بحر رمل مسدس محذوف۔ غزل اصلاح کے لئے

کاشف اسرار احمد — دسمبر 13، 2015 1:27 شام
بہت خوب!! کیا بات ہے جناب کاشف اسرار احمد صاحب! کئی اشعار اچھے ہیں ۔ شاد و آباد رہیئے۔
بے حد شکریہ جناب۔ پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لئے آپ کا ممنون ہوں اور کی دعاؤں کا طالب ہوں ۔۔
نازنین شاہ — دسمبر 13، 2015 4:10 شام

زندگی ہے، اِمتحاں دَر اِمتحاں
زاویہ در زاویہ، مکتَب مِیاں!
شمع سے منسُوب ہے، مانندِ آگ
ہاتھ پر رکھیں خَطائیں، سب مِیاں!
کچھ وَضاحت کی ترے الزام نے
سِی لئے کچھ ہم نے اپنے لَب مِیاں !
سب ہی تنہا ہیں اَنا کی راہ پر
ایک قِصّہ نا شُنیدہ، سَب مِیاں!
جِس زَمانے میں لِکھے جاتے تھے خَط
فاصلے اِتنے نہیں تھے تَب مِیاں!
گُھل گئیں اُس کے بدن کی خُوشبؤیں
جاں فَزا تھی وَصل کی ہر شَب مِیاں!
چادرِ تَنہائی خود پر کھینچ لو
یاد کا رَوشن ہے اک کَوکَب مِیاں!
عُمر بھر کی آشنائی کا نِچوڑ
جو کہا کاشف نے، سب بے ڈَھب مِیاں!
سیّد کاشف


بہت خوب واہ ۔ ۔
بہت ساری داد آپ کی اس کاوش کے نام
کاشف اسرار احمد — دسمبر 14، 2015 8:59 صبح
-
کاشف اسرار احمد — دسمبر 14، 2015 9:03 صبح
بے حد شکریہ نازنین
محمداحمد — دسمبر 14، 2015 9:51 صبح
ں دَر اِمتحاں
زاویہ در زاویہ، مکتَب مِیاں!
کچھ وَضاحت کی ترے الزام نے
سِی لئے کچھ ہم نے اپنے لَب مِیاں !
سب ہی تنہا ہیں اَنا کی راہ پر
ایک قِصّہ نا شُنیدہ، سَب مِیاں!
جِس زَمانے میں لِکھے جاتے تھے خَط
فاصلے اِتنے نہیں تھے تَب مِیاں!

واہ واہ!
بہت اچھے اشعار ہیں کاشف بھائی!
ڈھیروں داد قبول کیجے۔ :)
محمد یعقوب آسی — دسمبر 14، 2015 9:52 صبح
ورنہ بہت کم ہی گنجائش ہے اصلاح کی۔
ہم تو ایک عمر سے آپ کی بزرگانہ شفقت کے قائل بلکہ گھایل ہیں۔
کاشف اسرار احمد — دسمبر 14، 2015 12:30 شام
واہ واہ!
بہت اچھے اشعار ہیں کاشف بھائی!
ڈھیروں داد قبول کیجے۔ :)
نوازش جناب
کاشف اسرار احمد — دسمبر 14، 2015 12:35 شام
ہم تو ایک عمر سے آپ کی بزرگانہ شفقت کے قائل بلکہ گھایل ہیں۔
استاد محترم جناب یعقوب آسی سر
استاد محترم جناب عبید سر کی محبت اور حوصلہ افزائی کا ایک عرصے سے قائل ہوں ورنہ میں بھی جانتا ہوں کہ کلام میں اصلاح کی گنجائش تو ہمیشہ ہی رہتی ہے .
میں ان اشعار کو اور بہتر کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا. ان شا الله
دعاؤں کا طالب
احقر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D8%B1%D9%85%D9%84-%D9%85%D8%B3%D8%AF%D8%B3-%D9%85%D8%AD%D8%B0%D9%88%D9%81%DB%94-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92.86177/page-2