب۔۔۔بہت عمدہ غزل کہی صاحب!!
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 28، 2014 6:22 صبح
خووووب۔۔۔بہت عمدہ غزل کہی صاحب!!
بہت شکریہ ، حسنِ نظر ہے آپ کا۔
شاد و آباد رہیے۔
الشفاء — اکتوبر 28، 2014 7:16 صبح
پیاسے ہیں ، تشنگی ہے ، تقاضائے جام ہے۔
واہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 30، 2014 5:52 شام
پیاسے ہیں ، تشنگی ہے ، تقاضائے جام ہے۔
واہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔:)
شکرا۔ :)
عبد الرحمٰن — جولائی 8، 2017 3:22 شام
لاجواب
عبد الرحمٰن — جولائی 8، 2017 3:22 شام
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%8C-%D8%AD%D8%B3%D8%B1%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%8C-%D8%AA%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AE%D8%A7%D9%85-%DB%81%DB%92.78127/