اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر

تلمیذ — اپریل 13، 2014 11:46 صبح
۔۔۔۔۔
تلمیذ — اپریل 13، 2014 12:41 شام
ہمارے خیال میں اسکرین شاٹ کو بھی جے پی جی بنا کر فوٹو بکیٹ پر اپ لوڈ کیجیے اور وہاں سے چسپاں کیجیے
ناکامی:-(۔
کہیں غلطی ہو رہی ہے۔
محمد یعقوب آسی — اپریل 13، 2014 1:54 شام
جیہ نے بالکل ٹھیک کہا۔ فارسی عبارت پہلے ہونی چاہئے تھی۔ فیس بک پر یہ بات میں نے ارادتآ نہیں کہی۔
ترجمہ اچھا ہے۔ ہائے ہوز، ہمزہ اور کھڑی زیر کا اشتراک فارسی میں بہت عام ہے۔ جیسے اقبال نے لکھا ہے:
خطا کردۂٖ خندۂ یک دم است ۔۔۔۔ (خطا کردہ ای) ۔
ہجر کے سفر کی منزل کیا ’’خوب‘‘ متعین کی ہے آپ نے! یہ بات میں وہاں بھی کہہ چکا۔
یہاں توجہ فرمائیے گا:
گوشے میں دِل کے میرے چھُپا توُ ہے جانِ من
خلقت کو ہے گُماں سرِ محفِل ہے جلوہ گر
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 2:03 شام
[quote="محمد یعقوب آسی]
ہجر کے سفر کی منزل کیا ’’خوب‘‘ متعین کی ہے آپ نے! یہ بات میں وہاں بھی کہہ چکا۔
یہاں توجہ فرمائیے گا:
گوشے میں دِل کے میرے چھُپا توُ ہے جانِ من
خلقت کو ہے گُماں سرِ محفِل ہے جلوہ گر[/quote]
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 2:06 شام
ہجر کے سفر کی منزل کیا ’’خوب‘‘ متعین کی ہے آپ نے! یہ بات میں وہاں بھی کہہ چکا۔

بہت لطیف پکڑ ہے آپ کی استاد جی !
محمد یعقوب آسی — اپریل 13، 2014 2:19 شام
آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔
پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب ہو ۔۔
وہ صورت اپنے آپ ہی ختم ہو گئی اور اب ایڈیٹر بہت سست چلتا ہے۔ ایک دو لفظ لکھ کر اتنظار کرنا پڑتا ہے۔ اور بارہا یہ ’’پیغام‘‘ دکھائی دیتا ہے کہ ’’صفحہ جواب نہیں دے رہا، انتظار کیجئے گا؟ یا صفحہ بند کیجئے گا؟‘‘۔
یقین کیجئے بہت کوفت ہوتی ہے، لکھنے کو تو ہم جیسے تیسے لکھ ہی دیتے ہیں۔
توجہ فرمائیے گا۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 2:25 شام
آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔
پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب ہو ۔۔
وہ صورت اپنے آپ ہی ختم ہو گئی اور اب ایڈیٹر بہت سست چلتا ہے۔ ایک دو لفظ لکھ کر اتنظار کرنا پڑتا ہے۔ اور بارہا یہ ’’پیغام‘‘ دکھائی دیتا ہے کہ ’’صفحہ جواب نہیں دے رہا، انتظار کیجئے گا؟ یا صفحہ بند کیجئے گا؟‘‘۔ یقین کیجئے بہت کوفت ہوتی ہے، لکھنے کو تو ہم جیسے تیسے لکھ ہی دیتے ہیں۔
توجہ فرمائیے گا۔

یوں تو یہ تکنیکی معاملہ ہے اور ہم ابن سعید بھائی کو ٹیگ کر رہے ہیں ، لیکن ابھی ابھی ہم نے ایک مراسلہ دیکھا ہے شاید وہ اسی بارے میں ہے، ملاحظہ فرمائیے۔
ابن سعید — اپریل 13، 2014 3:03 شام
یوں تو یہ تکنیکی معاملہ ہے اور ہم ابن سعید بھائی کو ٹیگ کر رہے ہیں ، لیکن ابھی ابھی ہم نے ایک مراسلہ دیکھا ہے شاید وہ اسی بارے میں ہے، ملاحظہ فرمائیے۔
مذکورہ لڑی میں اسی حوالے سے گفتگو چل رہی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لینے سے افاقہ ہونا چاہیے۔ :) :) :)
محمد یعقوب آسی — اپریل 13، 2014 3:13 شام
مذکورہ لڑی میں اسی حوالے سے گفتگو چل رہی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لینے سے افاقہ ہونا چاہیے۔ :) :) :)
میں نے بھی اپنی ایف آئی آر ادھر بھجوا دی ہے۔
نایاب — اپریل 13، 2014 4:34 شام
بلاشبہ بہت خوبصورت
بہت سی دعاؤں بھری داد
فیضی تِرا نصیب ، تری جانِ آرزو
آغوش میں تری ، سرِ محفل ہے جلوہ گر
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2014 4:37 شام
بلاشبہ بہت خوبصورت
بہت سی دعاؤں بھری داد
فیضی تِرا نصیب ، تری جانِ آرزو
آغوش میں تری ، سرِ محفل ہے جلوہ گر
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ سدا خوش رہیے۔
الف عین — اپریل 13، 2014 6:03 شام
بہت خوب۔
ایم اے راجا — اپریل 13، 2014 7:28 شام
واہ واہ بہت خوب خلیل بھائی بہت عمدہ، بہت داد قبول ہو۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 14، 2014 4:55 صبح
آداب عرض ہے استادِ محترم
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 14، 2014 4:56 صبح
واہ واہ بہت خوب خلیل بھائی بہت عمدہ، بہت داد قبول ہو۔
آداب عرض ہے ایم اے راجا بھائی! خوش رہیے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%92-%D8%AA%D9%8F%D8%B1%DA%A9%D9%90-%D8%BA%D9%85%D8%B2%DB%81-%D8%B2%D9%86-%DA%A9%DB%81-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%90%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%84%D9%88%DB%81-%DA%AF%D8%B1.73479/page-2