ایک کوشش اور۔۔

معظم علی کاظمی — اگست 3، 2018 4:04 شام
شکریہ۔۔پھر ۔۔کچھ مناسب آپ ہی بتائیے۔۔
میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا ہے: اسے چھوڑ دیں۔
الف عین — اگست 3، 2018 5:32 شام
ایک شعر کو اگرچہ عزیزی محمد ریحان قریشی نے درست قرار دیا ہے لیکن میرے خیال میں 'رد' پر 'حق' کی طرح دال پر تشدید ہونی چاہیے۔
محمد ریحان قریشی — اگست 3، 2018 5:51 شام
ایک شعر کو اگرچہ عزیزی محمد ریحان قریشی نے درست قرار دیا ہے لیکن میرے خیال میں 'رد' پر 'حق' کی طرح دال پر تشدید ہونی چاہیے۔
سر میرا خیال ہے کہ دونوں تشدید کے بغیر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں:
ہے دستِ رد بہ سیرِ جہاں بستنِ نظر
پائے ہوس بہ دامنِ مژگاں کشیدہ ہوں
دشمنی ہو چکی بہ قدرِ وفا
اب حقِ دوستی ادا کیجے
مرزا غالب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%D8%A7%D9%88%D8%B1%DB%94%DB%94.102589/page-2