*۔۔۔۔اگر۔۔۔۔* اپنی ایک مختصر نظم

عینی مروت — اکتوبر 25، 2017 3:08 شام
ایک چھوٹی سی نظم نذر بزم۔۔۔۔
*..اگر ..*
اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی کوئی دوانی..
واپسی کےتمام رستےبھٹک چکی ہے!!
نورالعین عینی
ہادیہ — اکتوبر 25، 2017 3:12 شام
بہنا " دوانی" یا " دیوانی"؟
ہادیہ — اکتوبر 25، 2017 3:13 شام
بہت زبردست لکھتی ہیں آپ۔۔ بہت ہی خوبصورت
عینی مروت — اکتوبر 25، 2017 7:48 شام
بہنا " دوانی" یا " دیوانی"؟
دوانی لکھا ہے پیاری
لفظ دیوانی ہی ہے مگر اس مصرعے میں دیوانی لکھنے سے مصرعے میں وہ ردھم اور روانی نہ رہتی۔۔۔ :)
میر کا ایک شعر یاد آیا
کچھ کرو فکر مجھ دوانے کی
دھوم ہے پھر بہار آنے کی
عینی مروت — اکتوبر 25، 2017 7:49 شام
بہت زبردست لکھتی ہیں آپ۔۔ بہت ہی خوبصورت
ہمیشہ خوش رہیں
پسندیدگی کے لیے ڈھیر سارا شکریہ
الف عین — اکتوبر 26، 2017 5:48 صبح
واہ۔ اچھی نظم ہے۔ آخری مصرعہ کو یوں کہیں تو
جو واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
راستہ بھٹکنا درست ہے۔ لیکن بھٹک چکنا نہیں بولا جاتا۔
شروع میں 'جو' کے اضافے سے ارکان مکمل ہونے سے روانی بہتر ہوتی ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 26، 2017 6:44 صبح
بہت خوب ،سلامت رہیں۔
طاہر راجپوت ملتان — اکتوبر 26، 2017 7:14 صبح
میں بھی کوشش کروں نظم پر مشق کی
عینی مروت — اکتوبر 26، 2017 12:38 شام
واہ۔ اچھی نظم ہے۔ آخری مصرعہ کو یوں کہیں تو
جو واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
راستہ بھٹکنا درست ہے۔ لیکن بھٹک چکنا نہیں بولا جاتا۔
شروع میں 'جو' کے اضافے سے ارکان مکمل ہونے سے روانی بہتر ہوتی ہے

بہت نوازش استاد محترم،۔۔۔
جو واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
زیادہ رواں ہے ۔۔
مگر ایسا لگتا ہے کہ شاید ابھی کچھ مزید کہنا باقی ہے؟ہوسکتا ہے میرا خیال ہو
اگر اسے اسطرح لکھا جائے؟؟
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی
جو اک دوانی تھی
واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
عینی مروت — اکتوبر 26، 2017 12:38 شام
بہت خوب ،سلامت رہیں۔
بہت نوازش عدنان بھائی۔۔۔خوش رہیں
عینی مروت — اکتوبر 26، 2017 12:39 شام
میں بھی کوشش کروں نظم پر مشق کی
اطلاع یا اجازت طلبی؟
طاہر راجپوت ملتان — اکتوبر 26، 2017 6:23 شام
اطلاع یا اجازت طلبی؟
دونوں کبھی لکھی نہیں سوچا پوچھ لوں
عینی مروت — اکتوبر 26، 2017 6:33 شام
دونوں کبھی لکھی نہیں سوچا پوچھ لوں
ممکن ہے آپ زیادہ اچھی لکھیں ۔۔
قرۃالعین اعوان — اکتوبر 27، 2017 12:55 صبح
خوب۔۔!!
عینی مروت — اکتوبر 27، 2017 1:59 شام
تشکر۔۔
سلامتی ہو :)
لاریب مرزا — اکتوبر 27، 2017 2:47 شام
ایک چھوٹی سی نظم نذر بزم۔۔۔۔
*..اگر ..*
اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی کوئی دوانی..
واپسی کےتمام رستےبھٹک چکی ہے!!
نورالعین عینی
زبردست!! :cry::cry:
آپ جو چھوٹا چھوٹا لکھتی ہیں، کمال کا لکھتی ہیں۔ :) :) کیا ہم یہ (بشمول نام شاعرہ) نقل کر سکتے ہیں؟؟ :)
عینی مروت — اکتوبر 27، 2017 3:23 شام
زبردست!! :cry::cry:
آپ جو چھوٹا چھوٹا لکھتی ہیں، کمال کا لکھتی ہیں۔ :) :) کیا ہم یہ (بشمول نام شاعرہ) نقل کر سکتے ہیں؟؟ :)
بالکل اجازت ہے بہنا۔۔ :)
یہ اس صورت میں نقل کیجیے گا کچھ ہلکی سی تبدیلی کے ساتھ۔۔۔۔
اگر ۔۔۔
اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی
جو اک دوانی تھی
واپسی کےتمام رستےبھلا چکی ہے
الف عین — اکتوبر 28، 2017 8:04 صبح
اب اور خوبصورت ہو گئی ہے نظم
عینی مروت — اکتوبر 28، 2017 1:56 شام
اب اور خوبصورت ہو گئی ہے نظم
بہت شکریہ استاد محترم۔۔
سلامتی ہو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A7%DA%AF%D8%B1%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D9%85.98813/