یہی بہت ہے، کہ معلوم ہو گیا ہے مجھے

عظیم — اگست 2، 2017 9:54 صبح

السلام علیکم ۔
میری ایک غزل بابا سے اصلاح کے بعد حاضر ہے ۔ شکریہ
یہی بہت ہے، کہ معلوم ہو گیا ہے مجھے
کوئی تو ہے کہ جو چپکے سے دیکھتا ہے مجھے
کچھ اس طرح سے مری مشکلیں ہوئیں آسان
کسی بزرگ کی جیسے کوئی دعا ہے مجھے
کروں گا شکر کا، حق بھی ادا، یہ دھڑکا ہے
بڑے رحیم سے اب واسطہ پڑا ہے مجھے
خود اپنے آپ کو لے کر ہی خوش نہیں ہونا
ہر ایک اپنے پرائے کا سوچنا ہے مجھے
اٹھا سکوں گا گناہوں کا بوجھ کیسے اب
کہ پیٹ بھر کے بھی کھانا کوئی خطا ہے مجھے
یہ علم ہے کہ بہت کم ہوا ہے میرا جہول
پتا نہیں ہے تو اتنا کہ کیا پتا ہے مجھے
ہٹا نہیں ہوں، بفضلِ خدا، میں پیچھے ابھی
اگرچہ شوق نے رسوا بہت کِیا ہے مجھے
اب اپنے آپ کو دیتا ہوں سارے دوش عظیم
کسی سے کوئی شکایت نہ کچھ گلا ہے مجھے
*****​
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 2، 2017 9:59 صبح
ماشاءاللہ بھائی۔
عظیم — اگست 2، 2017 10:15 صبح
جزاک اللہ خیر محمد عدنان اکبری بھائی ۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 2، 2017 10:21 صبح
بہت خوب ہے جناب
عظیم — اگست 2، 2017 10:25 صبح
جزاک اللہ خیر محترم خلیل الرحمٰن بھائی ۔
سید لبید غزنوی — اگست 3، 2017 5:22 صبح
ما شاء اللہ بہت خوب بابا جی بابائے اردو ہیں انکی اصلاح کے بعد تو نکما سا شعر بھی چھا جاتا ہے محفل پر اور یہ تو پھر ایک بہت اچھی غزل ہے ۔۔بہت سی داد سلامت رہیں۔۔
عظیم — اگست 3، 2017 7:23 صبح
ما شاء اللہ بہت خوب بابا جی بابائے اردو ہیں انکی اصلاح کے بعد تو نکما سا شعر بھی چھا جاتا ہے محفل پر اور یہ تو پھر ایک بہت اچھی غزل ہے ۔۔بہت سی داد سلامت رہیں۔۔
بہت بہت شکریہ لبید بھائی ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%AA-%DB%81%DB%92%D8%8C-%DA%A9%DB%81-%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.97802/