عظیم — نومبر 17، 2014 11:50 صبح
تری چاہت کے برسیں رنگ، سادہ پر کشش، مجھ پر
کبھی بےکیف تھے دن رات ، اب سرگم سا ڈھلتا ہے
"سرگم ڈھلنا" مجھے نہیں معلوم کہ درست ہے یا نہیں۔ سُر میں ڈھلنا بہتر ہو گا۔ سماں اب سر میں ڈھلتا ہے؟ اگر اوزان اجازت دیں تو! پہلے مصرعے پر بھی توجہ دیجئے گا۔
اور رنگ میں گاف کا گرایا جانا ؟
عظیم — نومبر 17، 2014 11:55 صبح
تری ہوں بس"، مرے کانوں میں جھک کر پیار سے کہنا
جھکی قوس ِ قزح سے جیسے دریا مل کے چلتا ہے
پہلا مصرع مجھے اچھا نہیں لگا، پسند اپنی اپنی، مزاج اپنا اپنا۔
” تمہاری ہوں “ مرے کانوں میں آکر پیار سے کہنا ۔
عظیم — نومبر 17، 2014 11:56 صبح
وہ میرا اشکِ خوں، یعنی وہ تیرے پیار کا موتی
خموشی سے ٹپک کر، دل کے زنداں سے نکلتا ہے
زندان والی بات ذرا ہٹی ہوئی ہے۔ غم، پیار وغیرہ دل میں قید تو نہیں ہوتے نا، وہ تو بستے ہیں۔ آنسو بھی کہیں قید نہیں ہوتے، ایک بات اور کہ ٹپک کر نکلنا کیا ہوا؟ آنسو کا کا جواز بنائیے مثلاً وہ تیرے ہجر کا حاصل، مثالِ دودِ بے آواز جو دل سے نکلتا ہے؛ یا کچھ ایسی فضا بنائیے۔
وہ میری چشم تر کا خوں وہ تیرے پیار کا موتی ۔
عظیم — نومبر 17، 2014 11:56 صبح
کئی انداز سے سوچا ، کئی آہنگ میں پرکھا
وہ اک امکان کاشف، دل میں رہتا ہے نہ ڈھلتا ہے
امکان کا ڈھلنا؟ یا دل میں رہنا؟ مجھ پر نہیں کھلا، آپ جانئے۔
ہر اک انداز سے سوچا ہر اک پرکار پر پرکھا ۔
عظیم — نومبر 17، 2014 11:58 صبح
زمانے، خاک اب کر دے مرا گلشن، کہ میں چاہوں
نیا باغِ تمنّا ہو، یہ موسم گر بدلتا ہے
یہ شعر غالباً نیا شامل کیا گیا ہے۔ یہاں اب شاید پاسنگ ڈالا ہے؟ مجھے ڈر ہے زمانہ میرے گلشن کو مٹادے گا۔ دوسرے مصرعے کو بھی اس کے مطابق کسی موزوں انداز میں باندھ لیں۔
نیا باغ تمنا ہو اگر موسم بدلتا ہے ۔
عظیم — نومبر 17، 2014 11:59 صبح
فعولن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فع ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 12:42 شام
فعولن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فع ۔
اتنی مشکل میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے حضرت؟
مفاعیلن تین بار ۔ بحز ہزج مسدس ۔ ٹھیک ہے نا؟
عظیم — نومبر 17، 2014 12:45 شام
اتنی مشکل میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے حضرت؟
مفاعیلن تین بار ۔ بحز ہزج مثمن ۔ ٹھیک ہے نا؟
مجھے یہ بحر زیادہ رواں محسوس ہوئی ۔ دیکھئے بابا کیا فرماتے ہیں ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:29 شام
مجھے یہ بحر زیادہ رواں محسوس ہوئی ۔ دیکھئے بابا کیا فرماتے ہیں ۔
مثمن غلطی سے لکھا گیا۔ یہ بحر (ایک مصرعہ مفاعیلن تین بار) بحر ہزج مسدس بلکہ مسدس سالم ہے۔
اگر ایک مصرعہ چار مفاعیلن کا ہے تو بحرِ ہزج مثمن سالم !
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:30 شام
جمالِ خوبرو کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں محترم ؟
آپ کا نکتہ درست ہے۔ جمال تو ہوتی ہی خوبی ہے۔
ہمارے شاعر اتنے نومشق بھی تو نہیں کہ انہیں ایک ایک لفظ پڑھایا جائے، کچھ اُن پر بھی چھوڑئیے نا!
عظیم — نومبر 17، 2014 1:31 شام
مثمن غلطی سے لکھا گیا۔ یہ بحر (ایک مصرعہ مفاعیلن تین بار) بحر ہزج مسدس بلکہ مسدس سالم ہے۔
اگر ایک مصرعہ چار مفاعیلن کا ہے تو بحرِ ہزج مثمن سالم !
عروض کے بارے میں مَیں کچھ نہیں جانتا وہ تو خلیل بھائی کا دھاگہ دیکھا تب معلوم ہوا ۔ اور ابنِ سعید بھائی کا تنک دھن تھا تنک دھن تھا والا طریقہ ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:34 شام
جب اُس کو دیکھتا ہوں تب یہ حالت دل کی ہوتی ہے
کہ اک معصوم بچے کی طرح گرتا سنبھلتا ہے
یوں کیسا رہے گا ؟
یہ تو صاحبِ غزل پر ہے، وہ پسند کر لیں، اپنا لیں۔
مصرعہ یا شعر کہہ کر دینا میرا معمول نہیں ہے۔ آپ نے ایک شعر کہہ کر دے دیا، شاعر کو اچھا لگا، اس نے اپنا بھی لیا؛ تو اُس کا اپنا حصہ کتنا ہوا؟
عظیم — نومبر 17، 2014 1:34 شام
آپ کا نکتہ درست ہے۔ جمال تو ہوتی ہی خوبی ہے۔
ہمارے شاعر اتنے نومشق بھی تو نہیں کہ انہیں ایک ایک لفظ پڑھایا جائے، کچھ اُن پر بھی چھوڑئیے نا!
جمال عربی اور خوب رو فارسی کا لفظ ہے ۔ اس لحاظ سے بھی ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:35 شام
اور رنگ میں گاف کا گرایا جانا ؟
پھر سے دیکھ لیجئے۔ یہاں "رنگ" پورا بول رہا ہے۔
عظیم — نومبر 17، 2014 1:37 شام
پھر سے دیکھ لیجئے۔ یہاں "رنگ" پورا بول رہا ہے۔
جی ہاں یہاں غلطی پر تھا میں ۔ لیکن چائے بنانے چلا گیا تھا ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:37 شام
” تمہاری ہوں “ مرے کانوں میں آکر پیار سے کہنا ۔
آپ نے میری گزارش پر توجہ نہیں فرمائی:
"پہلا مصرع مجھے اچھا نہیں لگا، پسند اپنی اپنی، مزاج اپنا اپنا"
توجہ فرمائیے گا۔
عظیم — نومبر 17، 2014 1:38 شام
یہ تو صاحبِ غزل پر ہے، وہ پسند کر لیں، اپنا لیں۔
مصرعہ یا شعر کہہ کر دینا میرا معمول نہیں ہے۔ آپ نے ایک شعر کہہ کر دے دیا، شاعر کو اچھا لگا، اس نے اپنا بھی لیا؛ تو اُس کا اپنا حصہ کتنا ہوا؟
لیکن مصرع کی دوسری صورت دے دینا اُسی خیال میں یہ شاید درست عمل ہے ۔
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:38 شام
جی ہاں یہاں غلطی پر تھا میں ۔ لیکن چائے بنانے چلا گیا تھا ۔
مزے دار غلطی!
محمد یعقوب آسی — نومبر 17، 2014 1:39 شام
لیکن مصرع کی دوسری صورت دے دینا اُسی خیال میں یہ شاید درست عمل ہے ۔
یہ آپ کا معاملہ ہے میرا نہیں۔ بہت شکریہ۔
عظیم — نومبر 17، 2014 1:40 شام
مجھے تو بالکل بھی مزہ نہیں آیا سچ پوچھئے ۔