یاس کے سائے میں کیا کہنا پڑا (غزل)

نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 9، 2015 7:28 صبح
یاس کے سائے میں کیا کہنا پڑا
زندگی کو اک سزا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
حسن! تیرے ہوتے آخر کیوں ہمیں
عشق کو بےآسرا کہنا پڑا ؟
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
طعنہ زن کو خوش مزاجی کے سبب
آخرش مدحت سرا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
صرف اس دل کی تسلی کے لیے
ظلم کو بھی اک ادا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آگ کو پانی کہا , غم کو خوشی
تیری خاطر عشق! کیا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تاکہ حاکم وقت کا راضی رہے
نیکیوں کو بھی خطا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جو مری نظروں میں ظالم تھے کبھی
آج انہی سے مدعا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شکیب — اگست 9، 2015 7:44 صبح
طعنہ زن کو خوش مزاجی کے سبب
آخرش مدحت سرا کہنا پڑا
بہت خوب! بہت اچھا لگا۔
نور وجدان — اگست 9، 2015 7:47 صبح
حسن! تیرے ہوتے آخر کیوں ہمیں
عشق کو بےآسرا کہنا پڑا ؟

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آگ کو پانی کہا , غم کو خوشی
تیری خاطر عشق! کیا کہنا پڑا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

قسم سے اتنے اچھے شعر ہیں ۔ کہ آپ کو شاعرہ کہنا پڑا
لئیق احمد — اگست 9، 2015 7:47 صبح
بہت خوب!!
شکیب — اگست 9، 2015 8:05 صبح
شعر محترمہ کے ذاتی ہی ہیں نا؟ مجھے غلط "فیملی" تو نہیں؟
لئیق احمد — اگست 9، 2015 8:08 صبح
شعر محترمہ کے ذاتی ہی ہیں نا؟ مجھے غلط "فیملی" تو نہیں؟
محترمہ نوشین فاطمہ عبدالحق باقاعدہ شاعرہ ہیں۔ :)
آپ بے فکر ہو کر داد دیجئے
ادب دوست — اگست 9، 2015 8:12 صبح
بہت خوب نوشین فاطمہ عبدالحق صاحبہ
بہت سی داد قبول ہو
شکیب — اگست 9، 2015 8:35 صبح
محترمہ نوشین فاطمہ عبدالحق باقاعدہ شاعرہ ہیں۔ :)
آپ بے فکر ہو کر داد دیجئے
باقاعدہ شاعرہ کو بے فکر داد قبول ہو! واہ واہ!
ادب دوست — اگست 9، 2015 9:04 صبح
باقاعدہ شاعرہ کو بے فکر داد قبول ہو

اللہ کرے اس جملے کی ترتیب کبھی نہ بدلے۔۔:p:p
شکیب — اگست 9، 2015 9:10 صبح
اللہ کرے اس جملے کی ترتیب کبھی نہ بدلے
مثلآ؟
ابن رضا — اگست 9، 2015 10:31 صبح
بہت خوب۔ بہت اچھی کاوش پہ ڈھیروں داد قبول کیجیے
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 9، 2015 10:37 صبح
باقاعدہ شاعرہ کو بے فکر داد قبول ہو! واہ واہ!

اللہ کرے اس جملے کی ترتیب کبھی نہ بدلے۔۔:p:p

بے فکر شاعرہ کو باقاعدہ داد۔ :)
ابن رضا — اگست 9، 2015 10:50 صبح
بے فکر شاعرہ کو باقاعدہ داد۔ :)
اور کچھ یوں بھی کہ
بے قاعدہ شاعرہ کو بافکر داد :p
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 9، 2015 11:33 شام
بہت خوب! بہت اچھا لگا۔
بہت شکریہ !
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 9، 2015 11:38 شام
اور کچھ یوں بھی کہ
بے قاعدہ شاعرہ کو بافکر داد :p
میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر رہےگا ۔
:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 9، 2015 11:38 شام
بہت خوب۔ بہت اچھی کاوش پہ ڈھیروں داد قبول کیجیے
شکریہ سر !
:)
شکیب — اگست 10، 2015 8:53 صبح
میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر رہےگا ۔
"عاجزانہ"
شکیب — اگست 10، 2015 8:56 صبح
میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر رہےگا ۔
"عاجزانہ"
شکیب — اگست 10، 2015 9:01 صبح
میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر رہےگا ۔
"عاجزانہ"
نظام الدین — اگست 10، 2015 10:55 صبح
کیا کہنے جناب ۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔ واہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%81%D9%86%D8%A7-%D9%BE%DA%91%D8%A7-%D8%BA%D8%B2%D9%84.83833/