یہ حقیقت ہے تو خواب کیوں نہیں ہو جاتی۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز — جون 1، 2013 4:33 شام
بھائی کے نام
یہ حقیقت ہے تو خواب کیوں نہیں ہو جاتی!
تیرے جانے کی سچائی سراب کیوں نہیں ہو جاتی !
کیوں ہوں میں اسقدر یقین و وہم میں مبتلا
یہ کہانی ہے تو مجھ پر وا کیوں نہیں ہو جاتی !
اکثر لگتا ہے یونہی ہنستے کھیلتے چلے آؤ گے تم
یہ امیدجھوٹی ہے تو راکھ کیوں نہیں ہو جاتی !
میں صبر و تحمل کی سب حدود و قیود میں ہوں
میرے ذہن و دل سے تمھاری یاد نہیں جاتی !!
میرے لبوں پہ التجا ہے دعا ہے تیرے واسطے
میری دعاؤں کی ہر راہ ہے تیری ہی طرف جاتی ۔۔
از : ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز — جون 1، 2013 4:35 شام
الف عین بابا جانی
فاتح لالہ
شمشاد چاچو
ابن سعید سعود لالہ
نایاب لالہ
عاطف بٹ لالہ
محمد علم اللہ — جون 1، 2013 5:00 شام
ماشائ اللہ
بہت خوب
نایاب — جون 1، 2013 5:01 شام
اک بار پھر بہت خوبصورتی سے سچے جذبے نظم کیئے بٹیا رانی
بلا شبہ کبھی کبھی حقیقت خواب سی لگتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر خواب ہوتی نہیں
بہت دعائیں بٹیا رانی
ابن سعید — جون 1، 2013 5:14 شام
ہم نہیں کر رہے کوئی تبصرہ!
یوسف-2 — جون 1، 2013 5:19 شام
ماشاء اللہ کیا کہنے ۔ درد و کرب کی گہرائیوں سے پھوٹتی ایک پُر اثر غزل۔
ماہا عطا — جون 1، 2013 5:39 شام
ماشاءاللہ۔۔۔بہت پُر اثر۔۔۔سدا ہنستی مسکراتی رہو۔۔۔آمین:)
ام نور العين — جون 1، 2013 5:49 شام
اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل دے ناعمہ ۔
میرے لبوں پہ التجا ہے دعا ہے تیرے واسطے
میری دعاؤں کی ہر راہ ہے تمھاری ہی طرف جاتی ۔۔
یہی بات سب سے اہم ہے ۔ ہمارے پیاروں کو اس دنیا میں صرف ہماری دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔جس طرح آپ اس دنیا میں ان کی ضرورتوں کا خیال کرتی تھیں اس دنیا کے لیے بھی دعا کا خیال رکھیں اور اللہ پر یقین رکھیں وہ بہت مہربان ہے ۔
فاتح — جون 1، 2013 9:11 شام
انتہائی محبت بھرے خوبصورت جذبات کو لفظوں میں ڈھالا ہے۔
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:08 صبح
ہم نہیں کر رہے کوئی تبصرہ!
:)
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:08 صبح
ماشائ اللہ
بہت خوب
بہت شکریہ
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:09 صبح
اک بار پھر بہت خوبصورتی سے سچے جذبے نظم کیئے بٹیا رانی
بلا شبہ کبھی کبھی حقیقت خواب سی لگتی ہے ۔۔۔ ۔۔ مگر خواب ہوتی نہیں
بہت دعائیں بٹیا رانی

جی لالہ ایسا ہی ہے ٖ حقیقت خواب سی لگتی تو ہے پر ہوتی حقیقت ہی ہے ۔۔
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:09 صبح
ماشاء اللہ کیا کہنے ۔ درد و کرب کی گہرائیوں سے پھوٹتی ایک پُر اثر غزل۔

بہت شکریہ
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:10 صبح
ماشاءاللہ۔۔۔ بہت پُر اثر۔۔۔ سدا ہنستی مسکراتی رہو۔۔۔ آمین:)
:)
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:10 صبح
اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل دے ناعمہ ۔
یہی بات سب سے اہم ہے ۔ ہمارے پیاروں کو اس دنیا میں صرف ہماری دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔جس طرح آپ اس دنیا میں ان کی ضرورتوں کا خیال کرتی تھیں اس دنیا کے لیے بھی دعا کا خیال رکھیں اور اللہ پر یقین رکھیں وہ بہت مہربان ہے ۔
آمین۔۔ بہت شکریہ نور ۔۔
ناعمہ عزیز — جون 2، 2013 4:10 صبح
انتہائی محبت بھرے خوبصورت جذبات کو لفظوں میں ڈھالا ہے۔
شکریہ لالہ ۔
عثمان — جون 2، 2013 4:35 صبح
بہت بہادر ہو گڑیا! کہ تم میں دکھوں کو الفاظ میں ڈھالنے کی ہمت ہے۔
سیدہ شگفتہ — جون 2، 2013 6:44 صبح
بہت خوبصورت اظہار ناعمہ!
شمشاد — جون 2، 2013 7:04 صبح
میں بھی کوئی تبصرہ نہیں کر رہا۔
فیس بک پر بھی دیکھ چکا ہوں۔
الف عین — جون 2، 2013 7:28 صبح
ماشاء اللہ، بیٹا اب تم تھوڑی عروض کی شد بد ھاصل کر ہی لو کہ شاعری کے میدان میں خم ٹھونک کر آ سکو۔ ویسے یہ مجھے بھی نہیں معلوم کہ خم کیسے ٹھونکا جاتا ہے!!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%AA-%DB%81%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%86%D8%A7%D8%B9%D9%85%DB%81-%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2.64515/