یہ طبیعت مجھے اپنا نہیں بننے دیتی

ظہیراحمدظہیر — جنوری 1، 2016 6:25 صبح
یہ طبیعت مجھے اپنا نہیں بننے دیتی
جیسے سب ہیں مجھے ویسا نہیں بننے دیتی
آنکھ ایسی ہے کہ دیکھے نہیں جاتے حالات
سوچ ایسی ہے کہ اندھا نہیں بننے دیتی
دُوراندر سے کہیں ایک اُبھرتی ہوئی چیخ
میرے احساس کو بہرا نہیں بننے دیتی
ظلم ایسا ہے کہ دنیا کی زبانیں خاموش
یہ خموشی مجھے گونگا نہیں بننے دیتی
دلِ وحشی مجھے ہونے نہیں دیتا سرسبز
چشم ِ گریہ ہے کہ صحرا نہیں بننے دیتی​

دشت ایسا ہے کہ چھتنار شجر ہیں ہر گام
دھوپ ایسی ہے کہ سایا نہیں بننے دیتی
خاک ایسی ہے کہ ہر ذرہ طلبگار ِ نمو
رُت وہ ظالم کہ شگوفہ نہیں بننے دیتی
شہر ایسا ہے کہ تاحدِ نظر امکانات
بھیڑ ایسی ہے کہ رستہ نہیں بننے دیتی
حرمتِ خامہ وہ ضدی جو کسی قیمت پر
سکہّء حرف کو پیسہ نہیں بننے دیتی
کیا قیامت ہے کہ اب میرے تصور کی تھکن
بادلوں میں کوئی چہرہ نہیں بننے دیتی
میں کسی اور کا بنتا تو منافق ہوتا
یہ انا مجھ کو کسی کا نہیں بننے دیتی
ظہیر احمد ظہیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جولائی ۲۰۱۱
ٹیگ: سید عاطف علی کاشف اختر محمد تابش صدیقی فاتح
محمد تابش صدیقی — جنوری 1، 2016 6:42 صبح
ظہیر بھائی کمال کر دیا ہے۔ لا جواب غزل
ایک ایک شعر گویا موتی پروئے ہوں۔
عرفان الحق — جنوری 1، 2016 6:50 صبح
بہت اعلٰی۔......
اکمل زیدی — جنوری 1، 2016 6:52 صبح
(y)
فاتح — جنوری 1، 2016 1:13 شام
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
نیرنگ خیال — جنوری 1، 2016 1:21 شام
واہ۔۔۔ اعلی
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 2:04 صبح
ظہیر بھائی کمال کر دیا ہے۔ لا جواب غزل
ایک ایک شعر گویا موتی پروئے ہوں۔
بہت محبت حضور! آپ کا حسنِ نظر ہے ! خدا خوش رکھے!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 2:07 صبح
بہت شکریہ ! عرفان الحق صاحب محفل میں خوش آمدید!!! وقت ملے تو اپنا تعارف عطا کیجئے تاکہ ہم سب مل کر محفل مین آپ کا استقبال کرسکیں۔
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 2:10 صبح
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
کیا انداز ہے جناب !! آپ کی تو داد پر داد بنتی ہے۔:)
خدا سلامت رکھے ! بہت شکریہ ، بہت نوازش!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 2:12 صبح

ذرہ نوازی ہے آپ کی ! بہت شکریہ ! بڑی نوازش! خدا ذوق سلامت رکھے!
عرفان الحق — جنوری 4، 2016 2:42 شام
بہت شکریہ ! عرفان الحق صاحب محفل میں خوش آمدید!!! وقت ملے تو اپنا تعارف عطا کیجئے تاکہ ہم سب مل کر محفل مین آپ کا استقبال کرسکیں۔
محترم ظہیر احمد ظہیر صاحب بہت بہت شکریہ۔اللہ آپکو اجر دے۔
مختصر تعارف سرکاری ملازمت ذریعہ معاش ہے اور تعلق ضلع ساہیوال پنجاب سے ہے۔
نور وجدان — جنوری 4، 2016 2:44 شام
واہ ۔۔۔ خوب
ادب دوست — جنوری 4، 2016 9:00 شام
واہ واہ ظہیر بھائی کیا کہنے ۔۔
خاک ایسی ہے کہ ہر ذرہ طلبگار ِ نمو
رُت وہ ظالم کہ شگوفہ نہیں بننے دیتی

خاک ایسی ہے کہ ہر ذرہ طلبگار ِ نمو
رُت وہ ظالم کہ شگوفہ نہیں بننے دیتی
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 10:56 شام

واہ واہ ظہیر بھائی کیا کہنے ۔۔

بہت نوازش ! عنایت ہے آپ کی۔ خدا خوش رکھے ۔
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2016 11:02 شام
محترم ظہیر احمد ظہیر صاحب بہت بہت شکریہ۔اللہ آپکو اجر دے۔
مختصر تعارف سرکاری ملازمت ذریعہ معاش ہے اور تعلق ضلع ساہیوال پنجاب سے ہے۔
عرفان الحق صاحب ۔ محفل مین ایک دفعہ پھر خوش آمدید ۔ خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔ بھائی آپ یوں کریں کہ تعارف کے زمرے میں جاکر اپنے تعارف کی ایک نئی لڑی شروع کریں تاکہ تمام محفلین آپ سے متعارف ہوسکیں اور آپ کو خوش آمدید کہہ سکیں۔ اگر اس بارے میں کوئی سوال ہو تو وہ بھی سوالات کے زمرے میں پوسٹ کرسکتے ہیں ۔ آپ کو مدد مل جائے گی۔
عرفان الحق — جنوری 5، 2016 3:08 شام
محترم ظہیر احمد ظہیر صاحب رہنمائ کا بہت بہت شکریہ۔اللہ آپکیلیے آسانیاں پیدا کرے۔آمین
حمیرا عدنان — جنوری 5، 2016 3:47 شام
بہت خوب ظہیر بھائی :)
سید اسد معروف — جنوری 5، 2016 7:06 شام
ہر شعر لاجواب۔
بہت ہی اعلیٰ۔
محمداحمد — فروری 20، 2016 7:21 صبح
سبحان اللہ۔
اس اعلیٰ ترین غزل کی ستائش کے لئے الفاظ نہیں ہیں مرے پاس۔
ہر شعر ایک دُر ثمین ہے، ہر خیال، خیالِ جاں فزا ہے۔
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔
اس غزل پر کوئی داد نہیں ۔ بہت سی دعائیں آپ کے لئے۔
جیتے رہیے۔ شاد آباد رہیے۔
محمد وارث — فروری 20، 2016 10:29 صبح
لاجواب۔ شاندار غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%B7%D8%A8%DB%8C%D8%B9%D8%AA-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D9%86%DB%92-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%DB%8C.86826/