یومِ اساتذہ پر اساتذہ کے نام ۔۔۔۔۔

صفی حیدر — اکتوبر 5، 2018 2:21 شام
تمھیں علم سے گر بصیرت ملے گی
زمانے میں پھر تم کو عزت ملے گی
وہ طفلانِ معصوم جو منتظر ہیں
انہیں علم دو تو محبت ملے گی
نہ میزان میں زر کے تم رزق تولو
قناعت کرو گے تو برکت ملے گی
نہ گھبرانا بادِ مخالف سے اے دوست
یقیں ہے تو اللہ کی نصرت ملے گی
جو محنت کی عادت کو اپنائو گے تم
تمھیں پھر جہاں میں فضیلت ملے گی
اگر استقامت ہو اور صبر بھی ہو
نہ تم تلخ ہو گے حلاوت ملے گی
معلم ہیں اقرا کی آیت کے شارع
صفی علم سے ہی سعادت ملے گی
عندلیب راجہ — اکتوبر 5، 2018 2:37 شام
بہت خوب،آج میرے سکول مین بھی بہت اچھے پروگرام ہوے۔بچوں نے بہت اچھے چارٹ اور کارڈ بناے ہوے تھے۔
صفی حیدر — اکتوبر 6، 2018 2:42 شام
بہت خوب،آج میرے سکول مین بھی بہت اچھے پروگرام ہوے۔بچوں نے بہت اچھے چارٹ اور کارڈ بناے ہوے تھے۔
بہت شکریہ. .. بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنا اور نکھارنا تدریسی عمل کا لازمی جزو ہوتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D9%88%D9%85%D9%90-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.103537/