اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔

مومن فرحین — فروری 12، 2021 11:35 شام
غزل کیسی ہے آپ نے تو کچھ کہا بھی نہیں ۔:oops:
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 13، 2021 12:07 صبح
غزل کیسی ہے آپ نے تو کچھ کہا بھی نہیں ۔:oops:
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ ... خاص کر آخری دو اشعار بہت پسند آئے. جیتی رہیے.
مومن فرحین — فروری 13، 2021 9:25 صبح
بہت شکریہ استاد جی آپ کی پزیرائی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔۔۔۔ :battingeyelashes:
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ ... خاص کر آخری دو اشعار بہت پسند آئے. جیتی رہیے.
مومن فرحین — فروری 13، 2021 9:28 صبح
اور پہلا شعر ٹھیک ہے ؟
اور یہ بھی دیکھ لیں راحل بھائی ایک بار ۔
ہاں فرح تیری طرح یہ بھی تو سرگرداں ہیں
جانے کیا ڈھونڈتے ہیں عشق کے مارے بادل
فہد اشرف — فروری 13، 2021 10:06 صبح
واہ واہ جی کیا اچھی غزل ہے۔ محسن کاکوروی کا قصیدہ لامیہ یاد آ گیا
سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل
فہد اشرف — فروری 13، 2021 10:11 صبح
کیا ہوا نے کہی تھی بات جدائی کی کوئی
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو کرارے بادل
اساتذہ بتائیں کی درج بالا شعر میں گرجے کی جگہ برسے کیسا رہے گا؟ جدائی کی نسبت رونے اور گریہ کرنے سے زیادہ ہے۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 13، 2021 11:49 صبح
کیا ہوا نے کہی تھی بات جدائی کی کوئی
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو کرارے بادل
درج بالا شعر میں گرجے کی جگہ برسے کیسا رہے گا؟ جدائی کی نسبت رونے اور گریہ کرنے سے زیادہ ہے۔
گرجنا بھی کہا جا سکتا ہے، اگر مافی الضمیر مراد اظہار برہمی ہو.
مومن فرحین — فروری 13، 2021 12:47 شام
میرے اس مصرع پر ایک مصرع لگا دیں۔۔ بہت نوازش ہوگی ۔۔۔
ع خوش آمدید خوش آمدید
محمّد احسن سمیع :راحل:
مومن فرحین — فروری 15، 2021 5:38 صبح
پھر برسنے کے لیے آ گئے کارے با دل
یہ تو سب کے ہیں نہ میرے نہ تمہارے بادل
کرتے جاتے ہیں یہ موسم کو اشارے کیا کیا
خوب مستی میں ہیں یہ شوخ کنوارے بادل
پھر ہوا کہہ گئی کیا بات جدائی کی کوئی؟
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو یہ کارے بادل
آئے اور چھا گئے ہستی پہ زمیں کی، ہر سو
اس طرح پیار جتاتے ہیں یہ پیارے بادل
انتظار اب تو ترستی ہوئی آنکھوں کا ہو ختم
اب تو آغوش سے بوندوں کو اتارے بادل
رات کے حسن کو کچھ اور بڑھا دیتے ہیں
جھومتی سرد ہوا ، چاند ، ستارے ، بادل
اس کی مرضی کے بنا بوند برس سکتی نہیں
چاہے کوشش کریں افلاک کے سارے بادل
الف عین — فروری 15، 2021 9:29 صبح
کرارے بادل پر کسی نے کچھ نہیں کہا؟ مجھے عجیب لگ رہا ہے، خستہ کرارے تو بسکٹ ہو سکتے ہیں!
مومن فرحین — فروری 15، 2021 9:39 صبح
کرارے بادل پر کسی نے کچھ نہیں کہا؟ مجھے عجیب لگ رہا ہے، خستہ کرارے تو بسکٹ ہو سکتے ہیں!
جی سر دیکھیں اب یہ درست ہوگا ؟:heehee:
الف عین — فروری 15، 2021 9:44 صبح
جی سر دیکھیں اب یہ درست ہوگا ؟
اب درست ہے
مومن فرحین — فروری 15، 2021 12:25 شام
شکریہ استاد محترم آپ نے توجہ دی اور اصلاح فرمائی ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%DB%94.115109/page-2