اس کی بحر ہے:
متدارک مخبون یا مقطوع سولہ رکنی
اس میں فاع فعولُن نہیں بلکہ "فعِلُن" آتا ہے۔
دوسرے مصرعے میں "کوئی قہر نہیں کوئی مہر نہیں" چار فعِلُن
کے برابر ہے۔
اس کی بحر ہے:
متدارک مخبون یا مقطوع سولہ رکنی
اس میں فاع فعولُن نہیں بلکہ "فعِلُن" آتا ہے۔
دوسرے مصرعے میں "کوئی قہر نہیں کوئی مہر نہیں" چار فعِلُن
کے برابر ہے۔
یہ مصرعہ کس بحر میں ہے؟ یہ تری زلفوں کی لٹ ہے یا کہ پھر کالے ہیں سانپ
الف عین — اپریل 20، 2011 10:08 صبح
بحر کا نام تو وارث بتائیں گے۔ ارکان ہیں۔۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
ایم اے راجا — اپریل 20، 2011 9:13 شام
شکریہ، سر مگر نپ رھ جاتی ہے کہیں اسا تو نہیں یہ،
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلان| فاعلات
میرا خیال ہے بحر رمل مثمن مقصور
الف عین — اپریل 21، 2011 5:48 صبح
فاعلن کی جگہ فاعلان کیا جا سکتا ہے، یہ جائز ہے۔ ’سانپ‘ کا غنہ تقطیع نہیں ہوتا۔ محض ’ساپ‘ تقطیع ہوتا ہے۔
جیلانی — اپریل 24، 2011 10:58 صبح
کعبہ کا شوق ہے نہ صنم خانہ چاہیے
جانانہ چاہیے در جانانہ چاہیے
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
محمد اظہر نذیر — اپریل 24، 2011 11:19 صبح
بحر - بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف افاعیل - مَفعُولُ فاعِلاتُ مَفاعِیلُ فاعِلُن (آخری رکن میں فاعلن کی جگہ فاعلان بھی آسکتا ہے) اشاری نظام - 122 1212 1221 212 السلام و علیکم
میرے خیال سے, باقی اساتذہ کا انتظار
الف عین — اپریل 25، 2011 7:06 شام
درست اظہر۔ یہ وہی بحر ہے
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں۔
اس کے علاوہ یہ کہ اس بحر میں کئی مبتدی بہت کنفیوز ہوتے ہیں۔ اور اس بحر میں دوسری بحر بھی ملا دیتے ہیں یعنی
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
(مثال: میں نے چاہا تھا کہ اندوہِ وفا سے چھوٹوں)
جیلانی — اپریل 27، 2011 10:08 شام
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا
وحشی کو سکوں سےکيا مطلب، جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
الف عین — اپریل 30، 2011 9:33 صبح
ساڑھے سات رکنی فعلن اس کے ارکان ہیں۔ مطلب سات بار فعلن، اور ایک بار فع یا فعل۔ فعلن فعلن کی جگہ فعل فعولن بھی جائز ہے۔
جیلانی — اگست 1، 2011 11:38 صبح
شاہِ بغداد پیرانِ پیر آپ ہیں، دستگیر آپ ہیں
اس نصیرِ حزیں کے نصیر آپ ہیں ، دستگیر آپ ہیں بحر کیا ہے
الف عین — اگست 2، 2011 10:44 صبح
چھہ رکنی فاعلن۔ ارکان ہوں گے۔ بحر کا نام وارث بتائیں گے۔
جیلانی — اگست 3، 2011 10:26 صبح
رونق کل اولیا یا غوث اعظم دستگیر
پیشوائے اصفیاء یا غوث اعظم دستگیر آپ ہیں پیروں کے پیر اور ہیں دشمن ضمیر
آپ شاہ اتقیا یا غوث اعظم دستگیر بحر کیا ہے
محمد اظہر نذیر — اگست 3، 2011 10:49 صبح
بحر - بحر رمل مثمن محذوف
افاعیل - فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلُن
(آخری رکن فاعلن میں فاعِلان بھی آ سکتا ہے)
اشاری نظام - 2212 2212 2212 212
(آخری 212 کی جگہ 1212 بھی آ سکتا ہے) یہ میرا خیال ہے جی، باقی اساتذہ کا انتظار کرتے ہین
خاکسار
آطہر