یار تم لوگ چاہتے کیا ہو؟ (مہدی نقوی حجازؔ)

مہدی نقوی حجاز — مئی 28، 2014 5:42 شام
جانے چاہا ہے تم نے کیا کیا کچھ
یار تم لوگ چاہتے کیا ہو؟
کتنی عجلت تھی چاہے جانے کی
اب مری جاں کراہتے کیا ہو؟
حسن تو دادِ عشوہ مانگتا ہے
حسن کو تم بیاہتے کیا ہو؟
مہدی نقوی حجازؔ
عظیم — مئی 28، 2014 11:01 شام
کیا نظر میں عظیم جچتا ہے
اللہ اللہ سراہتے کیا ہو
الف عین — مئی 29، 2014 4:38 صبح
تین شعروں میں گاڑی اٹک گئی؟
ویسے میرے خیال میں ’بیاہ‘ کی ی بھی تقطیع نہیں کی جاتی، پیاس کی طرح ’بیاہ ‘بھی محض ’باہ ‘ ہوتا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%AA%D9%85-%D9%84%D9%88%DA%AF-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%9F-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%94.74743/