اصلاح فرما دیں اساتذہ

محمد تابش صدیقی — جنوری 18، 2021 8:19 صبح
آپ کی بات درست ہے، تاہم کبھی کبھار حرف کی نشست ایسی ہوتی ہے کہ اسقاط اتنا ناگوار محسوس نہیں ہوتا۔
ناگواری وہاں دیکھی جائے گی، جہاں روا ہو۔ جہاں روا ہی نہ ہو تو ناگواری محسوس ہونا ثانوی ہے۔ :)
محمد تابش صدیقی — جنوری 18، 2021 8:21 صبح
اوہ مطلب آپ کو نہیں ملی نوٹیفکیشن ؟
تبھی تو کہوں راحل بھائی دیکھ کیوں نہیں رہے ابھی تک ۔۔۔:heehee:
پھر کیسے لکھوں ؟
جس فرد کو ٹیگ کرنا ہے، اس کا نام شروع سے لکھیے۔ راحل بھائی کے نام میں محمّد کی میم پر تشدید ہے، تو تشدید بھی ٹائپ کرنی پڑے گی۔
ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ مکمل نام کاپی کریں اور @ کے بعد پیسٹ کر دیں۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 18، 2021 8:27 صبح
استادِ محترم کے الفاظ میں
ایک سادہ اصول یہ بھی یاد رکھیں کہ عربی فارسی کا آخری لفظ نہیں گرایا جاتا
اور جب پوچھا گیا کہ
کیا" گلی " میں یا کا اسقاط جائز ہے ؟ یا یہ بھی سنسکرت، برج بھاشا یا ہندی کے ان الفاظ میں سے ہے جس کی یا اصلی ہے ؟

اگر روانی متاثر نہ ہو رہی ہو تو کیا جا سکتا ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 18، 2021 8:57 صبح
استادِ محترم کے الفاظ میں
اور جب پوچھا گیا کہ
تابش بھائی، اقوال اساتذہ کی ضرورت تو تب ہوگی جب کوئی اصولی اختلاف ہو۔ میں نے تو اس اصول کا انکار کیا ہی نہیں بلکہ پہلے مراسلے میں ہی لکھا تھا کہ ایسا کرنا غیر مستحسن ہے۔
اردو کے لسانی و صوتی میں مزاج میں کبھی کبھار عربی و فارسی کے حروف کا اسقاط روانی کو مجروح نہیں کرتا۔ میری اس بات کی تائید مکرمی ظہیر بھائی کے اس مراسلے سے بھی ہوتی ہے۔
بھائی، یہ میرا مسلک قطعی نہیں ۔ میں بھی ہر اُس حرفِ علت کو گرانے کا قائل ہوں کہ جو روانی مجروح کئے بغیر گرایا جاسکے ۔ عروض کے تمام اختلافی مسائل پر میرا مسلک وہ ہے جو میں نے عملی طور پر اپنے شعر میں برتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کسی شعر پر تبصرے یا اصلاح کے ضمن میں جب بات ہوتی ہے تو لکھنا پڑتا ہے کہ عمومی اصول یہ ہے اور عمومًا ایسا کیا جاتاہے وغیرہ وغیرہ ۔
اسی لیے میں عموماً اپنے تبصروں میں اسقاط حروف پر اعتراض تبھی کرتا ہوں جہاں روانیٔ قرأت متاثر ہو رہی ہو۔ یہ میرا ذاتی رجحان ہے، کوئی اصول نہیں ۔۔۔ سو کسی پر واجب الاتباع بھی نہیں :)
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 9:03 صبح
جس فرد کو ٹیگ کرنا ہے، اس کا نام شروع سے لکھیے۔ راحل بھائی کے نام میں محمّد کی میم پر تشدید ہے، تو تشدید بھی ٹائپ کرنی پڑے گی۔
ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ مکمل نام کاپی کریں اور @ کے بعد پیسٹ کر دیں۔
اوہ یہ تو کافی آسان بتایا آپ نے میں کر کے دیکھتی ہوں ۔۔۔
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 9:03 صبح
@محمّد احسن سمیع :راحل:
ملا آپ کو نوٹیفکیشن ۔۔۔؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 18، 2021 9:13 صبح
نوٹیفکیشن ابھی بھی نہیں ملا کیوں کہ غالبا ایٹ دا ریٹ کے نشان کے بعد خلا چھوٹ گیا ہے، واللہ اعلم ۔۔۔ پریکٹس کرتی رہیں ۔۔۔ کبھی نہ کبھی تو مل ہی جائے گا :)
محمد تابش صدیقی — جنوری 18، 2021 9:39 صبح
پروفائل لنک کاپی نہیں کرنا، نام کاپی کرنا ہے، اور بغیر سپیس دیے @ کے بعد لکھنا ہے۔
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 9:58 صبح
تابش بھائی مجھے غزل کی درستگی میں اتنی دیر نہیں لگی تھی جتنی ٹیگ کرنے میں لگ رہی ہے :unsure:
مجھے جلدی سمجھ ہی نہیں آتی کوئی بات ۔۔۔:-(
فہد اشرف — جنوری 18، 2021 1:35 شام
مطلب ہم بس کہنے کے استاد جی ہیں۔ ہمیں کیوں نہیں ٹیگ کیا بھائی :unsure:
فہد اشرف — جنوری 18، 2021 1:47 شام
۔۔۔
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 2:08 شام
ارے استاد جی میں چاہتی تھی کہ سب خامیاں نکل جانے کے بعد آپ کے حضور پیش کروں ۔۔۔ باقی استادوں نے تو دیکھ لیا ہے آپ بھی دیکھ لیں ۔۔
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 2:09 شام
استاد جی ذرا غزل کی اصلاح فرما دیں:heehee:
فہد اشرف — جنوری 18، 2021 2:40 شام
ارے استاد جی میں چاہتی تھی کہ سب خامیاں نکل جانے کے بعد آپ کے حضور پیش کروں ۔۔۔ باقی استادوں نے تو دیکھ لیا ہے آپ بھی دیکھ لیں ۔۔
سب خامیاں نکل جانے کے بعد میرے نکالنے کے لیے کیا بچے گا :p
استاد جی ذرا غزل کی اصلاح فرما دیں:heehee:
اب نہیں فرما رہے :mad-tongue:
مومن فرحین — جنوری 18، 2021 3:56 شام
آپ خوبیاں نکال دیں ۔۔۔ بھئی تعریف کرنے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا
فہد اشرف — جنوری 18، 2021 6:27 شام
آپ خوبیاں نکال دیں ۔۔۔ بھئی تعریف کرنے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا
ارے بھائی اساتذہ خامیاں نکال دیں گے میں خوبیاں نکال دوں گا پھر بچے گا کیا :LOL:۔ خامی لیس خوبی لیس غزل :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81.114774/page-2