زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:02 شام
یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں انسان رہتے ہیں
فقط آنکھوں کا دھوکہ ہے یہاں حیوان رہتے ہیں
مظالم اس قدر ڈھاتے ہیں جیسے مِلک ہوں انکے
رعایا پر خدا بن کے وہ بے ایمان رہتے ہیں
ہر اِک مسلک کا اپنا دین اور اپنی شریعت ہے
کہیں کافرکہیں پر مُنکرِ قرآن رہتے ہیں
لبوں پر قُفل ہیں اور شہر میں فقدان ہے سچ کا
جفا کی حد ہے اپنے ہیں مگر انجان رہتے ہیں
غرض کے دور میں" گُل" ڈھونڈنے انسانیت نکلی
جو سینوں میں کبھی دل تھے وہ اب بے جان رہتے ہیں
زنیرہ "گُل"
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 12:07 شام
ماشاءاللہ ،
اچھی غزل ہے ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید بہن ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 8، 2018 12:15 شام
خوب صورت غزل۔
اردو محفل میں خوش آمدید
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:25 شام
ماشاءاللہ ،
اچھی غزل ہے ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید بہن ۔
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
خوب صورت غزل۔
اردو محفل میں خوش آمدید
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 12:30 شام
زنیرہ عقیل بہنا آپ محفل میں اپنا تعارف پیش کریں ،تعارف پیش کرنے کے لیے
کلک کریں ۔
ساگر علی — مئی 8، 2018 12:34 شام
ماشاءاللہ بہت خوب
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:45 شام
زنیرہ عقیل بہنا آپ محفل میں اپنا تعارف پیش کریں ،تعارف پیش کرنے کے لیے
کلک کریں ۔
محترم بھائی صاحب
کیا مجھے نئی لڑی بنانی پڑےگی؟
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:45 شام
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 12:49 شام
محترم بھائی صاحب
کیا مجھے نئی لڑی بنانی پڑےگی؟
جی بہنا ، جیسے آپ نے اپنی غزل کی لڑی بنائی ہے ایسے ہی تعارف کے زمرے میں آپ اپنے تعارف کی لڑی بنا کر پوسٹ کریں ۔
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 1:33 شام
جی بہنا ، جیسے آپ نے اپنی غزل کی لڑی بنائی ہے ایسے ہی تعارف کے زمرے میں آپ اپنے تعارف کی لڑی بنا کر پوسٹ کریں ۔
جی بنا چکی
جان — مئی 8، 2018 1:37 شام
اچھی، جذباتی اور حساس سوچ ہے۔

زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 1:45 شام
اچھی، جذباتی اور حساس سوچ ہے۔
بہت بہت شکریہ . بس سوچ اچھی ہو تو استقامت کی دعا کیجیے
الف عین — مئی 9، 2018 6:36 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
زنیرہ عقیل — مئی 9، 2018 6:37 صبح
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
عرفان سعید — مئی 26، 2018 9:20 شام
اچھے خیالات ہیں ماشاءاللہ!
فاتح — مئی 26، 2018 9:31 شام
اس کی زمین کے باعث اختر شیرانی کی نظم یاد آ گئی۔
یہی وادی ہے وہ ہمد م ،جہاں ریحانہ رہتی تھی
زنیرہ عقیل — مئی 28، 2018 12:25 شام
اچھے خیالات ہیں ماشاءاللہ!
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
احسان الٰہی احسان — مئی 31، 2018 2:13 صبح
یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں انسان رہتے ہیں
فقط آنکھوں کا دھوکہ ہے یہاں حیوان رہتے ہیں
مظالم اس قدر ڈھاتے ہیں جیسے مِلک ہوں انکے
رعایا پر خدا بن کے وہ بے ایمان رہتے ہیں
ہر اِک مسلک کا اپنا دین اور اپنی شریعت ہے
کہیں کافرکہیں پر مُنکرِ قرآن رہتے ہیں
لبوں پر قُفل ہیں اور شہر میں فقدان ہے سچ کا
جفا کی حد ہے اپنے ہیں مگر انجان رہتے ہیں
غرض کے دور میں" گُل" ڈھونڈنے انسانیت نکلی
جو سینوں میں کبھی دل تھے وہ اب بے جان رہتے ہیں
زنیرہ "گُل"
احسان الٰہی احسان — مئی 31، 2018 2:14 صبح
واہ، کیا بات ہے، ما شااللہ
زنیرہ عقیل — مئی 31، 2018 7:31 صبح
واہ، کیا بات ہے، ما شااللہ
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین