یہ بالاکوٹ کی نگری شہیدوں کی نشانی ہے ۔ سعید الرحمن سعید

سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 4:18 شام
یہ بالاکوٹ کی نگری شہیدوں کی نشانی ہے
بیاں کرتی وفائے دین و ملت کی کہانی ہے
اسی دھرتی پہ گونجی تھی صدائے حق نما یارو
اسی خطے سے وابستہ فلک کی ترجمانی ہے
زمین ِ ہند سے تحریک اٹھی گرم جوشوں کی
پلٹ کر رکھ دیں جس نے بازیاں سب دہر پوشوں کی
تھے قائد شاہ اسماعیل اور احمد شہید ان کے
تھی طاری کفر پر ہیبت جیالے سرفروشوں کی
اٹل ان کا عقیدہ تھا اٹل تھے فیصلے ان کے
چلے دل میں لیے شوق ِ شہادت قافلے ان کے
مقابل دہر کی شاہی کا ہیبت ناک لشکر تھا
ہمالہ سے مگر اونچے بہت تھے حوصلے ان کے
"اکوڑہ اور بالاکوٹ میں وہ سر بکف غازی
کٹا کے گردنیں اللہ کو یوں کر گئے راضی "
طریقت ہے زمانے میں یہی زندہ ضمیروں کی
یہی ہے سنت ِ اسلافِ ملت ، رسم ِ شہبازی
سلام اے ارض بالاکوٹ تیرے سب شہیدوں پر
سلام اے وادیء احرار تیرے سبز چیدوں پر

سلام ان کربل ِ کہسار کے حرّان ِ ملت پر

سلام ان شہداء اسلام پر ان کے مریدوں پر
جو یار اپنے لہو سے داستان ِ دار لکھتے ہیں
قصیدہ ان کی جرآت کا ہرے کہسار لکھتے ہیں
محمد کے غلاموں کا مقام اعلی و بالا ہے
سعید اپنا عقیدہ ہست کے بیدار لکھتے ہیں
سعیدالرحمن سعید
سید عاطف علی — مئی 6، 2016 4:25 شام
خوب قصیدہ لکھا ہے ۔ سعید صاحب ۔
مزمل حسین — مئی 6، 2016 4:35 شام
سبحان اللہ سبحان اللہ۔
سچ فرمایا آپ نے اور بہت عمدگی کے ساتھ۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 4:51 شام
خوب قصیدہ لکھا ہے ۔ سعید صاحب ۔
عاطف بھائی۔ آپ کی پذیرائی کیلیے شکرگزار ہوں۔ سخن کا طالب علم اور اس سرزمین سے ایک اٹوٹ آبائی اور جذباتی تعلق کی بنا پر اس دھرتی کا ایک قرض تھا۔ سو ادا کر دیا۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 4:51 شام
سبحان اللہ سبحان اللہ۔
سچ فرمایا آپ نے اور بہت عمدگی کے ساتھ۔
بہت شکریہ مزمل بھائی۔
سلمان دانش جی — مئی 6، 2016 6:39 شام
واہ صاحب۔ کیا بات ہے۔ وہ لوگ آج کل کی ٹی ٹی پی کی طرح دہشت گرد نہیں بلکہ سچے مسلمان اور سچے مجاہد تھے
ابن رضا — مئی 6، 2016 6:48 شام
بہت خوب نظم ہے جناب
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 6:58 شام
واہ صاحب۔ کیا بات ہے۔ وہ لوگ آج کل کی ٹی ٹی پی کی طرح دہشت گرد نہیں بلکہ سچے مسلمان اور سچے مجاہد تھے
شکریہ دانش بھائی۔ جی میں آپکی اس بات سے متفق ہوں۔ ٹی ٹی پی وغیرہ اسلام کے جہادی لوگ نہیں بلکہ دشمن ممالک کی ایجنسیوں کے آلہ کار دہشت گرد ہیں۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 6:59 شام
بہت خوب نظم ہے جناب
بہت شکریہ رضا بھائی۔ سلامت رہیں
عبدالقیوم چوہدری — مئی 6، 2016 7:21 شام
زبردست جناب۔ بہت اعلیٰ
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 7:46 شام
زبردست جناب۔ بہت اعلیٰ
شکریہ قیوم بھائی۔ سلامت رہیں
ظہیراحمدظہیر — مئی 8، 2016 4:51 صبح
بہت خوب سعید بھائی ! کیا بات ہے !! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ !
محمدابوعبداللہ — مئی 8، 2016 5:33 صبح
بہت خوب۔ اللھم ا غفر لھم والرحم ھم۔ آمین یا رب العالمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%A8%D8%A7%D9%84%D8%A7%DA%A9%D9%88%D9%B9-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DA%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%B4%DB%81%DB%8C%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.89773/