عظیم — اپریل 5، 2023 6:30 شام
ایک غزل کہنے کی کوشش کی تھی کل رات، اب موقع مل سکا ہے کہ یہاں پوسٹ کر سکوں، شاید کچھ اشعار کسی قابل ہوں، ملاحظہ فرمائیں!
یوں تو اِس راہ میں زمانا ہوا
ہے سفر کیا یہ مجھ پہ وا نہ ہوا
ہر کوئی عشق عشق کرتا ہے
کھیل شاید یہ اب پرانا ہوا
یا مجھے عقل آ رہی ہے ذرا
یا میں کچھ اور بھی دوانہ ہوا
یوں گیا بیٹھ اس کے در پر میں
جیسے میرا یہی ٹھکانہ ہوا
نئی دنیا میں رکھ رہا ہوں قدم
کیسا اس دل کا اس پہ آنا ہوا
آہیں بھرنے کے دن قریب ہیں اب
ختم شاید کہ مسکرانا ہوا
کھو چکا ہوش اس کی چاہ میں جو
وہی دنیا میں اک سیانا ہوا
بیٹھا روتا رہوں گا کونے میں
اس کی محفل میں جب بھی جانا ہوا
اک گلی سے گزر تھا قسمت میں
شعر کہنا تو اک بہانہ ہوا
جس میں پھرتا تھا میں کبھی آزاد
اب وہ گھر میرا قید خانہ ہوا
محمداحمد — اپریل 6، 2023 1:05 صبح
بہت خوب عظیم بھائی
بہت داد قبول کیجے۔

الف عین — اپریل 6، 2023 2:02 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
عظیم
عظیم — اپریل 6، 2023 7:13 صبح
بہت خوب عظیم بھائی
بہت داد قبول کیجے۔
بہت شکریہ احمد بھائی
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
عظیم
جزاک اللہ خیر بابا
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 10، 2023 9:15 صبح
یا مجھے عقل آ رہی ہے ذرا
یا میں کچھ اور بھی دوانہ ہوا
واہ! حاصل غزل ہے یہ شعر ۔۔۔
زمانہ کے املا میں ٹائپو ہوا ہے یا یہ بھی کوئی رائج صورت ہے؟
شکیل احمد خان23 — اپریل 10، 2023 10:52 صبح
بہت خوب ، ماشاء اللہ!
سیما علی — اپریل 10، 2023 12:05 شام
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
بہت عمدہ غزل
عظیم میاں جیتے رہیے ۔۔
عظیم — اپریل 11، 2023 6:48 صبح
واہ! حاصل غزل ہے یہ شعر ۔۔۔
زمانہ کے املا میں ٹائپو ہوا ہے یا یہ بھی کوئی رائج صورت ہے؟
بہت شکریہ آپ کا راحل بھائی
زمانہ میں نے دونوں طرح مستعمل دیکھا ہے، درست تو مجھے بھی زمانہ ہی لگتا ہے مگر قافیہ کو کھلا رکھنے کے لیے میں نے زمانہ کو زمانا لکھا ہے، میرا خیال ہے کہ زمانہ لکھنے سے قافیہ غلط ہو جائے گا ، باقی اشعار کا جن میں سیانا وغیرہ شامل ہیں
بہت شکریہ آپ کا
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
بہت عمدہ غزل
عظیم میاں جیتے رہیے ۔۔
جزاک اللہ خیر
فاخر رضا — اپریل 11، 2023 8:54 صبح
جس میں پھرتا تھا میں کبھی آزاد
اب وہ گھر میرا قید خانہ ہوا
بہت اعلیٰ
سب کا ایک ہی حال ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 11، 2023 11:57 صبح
میرا خیال ہے کہ زمانہ لکھنے سے قافیہ غلط ہو جائے گا
میرے خیال میں تو ایسا نہیں، قافیہ اصلا تو ملفوظی ہوتا ہے ۔۔۔ اور ہائے خفی کو الف کا قائم مقام بنانا تو بہت عام ہے ۔ میرے خیال میں تو اصل املا کے ساتھ بھی قافیہ پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا۔
ظہیراحمدظہیر بھائی رمضان کی چھٹیوں پر ہیں ورنہ وہ بہتر بتا سکتے تھے۔
عظیم — اپریل 12، 2023 12:47 صبح
بہت اعلیٰ
سب کا ایک ہی حال ہے
شکریہ آپ کا فاخر بھائی۔
میرے خیال میں تو ایسا نہیں، قافیہ اصلا تو ملفوظی ہوتا ہے ۔۔۔ اور ہائے خفی کو الف کا قائم مقام بنانا تو بہت عام ہے ۔ میرے خیال میں تو اصل املا کے ساتھ بھی قافیہ پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا۔
ظہیراحمدظہیر بھائی رمضان کی چھٹیوں پر ہیں ورنہ وہ بہتر بتا سکتے تھے۔
مطلع میں میرا خیال ہے کہ اس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر زمانہ اور وا نہ کر دیا جائے تو بقیہ اشعار میں 'نہ' ضروری ہو گا، مزید اگر اس میں کسی قسم کی قباحت ہوتی تو اوپر بابا (الف عین) کا مراسلہ موجود ہے، جو اس کی نشاندہی فرما چکے ہوتے!
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 12، 2023 8:19 صبح
مطلع میں میرا خیال ہے کہ اس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر زمانہ اور وا نہ کر دیا جائے تو بقیہ اشعار میں 'نہ' ضروری ہو گا،
محض املا سے ایطا لازم نہیں آتا ۔۔۔ زمانہ میں نہ ملفوظا نا ہی ہوتا ہے، اس لیے زمانہ کے ساتھ پرانا، سہانا وغیرہ قوافی درست ہی ہوتے۔
محمد ریحان قریشی — اپریل 12، 2023 9:10 صبح
مطلع میں میرا خیال ہے کہ اس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر زمانہ اور وا نہ کر دیا جائے تو بقیہ اشعار میں 'نہ' ضروری ہو گا، مزید اگر اس میں کسی قسم کی قباحت ہوتی تو اوپر بابا (الف عین) کا مراسلہ موجود ہے، جو اس کی نشاندہی فرما چکے ہوتے!
نا اور نہ میں صوتیاتی اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے، زمانہ کا املا فارسی سے ماخوذ ہے اور زمانہ ہی لکھا جانا چاہیے. قوافی کا تعلق صوتیات سے ہے املا سے نہیں.
عظیم — اپریل 13، 2023 7:50 صبح
محض املا سے ایطا لازم نہیں آتا ۔۔۔ زمانہ میں نہ ملفوظا نا ہی ہوتا ہے، اس لیے زمانہ کے ساتھ پرانا، سہانا وغیرہ قوافی درست ہی ہوتے۔
نا اور نہ میں صوتیاتی اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے، زمانہ کا املا فارسی سے ماخوذ ہے اور زمانہ ہی لکھا جانا چاہیے. قوافی کا تعلق صوتیات سے ہے املا سے نہیں.
ہو سکتا ہے کہ میں غلط سمجھا ہوں، اگر آپ دونوں بھائیوں کا یہی ماننا ہے تو ٹھیک ہو گا، مگر پھر بھی دل کی تسلی کے لیے
بابا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں، مجھے لگتا ہے کہ 'زمانہ' اور 'وا نہ' کو اگر مطلع میں لایا جائے تو باقی اشعار میں 'نہ' کا لانا لازم ہے، بھلے ہی صوتی اعتبار سے کوئی فرق نہ ہو
الف عین — اپریل 15، 2023 1:24 صبح
ہو سکتا ہے کہ میں غلط سمجھا ہوں، اگر آپ دونوں بھائیوں کا یہی ماننا ہے تو ٹھیک ہو گا، مگر پھر بھی دل کی تسلی کے لیے
بابا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں، مجھے لگتا ہے کہ 'زمانہ' اور 'وا نہ' کو اگر مطلع میں لایا جائے تو باقی اشعار میں 'نہ' کا لانا لازم ہے، بھلے ہی صوتی اعتبار سے کوئی فرق نہ ہو
ایطا تو یہاں واقع نہیں ہو گا، نا اور نہ بھی قوافی ہو سکتے ہیں( مگر کہیں ناں بھی دیکھا، جو غلط ہو گا) اس لئے بہتر تو ہے کہ زمانہ کی درست املا ہی لکھی جائے
عظیم — اپریل 15، 2023 8:53 صبح
ایطا تو یہاں واقع نہیں ہو گا، نا اور نہ بھی قوافی ہو سکتے ہیں( مگر کہیں ناں بھی دیکھا، جو غلط ہو گا) اس لئے بہتر تو ہے کہ زمانہ کی درست املا ہی لکھی جائے
جی بابا
ظہیراحمدظہیر — اپریل 24، 2023 8:46 شام
زمانہ میں نے دونوں طرح مستعمل دیکھا ہے، درست تو مجھے بھی زمانہ ہی لگتا ہے مگر قافیہ کو کھلا رکھنے کے لیے میں نے زمانہ کو زمانا لکھا ہے
میں نے کبھی زمانہ کا املا زمانا نہیں دیکھا ۔ اس کی وجہ میرے مطالعے کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ برادرم
عظیم اگر آپ زمانا کی دو چار مثالیں عطا فرمائیں تو اپنے علم میں اضافے کے لیےممنون رہوں گا۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 24، 2023 8:52 شام
ہو سکتا ہے کہ میں غلط سمجھا ہوں، اگر آپ دونوں بھائیوں کا یہی ماننا ہے تو ٹھیک ہو گا، مگر پھر بھی دل کی تسلی کے لیے
بابا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں، مجھے لگتا ہے کہ 'زمانہ' اور 'وا نہ' کو اگر مطلع میں لایا جائے تو باقی اشعار میں 'نہ' کا لانا لازم ہے، بھلے ہی صوتی اعتبار سے کوئی فرق نہ ہو
ویسے تو راحل اور ریحان صاحبان اس کی تفصیلی وضاحت فرما چکے ہیں اور اعجاز بھائی بھی آپ کی تسلی کے لیے تائید کرچکے ہیں ۔ یوں تو مسئلۂ مذکور کی تائید میں سینکڑوں اشعار پیش کیے جاسکتے ہیں لیکن سرِ دست میرؔ کا یہ مطلع دیکھ لیجیے:
تجھ سے ہر آن مرے پاس کا آنا ہی گیا
کیا گلہ کیجے غرض اب وہ زمانہ ہی گیا