اساتذہ کی توجہ کیلیے ایک گنگناتی غزل،'' اُس کی گلی سے گزرنا پڑا''

محمد اظہر نذیر — اگست 5، 2012 7:25 صبح
کچھ تبدیلیاں
اُس کی گلی سے گزرنا پڑا
مرنا نہیں تھا، پہ مرنا پڑا

گُل جب سے ناراض ہونے لگے
خوشبو کا تاوان، بھرنا پڑا

ہجراں میں اُس کے پئے ہی گئے
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا

مجنوں بنے پھر رہے تھے کہیں
اُس نے کہا تو سنورنا پڑا

نگاہوں میں اُسکی گرے اس طرح
سوچا تھا ڈوبیں، ابھرنا پڑا

اعلان رسوائیوں کا مری
چاہا نہیں ، پھر بھی کرنا پڑا

مرضی خدا پوچھتا بھی تو کیوںٴ
اظہر ہمیں بس اُترنا پڑا
محمد اظہر نذیر — اگست 12، 2012 5:58 صبح
محترم جناب محمد وارث الف عین کیا نئی بحر بنائی جا سکتی ہے؟ اور اگر بحر بنانا ہو تو اُس کے قوائد اور قوانین کیا ہیں؟
محمد وارث — اگست 13، 2012 11:42 صبح
شکریہ اظہر صاحب، عموماً نئی بحر نہیں بنائی جاتی کیونکہ پہلے ہی اتنی بحریں ہیں کہ شمار سے باہر۔ ہاں کچھ قادر الکلام اور استاد شعرا منہ کا ذائقہ بدلنے کیلیے کبھی کبھار اس طرح کا تجربہ بھی کر لیتے ہیں۔
محمد اظہر نذیر — اگست 14، 2012 6:35 صبح
شکریہ اظہر صاحب، عموماً نئی بحر نہیں بنائی جاتی کیونکہ پہلے ہی اتنی بحریں ہیں کہ شمار سے باہر۔ ہاں کچھ قادر الکلام اور استاد شعرا منہ کا ذائقہ بدلنے کیلیے کبھی کبھار اس طرح کا تجربہ بھی کر لیتے ہیں۔
محترم محمد وارث صاحب اگر غزل پر کچھ تبصرہ عنایت ہو جاتا تو :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 14، 2012 4:40 شام
شکریہ اظہر صاحب، عموماً نئی بحر نہیں بنائی جاتی کیونکہ پہلے ہی اتنی بحریں ہیں کہ شمار سے باہر۔ ہاں کچھ قادر الکلام اور استاد شعرا منہ کا ذائقہ بدلنے کیلیے کبھی کبھار اس طرح کا تجربہ بھی کر لیتے ہیں۔

ویسے وارث بھائی یہ کونسی بحر ہے؟
اگر بحر نہیں ہے تو ایجاد کرلینے میں کیا مضائقہ؟ اگر ارکان کی تکرار ٹھیک طور پے ہو تو؟
محمد اظہر نذیر — اگست 26، 2012 6:29 صبح
ویسے وارث بھائی یہ کونسی بحر ہے؟
اگر بحر نہیں ہے تو ایجاد کرلینے میں کیا مضائقہ؟ اگر ارکان کی تکرار ٹھیک طور پے ہو تو؟
اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ کچھ اظہار خیال فرمائیں محمد وارث الف عین
الف عین — اگست 26، 2012 5:24 شام
یہ بحر تو مترنم ہی ہے، اس لئے اس کی اجازت تو یقیناً دی جا سکتی ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ ایسی بحروں کی اجزت دی جانی چاہیے جس میں ایک ہی رکن دہرایا جائے، مثلاً یہاں فعولن فعولن فعولن فعو÷فعول، لیکن مختلف دائروں کے مختلف افاعیل کا ایک مجموعہ بنا دیا جائے تو یہ درست نہیں مانا جانا چاہئے۔
الف عین — اگست 26، 2012 5:29 شام
میرے خیال میں ایسی بحر کی اجازت ہونی چاہئے جس میں ایک ہی افاعیل کو دہرانے سے بنے، مثلاً فعولن فعولن فعولن فعو÷فعول جیسی اظہر کی اس غزل کی ہے۔ لیکن خواہ مخواہ مختلف افاعیل کا مجموعہ بنایا جائے تو غلط ہوگا۔جیسے فعولن مستفعلن مفاعلن، یہ مجموعہ تو ہو جائے گا، لیکن بحر نہیں بن سکے گی۔ تمہاری غزل کی یہ بحر تو مترنم محسوس ہی ہوتی ہے۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 26، 2012 5:33 شام
میرے خیال میں ایسی بحر کی اجازت ہونی چاہئے جس میں ایک ہی افاعیل کو دہرانے سے بنے، مثلاً فعولن فعولن فعولن فعو÷فعول جیسی اظہر کی اس غزل کی ہے۔ لیکن خواہ مخواہ مختلف افاعیل کا مجموعہ بنایا جائے تو غلط ہوگا۔جیسے فعولن مستفعلن مفاعلن، یہ مجموعہ تو ہو جائے گا، لیکن بحر نہیں بن سکے گی۔ تمہاری غزل کی یہ بحر تو مترنم محسوس ہی ہوتی ہے۔

متفق۔ بلکہ شاید ڈھونڈا جائے یا کچھ کوشش کی جائے تو یہ بحر آفیشل نام کے ساتھ جگہ لے سکتی ہے۔ مجھے تو پسند آیا کافی یہ وزن۔
محمد اظہر نذیر — اگست 27، 2012 4:23 صبح
اُستاد محترم الف عین صاحب اگر اجازت دیں تو اسے بحر الاظہری کا نام دیتے ہیں :angel:
اگر غزل کے بارے کچھ عمومی رائے بھی مل جاتی تو
محمد اظہر نذیر — اگست 27، 2012 10:05 صبح
اور یہ بھی کہ اگر اسے مفعول مفعول مفعول فع کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟؟
الف عین — اگست 27، 2012 1:49 شام
یہ میری غلطی تھی۔ واقعی اس کی بحر مفعول مفعول۔۔۔۔ ہے، میں نے دوبارہ نہیں دیکھا، محض یاد داشت کے سہارے اس کی تقطیع کر دی۔ بحروں کے نام کے لئے تو وارث ہی اتھارٹی ہیں۔ ان سے ہی پوچھا جائے
مزمل شیخ بسمل — اگست 27، 2012 4:45 شام
مفعول مفعول مفعول فع اور
فعلن فعولن فعولن فعل
دونوں کا ایک ہی وزن بنتا ہے۔
۲۲÷۱۲۲÷۱۲۲÷۱۲
اور میرے حساب سے دوسرے ارکان میں یعنی فعلن فعولن والے ارکان میں بتانا بہتر ہے۔ اب شاید اسی وزن کی تکرار پہ توجہ دی جائے بجائے وقت ضائع کرنے کے۔
الف عین — ستمبر 8، 2012 11:37 صبح
اُس کی گلی سے گزرنا پڑا
مرنا نہیں تھا، پہ مرنا پڑا
//تکنیکی طور پر درست، لیکن دوسرا مصرع میں ’پہ‘ کا استعمال اچھا نہیں لگتا
مرنا نہ تھا، پھر بھی مرنا پڑا
بہتر ہے
گُل جب سے ناراض ہونے لگے
خوشبو کا تاوان، بھرنا پڑا
//درست
ہجراں میں اُس کے پئے ہی گئے
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا
//’پئے ہی گئے‘کچھ عجیب سا بیانیہ ہے
اس کی جدائی میں پیتے گئے
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا
مجنوں بنے پھر رہے تھے کہیں
اُس نے کہا تو سنورنا پڑا
//درست
نگاہوں میں اُسکی گرے اس طرح
سوچا تھا ڈوبیں، ابھرنا پڑا
//شعر کا مفہوم؟ ابھرنا کیوں پڑا؟
اعلان رسوائیوں کا مری
چاہا نہیں ، پھر بھی کرنا پڑا
//کس نے مجبور کیا تھا؟
مرضی خدا پوچھتا بھی تو کیوں
اظہر ہمیں بس اُترنا پڑا
//کچھ زمین کا حوالہ ہو جاتا تو بات واضح ہو جاتی کہ آدم کی تلمیح ہے۔ لیکن کچھ اصلاح سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔ خود بھی غور کرو اگر کچھ آدم کا حوالہ دیا جا سکے۔
محمد اظہر نذیر — ستمبر 9، 2012 11:22 صبح
اُس کی گلی سے گزرنا پڑا​
مرنا نہیں تھا، پہ مرنا پڑا​
//تکنیکی طور پر درست، لیکن دوسرا مصرع میں ’پہ‘ کا استعمال اچھا نہیں لگتا​
مرنا نہ تھا، پھر بھی مرنا پڑا​
بہتر ہے​
جی درست جناب

گُل جب سے ناراض ہونے لگے​
خوشبو کا تاوان، بھرنا پڑا​
//درست​

ہجراں میں اُس کے پئے ہی گئے​
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا​
//’پئے ہی گئے‘کچھ عجیب سا بیانیہ ہے​
اس کی جدائی میں پیتے گئے​
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا​
جی درست جناب

مجنوں بنے پھر رہے تھے کہیں​
اُس نے کہا تو سنورنا پڑا​
//درست​

نگاہوں میں اُسکی گرے اس طرح​
سوچا تھا ڈوبیں، ابھرنا پڑا​
//شعر کا مفہوم؟ ابھرنا کیوں پڑا؟​
یوں دیکھیے تو جناب​
نظریں سمندر تھیں ، ڈوبے مگر
دشمن کو دیکھا، ابھرنا پڑا

اعلان رسوائیوں کا مری​
چاہا نہیں ، پھر بھی کرنا پڑا​
//کس نے مجبور کیا تھا؟​
یوں دیکھیے گا جناب
اعلان رسوائیوں کا مری
چاہا جو اُس نے تو کرنا پڑا

مرضی خدا پوچھتا بھی تو کیوں​
اظہر ہمیں بس اُترنا پڑا​
//کچھ زمین کا حوالہ ہو جاتا تو بات واضح ہو جاتی کہ آدم کی تلمیح ہے۔ لیکن کچھ اصلاح سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔ خود بھی غور کرو اگر کچھ آدم کا حوالہ دیا جا سکے۔​
ایسے ٹھیک رہے گا کیا؟​
آدم کی مرضی نہیں تھی مگرٴ
اظہر اُنہیں بس اُترنا پڑا
گویا اب صورتحال کچھ یوں ہو گی
اُس کی گلی سے گزرنا پڑا
مرنا نہ تھا، پھر بھی مرنا پڑا

گُل جب سے ناراض ہونے لگے
خوشبو کا تاوان، بھرنا پڑا

اُس کی جداٴی میں پیتے گئے
کرنا پڑا، یہ بھی کرنا پڑا

مجنوں بنے پھر رہے تھے کہیں
اُس نے کہا تو سنورنا پڑا

نظریں سمندر تھیں ، ڈوبے مگر
دشمن کو دیکھا، ابھرنا پڑا

اعلان رسوائیوں کا مری
چاہا جو اُس نے تو کرنا پڑا

آدم کی مرضی نہیں تھی مگرٴ
اظہر اُنہیں بس اُترنا پڑا
الف عین — ستمبر 11، 2012 3:36 صبح
ہاں، اب درست ہے غزل۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%AF%D9%86%DA%AF%D9%86%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84%D8%8C-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D9%86%D8%A7-%D9%BE%DA%91%D8%A7.53182/page-2