احوال ِغریباں ہے کہ سوزِ رواں ہے

سید ذیشان — جنوری 30، 2014 10:23 صبح
شکریہ شیخ صاحب اگر مذکور افاعیل درست ہیں تو پھر جو تقطیع عروض ڈاٹ کام کر ہے وہ غیر حقیقی ہے تو سید ذیشان صاحب کو رپورٹ کرنا چاہیےیہ مسئلہ؟؟
ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فَعولن مفعولاتُ فَعولن
http://www.aruuz.com/Create/Output/21383#

بہت شکریہ رپورٹ کرنے کا۔ ابھی درست کرتا ہوں۔ :)
نایاب — جنوری 30، 2014 10:24 صبح
واہہہہہہہہ
بہت خوب کوشش کی ہے محترم بھائی
بہت دعائیں اللہ تعالی کلام کو نافع و رواں فرمائے آمین
ابن رضا — جنوری 30، 2014 10:28 صبح
بہت شکریہ رپورٹ کرنے کا۔ ابھی درست کرتا ہوں۔ :)
جزاک اللہ عزیزم
ابن رضا — جنوری 30، 2014 10:28 صبح
واہہہہہہہہ
بہت خوب کوشش کی ہے محترم بھائی
بہت دعائیں اللہ تعالی کلام کو نافع و رواں فرمائے آمین
شکریہ شاہ جی، خوش رہیں
ابن رضا — جنوری 30، 2014 12:39 شام
استادِ محترم جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب کی نکتہ آرائی ابھی باقی ہے ۔استاد جی توجہ فرمائیں
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 30، 2014 4:02 شام
استادِ محترم جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب کی نکتہ آرائی ابھی باقی ہے ۔استاد جی توجہ فرمائیں
نکتہ آفرینی ۔ :)
نکتہ آفرینی: نکتہ پیدا کرنا ، نکتہ اٹھانا، ایک بات سے ایک ضمنی بات نکالنا۔ ۔۔آرائی کا تعلق آرائش سے ہے۔ جیسے خیال آرائی، انجمن آرائی، وغیرہ۔
محمد یعقوب آسی — جنوری 31، 2014 11:33 صبح
دماغ میں ”الفاظ“ تھا اور ٹائپ ”حرف“ کردیا۔
سبقتِ ”ٹائپنگ“ :)

۔۔۔ لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
محمد یعقوب آسی — جنوری 31، 2014 11:40 صبح
استادِ محترم جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب کی نکتہ آرائی ابھی باقی ہے ۔استاد جی توجہ فرمائیں

میں تو سہولت کا قائل ہوں صاحبو!
ہمارے فاضل دوست نے اچھی خاصی مانوس بحر "مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن" کا آخری سبب خفیف ہٹا کر اس کو غیرمانوس کر دیا۔ یہ بہر حال ان کا حق ہے، اپنی شاعری میں جو بھی اوزان چاہیں لائیں۔
محمد یعقوب آسی — جنوری 31، 2014 11:43 صبح
زبان و بیان اور دیگر معاملات میں جناب الف عین کے کہے پر کوئی مفید اضافہ نہیں کر سکوں گا۔
بہت آداب۔
ابن رضا — جنوری 31، 2014 12:15 شام
زبان و بیان اور دیگر معاملات میں جناب الف عین کے کہے پر کوئی مفید اضافہ نہیں کر سکوں گا۔
بہت آداب۔
استادِ محترم خیریت تھی آپ دو دن غیر حاضر رہے ہیں محفل سے؟
مجھے اس بحر سے تو کوئی آشنائی نہیں تھی۔ جو پہلا شعر کہا تھا اس کو عروض ڈاٹ کام پر جانچا تو قریب ترین اسی بحر کی طرف اشارہ پایا سو اسی میں چند اشعار کہہ دیئے۔ استاد جی الف عین صاحب نے بحر کو پسند بھی کیا اور اصلاح بھی کی۔ پھر آپ سے گزارش کی ۔ تاکہ مزیدحسبِ سابق آپ کی نکتہ آفرینی سے مستفید ہوا جا سکے۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور صحت و سلامتی میں رکھے۔ آمین۔
محمد یعقوب آسی — جنوری 31، 2014 1:30 شام
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔
پہلے خود علیل ہو گیا، پھر کمپیوٹر علیل ہو گیا۔ دونوں ابھی ہاف ایکٹیو ہوئے ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
ابن رضا — جنوری 31، 2014 1:35 شام
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔
پہلے خود علیل ہو گیا، پھر کمپیوٹر علیل ہو گیا۔ دونوں ابھی ہاف ایکٹیو ہوئے ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ کریم آپ کو صحت و تنددرستی کی نعمتوں سے مالا مال کرے ۔آمین۔ میری گزارش ہے کہ آپ ایک نئی لڑی شروع کریں( تاکہ مخصوص اصلاح کے علاوہ بھی) جہاں روزانہ ایک تو خبر گیری اور سلام دعا بھی ہوتی رہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے علم و مشاہدے سے مستفید ہوا جائے۔ یا سیدھا یوں کہہ لیا جائے کہ آپ کو تنگ کیا جا سکے :)
محمد یعقوب آسی — جنوری 31، 2014 3:40 شام
اللہ کریم آپ کو صحت و تنددرستی کی نعمتوں سے مالا مال کرے ۔آمین۔ میری گزارش ہے کہ آپ ایک نئی لڑی شروع کریں( تاکہ مخصوص اصلاح کے علاوہ بھی) جہاں روزانہ ایک تو خبر گیری اور سلام دعا بھی ہوتی رہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے علم و مشاہدے سے مستفید ہوا جائے۔ یا سیدھا یوں کہہ لیا جائے کہ آپ کو تنگ کیا جا سکے :)

نئی لڑی کا کیا کیجئے گا، صاحب! بیچوں بیچ ایک الف ا اضافہ "لڑائی" بنا دے گا۔
فی الحال یہاں خوشہ چینی کے لئے خوش آمدید ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/خوشہ-چینی-۔-روزمرہ-زندگی-سے-دل-چسپ-باتیں-اور-واقعات۔.65729/

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84-%D9%90%D8%BA%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D8%A7%DA%BA-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%81-%D8%B3%D9%88%D8%B2%D9%90-%D8%B1%D9%88%D8%A7%DA%BA-%DB%81%DB%92.71632/page-2