یعنی ہم بھی کلب کے ممبر بن گئے!
یعنی ہم بھی کلب کے ممبر بن گئے!
شكريه !!!
یہ درست نہیں ہے۔ ٹیگ کی اطلاع صرف اس مراسلے ہی پر ملتی ہے۔ بار بار نہیں۔
آپ نے ان کی پروفائل پک کی شوخ جوانی پر غور نہیں کیا
اس کے بارے میں یہ شاید پہلے بتا چکے ہیں کہ وہ ان کے بھانجے یا بھتیجے کی ہے۔ اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو۔
بھائی آپ کے شکریے کا شکریہ -آپ کا رویہ تو پھر بہتر ہے -میرے لئے ٹائپنگ بہت مشکل ہے گوگل ان پٹ میں رومن ٹائپ کرتا ہوں اور اردو یہاں نقل کر دیتا ہوں-گزشتہ دنوں ایک صاحب انڈیا کے تھے -ان کے سامنے گزارشات رکھیں خوب محنت اور عرق ریزی سے -آخر میں ان صاحب نے جے ہند کا نعرہ لگایا اور ہوائی فائر کر کے چلتے بنے -کم از کم ان کے انداز گفتگو سے تو یہی لگا-
اس سے بھی ان کی کم عمری ثابت ہوتی ہے۔ ہماری طرح ادھیڑ عمر کے ہوتے تو اپنی اولاد کی تصویر لگاتے
آپ تو جذباتی ہو گئے!
اب جناب اتنی سمجھ ہم میں ہوتی تو ہم فلسفی کہلاتے؟
جہاں تک مجھے علم ہے محمود غزنوی ترک النسل تھا مگر فارسی تہذیب میں رچا بسا ہوا۔
شکریہ !!! یہ محفل ادب و شاعری کا ہے اس لیے یہاں سیاسی بات نہ کریں ۔ رہی بات ’’جے ہند‘‘ کے نعرے لگانا کا تو جے ہند ویسے ہی ہے جیسے ’’ہندوستان زندہ آباد‘ البتہ ادھر کچھ شرپسند عناصر جن کی فطرت ہی مسخ ہوگئی اور ووٹ کے لیے کچھ بھی کر گزرنے سے دریغ نہیں کرتے وہ نعوذباللہ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ بولوانے پر آمادہ ہیں ، اس کے لیے تشدد سے بھی باز نہیں آتے ۔ اویسی کیسے ہیں اور کیا ہیں یہ سب جانتے ہیں۔ میں سیاسی نظریات میں مولانا حسین احمد مدنی اور مولانا آزاد علیہما ا لرحمہ کی تقلید کرتا ہوں اور اسی کو کافی سمجھتا ہوں ۔ البتہ اس کے تمام افراد قائل ہیں اگر اویسی جیسا ذی علم بھارتی آئین کا جانکار ، قانونی داؤ پیچ میں ماہر ا گر کوئی ہندو شخص ہوتا تو وہ آج ’’بھگوان‘‘ بنا پھرتا۔ ٹی وی مباحثہ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح بڑے بڑے چغادری کو آئینی رو سے پل بھر میں ’’چت‘‘ کیا ہے۔ اس طرح کے کئی مثالیں ہیں۔ ابھی کل پرسوں کی بات ہے کہ ایک ٹی وی مباحثہ میں آسام کے ریاستی وزیر جو غیر ہندوستانی غیر مسلموں کو مذہب کے بنیاد پر ہندوستانی شہریت کا حامی تھا ، اس کو برسرمجمع دن میں چاند دکھادیا ، اویسی صاحب کے دلائل آئینی ،مضبوط ،عقلی اور سائنسی ہوا کرتے ہیں یعنی اویسی صاحب کے دلائل حرف آخر ہوا کرتے ہیں اس کے بعد کسی مباحث کے لیے فرار کی راہیں مسدود ہوجاتی ہیں ۔
ان واہیات اور لغو مباحثے میں حصہ نہ لینا آپ کے وقار وعظمت کو دوبالا کرتا ہے آپ کے پاس اتنا وقت کہاں ہے کہ آپ بے تیغ ’احمقوں کی جنگ‘ میں حصہ لیں۔
بھائی میں نے اس سے قبل بھی کہا ہے کہ یہ تصویر میرے عزیز از جان بھتیجے ’’احمدخان نیازی‘‘ کی ہے ۔ آپ غلط فہمی کے شکار نہ ہوں کہ یہ تصویر میری ہے۔