اصلاح و مشورہ

Mystic Enigma — مئی 21، 2015 10:24 صبح
اے نُورؔ دل بجھا اب ہر سمت تیرگی ہے
گُل ہیں چراغ سارے اب اِنتظار کیسا!
خوب. تخیل میں قنوطیت ہے مزہ آیا
نور وجدان — مئی 21، 2015 1:26 شام
خوب. تخیل میں قنوطیت ہے مزہ آیا
شکریہ
نور وجدان — مئی 21، 2015 1:27 شام
محترم اساتذہ
x boy — مئی 21، 2015 2:21 شام
مجھے آپکا اواتار فوٹو بہت پسند آیا،
بالکل ایکس بوائے کی طرح ہے
محمد یعقوب آسی — مئی 21، 2015 2:34 شام
مجھے آپکا اواتار فوٹو بہت پسند آیا،
بالکل ایکس بوائے کی طرح ہے
کارٹون میں یہی تو ہزار رخی ہوتی ہے۔ ہر دیکھنے والا اپنے اپنے معانی اخذ کر لیتا ہے۔ سچ کہوں، مجھے معلوم بھی نہیں کہ "ایکس بوائے" ہے کیا!
x boy — مئی 21، 2015 3:16 شام
کارٹون میں یہی تو ہزار رخی ہوتی ہے۔ ہر دیکھنے والا اپنے اپنے معانی اخذ کر لیتا ہے۔ سچ کہوں، مجھے معلوم بھی نہیں کہ "ایکس بوائے" ہے کیا!
یہ بھی بہت خوب محترم محمد یعقوب آسی صاحب
الف عین — مئی 22، 2015 2:33 صبح
آخری دو اشعار تو درست ہو گئے ہیں۔ عزیزی شوکت پرویز کا شکریہ۔ لیکن پہلے پانچوں اشعار اب بھی واضح نہیں۔کس سے خطاب ہے، یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ الفاظ بدل کر اپنا ما فیہ واضح کریں۔
متلاشی — اگست 11، 2015 5:34 شام
ایک پرانی غزل جو میری پہلی پروان تھی ۔ شاعری میں عروض کا علم میرے لیے بالکل نیا تھا۔ مجھے معلوم بھی تب ہوا جب میں نے اپنی فیس بک کی وال پر ایک ادنی سی کوشش کر ڈالی ۔ دیکھنے والے اہلِ زبان تھے وزن بتانے لگ گئے ۔ پریشان ہوکر گوگل سرفنگ کی تو عروض کی ایک سائیٹ مل گئی ۔ بس شعر وہاں پر لکھ لکھ کر بناتی رہی ۔۔۔ پھر یہاں کا پتا چلا تو یہاں بھی آگئی ۔ یہاں مجھے دو ہستیوں نے شاعری کا فن سکھایا ۔۔اس میں طاق اس لیے نہیں ہو پائی کیونکہ میں نے ایک سال گزر جانے کے بعد دوبارہ کوشش کی ۔۔ میں ان دو ہستیوں کی تہِ دل سے مشکور ہوں ۔میرے محفل میں آنے کا سبب بھی یہ دو ہستیاں ہیں ۔وہ کہتے ہیں نہ جس گھر میں بزرگ نہ ہو وہاں رحمت نہیں ہوتی ۔۔۔ محترم الف عین اور محترم محمد یعقوب آسی ۔۔۔ان حضرات کی تہِ دل سے مشکور ان کی دعاؤں کی طالب ۔۔۔آپ کو سلامت رکھے اللہ تعالیٰ ۔۔۔
1۔جو ناز تھا وفا پر ، وہ ہے فگار کیسا
نفرت بنی مقدر ،چاہوں میں پیار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
رسمِ جفا نبھائی ،بچھڑا بھی انتقاماً
کیوں دل میں ایسی نفرت، یہ تھا غبار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
3۔پامال دل کے ارماں کرکے ہوا پشیماں
افسوس سے مٹے غم تو اضطرار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
4۔توحید میرا ایماں، کعبہ ہے میرا قبلہ
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں پیار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
5۔وہ کاٹ دار آنکھیں دیکھیں خمار سے جب
پیکر تراش کر ہیں کرتی حصار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
6۔اچھی نہیں توقع بے رحم لوگ سارے۔۔۔!
مَطلب کی یاری پر ہو بھی انحصار کیسا
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷

اے نُورؔ دل بجھا اب ہر سمت تیرگی ہے
گُل ہیں چراغ سارے اب اِنتظار کیسا

بہت خوب زبردست
میرے خیال سے اس شعر کا دوسرا مصرعہ یوں ہونا چاہیے باقی اساتذہ پہلے ہی اصلاح فرما چکے
4۔توحید میرا ایماں، کعبہ ہے میرا قبلہ
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں پیار کیسا
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں میں پیار کیسا
نور وجدان — اگست 12، 2015 5:58 صبح
بہت خوب زبردست
میرے خیال سے اس شعر کا دوسرا مصرعہ یوں ہونا چاہیے باقی اساتذہ پہلے ہی اصلاح فرما چکے
4۔توحید میرا ایماں، کعبہ ہے میرا قبلہ
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں پیار کیسا
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں میں پیار کیسا
ایسا ہی ہوگا جیسا آپ کہ رہے۔۔۔مجھے خود بھی یہی شعر بہت پسند ہے۔۔۔ایک یہ اور ایک مقطع ۔۔۔ نوازش

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D9%85%D8%B4%D9%88%D8%B1%DB%81.82023/page-2