یہ جو آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں - تازہ کلام

محمد شکیل خورشید — جون 12، 2024 2:26 شام
سوچو کتنے عذاب ہوتے ہیں
یہ جو آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں
عشق میں سوہنیوں کی قسمت میں
آگہی کے چناب ہوتے ہیں
ان سے ملنا اگر تو پڑھ لینا
بعض چہرے کتاب ہوتے ہیں
یونہی لفظوں سے بو نہیں آتی
بعض لہجے گلاب ہوتے ہیں
اے علیم و خبیر برزخ میں
کیوں سوال و جواب ہوتے ہیں
سچ کے اور آگہی کے بیچوں بیچ
جانے کتنے حجاب ہوتے ہیں۔
گل کسی سیج یا مزار پہ ہو
کیسے یہ انتخاب ہوتے ہیں
حبس کے موسموں میں جو اتریں
شعر وہ لاجواب ہوتے ہیں
شہرِ یاراں میں اے شکیل بتا
کیوں رخوں پر نقاب ہوتے ہیں
استادِ محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
محمد شکیل خورشید — جون 13، 2024 10:38 صبح
۔
الف عین — جون 13، 2024 10:24 شام
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
سچ کے اور آگہی کے بیچوں بیچ
بیچوں بیچ کا یہ محل درست نہیں لگتا، یہاں صرف بیچ کا محل ہے۔ میرے خیال میں مصرع میں کچھ تبدیلی کرنا بہتر ہو گا
محمد شکیل خورشید — جون 15، 2024 10:13 شام
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
بیچوں بیچ کا یہ محل درست نہیں لگتا، یہاں صرف بیچ کا محل ہے۔ میرے خیال میں مصرع میں کچھ تبدیلی کرنا بہتر ہو گا
رہنمائی کا شکریہ استادِ محترم
اصلاح کی کوشش کرتا ہوں
عرفان علوی — جون 16، 2024 3:57 شام
سوچو کتنے عذاب ہوتے ہیں
یہ جو آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں
عشق میں سوہنیوں کی قسمت میں
آگہی کے چناب ہوتے ہیں
ان سے ملنا اگر تو پڑھ لینا
بعض چہرے کتاب ہوتے ہیں
یونہی لفظوں سے بو نہیں آتی
بعض لہجے گلاب ہوتے ہیں
اے علیم و خبیر برزخ میں
کیوں سوال و جواب ہوتے ہیں
سچ کے اور آگہی کے بیچوں بیچ
جانے کتنے حجاب ہوتے ہیں۔
گل کسی سیج یا مزار پہ ہو
کیسے یہ انتخاب ہوتے ہیں
حبس کے موسموں میں جو اتریں
شعر وہ لاجواب ہوتے ہیں
شہرِ یاراں میں اے شکیل بتا
کیوں رخوں پر نقاب ہوتے ہیں
استادِ محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
شکیل بھائی ، اچّھے اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے .
اکمل زیدی — جون 20، 2024 7:47 صبح
سچ کے اور آگہی کے بیچوں بیچ
جانے کتنے حجاب ہوتے ہیں۔
بہت خوب ۔۔۔باقی بھی اشعار عمدہ ہیں۔۔۔
محمد شکیل خورشید — جون 20، 2024 6:17 شام
شکیل بھائی ، اچّھے اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے .
حوصلہ افزائی کا شکریہ علوی صاحب
محمد شکیل خورشید — جون 20، 2024 6:17 شام
بہت خوب ۔۔۔باقی بھی اشعار عمدہ ہیں۔۔۔
بہت شکریہ جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%AC%D9%88-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85.120744/