یہ کام بہت زیادہ مہارت اور چابک دستی کا متقاضی ہے۔ نظیر اکبرآبادی والی وہ مثال کہ "سب ٹھاٹ پڑا رہ جاوے گا ۔۔ ۔۔ ۔۔" وہ بہت کھلا مصرع ہے۔
لفظی بازیگری کی کوشش نفسِ مضمون کو ادا کرنے میں دقت پیدا کرے گی۔ یہاں اپنے لئے سہولت پیدا کیجئے تاکہ نفسِ مضمون پر بہتر طور پر توجہ دے سکیں۔ دوسرے لفظوں میں اپنے آپ پر ایسی کڑی پابندی عائد ہی نہ کریں تو بہتر ہے، آپ کو اظہار میں کچھ سہولت مل جائے گی۔
باقی آپ پر ہے۔ جو مزاجِ یار میں آوے!۔