بدل کے بھی روش ، اکتا رہی ہے۔۔۔برائے اصلاح

شاہد شاہنواز — اکتوبر 3، 2012 11:18 شام
فاتح ۔۔۔ یقینا آپ درست کہہ رہے ہیں، بقول اقبال: وہ قوم نہیں لائق ہنگامہ فردا، جس قوم کی تقدیر میں امروز نہیں ہے۔۔۔ فردا کا مطلب یہی نکلتا ہے۔۔۔ رہی مذکر اور مونث دونوں ہونے کی بات تو یہ ہمارے علم میں نہیں تھی (بالکل اسی طرح جیسے فردا کو ہم نے مستقبل سمجھا۔۔۔ ) کہ کوئی لفظ مذکراور مونث دونوں بھی ہوسکتا ہے، حالانکہ یہ معلوم تھا کہ کچھ الفاظ ترجمہ ہو کر آتے ہیں یا جوں کے توں اپنائے جاتے ہیں تو بعض اوقات مذکر سے مونث اور مونث سے مذکر ہوجاتے ہیں،
الف عین — اکتوبر 4، 2012 5:32 صبح
فردا کے بارے میں شروع میں مجھے بھی کنفیوژن ہوا تھا، لیکن پھر امثال سوچیں تو سارے اشعار میں فردا کا استعمال بغیر صنف کی نشان دہی کے ہی میسر آیا۔ اس لئے اپنے خیال کو ہی حقیقت مان لیا۔
فاتح — اکتوبر 5، 2012 7:55 صبح
پڑھنے اور اصلاح وغیرہ (سپیس کے بغیر) کرنے کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔
وَ غیرہْ (سپیس کے ساتھ) اور وغیرہ (سپیس کے بغیر) میں سرِ مُو بھی فرق نہیں۔ دونوں کا مطلب ہوتا ہے "اور اس کے علاوہ" :)
نمرہ — اکتوبر 5، 2012 8:07 صبح
مجھے تو سرے سے ہی عربی نہیں آتی، اب ایک اور نکتہ علم میں آ گیا ہے، شکریہ۔
فاتح — اکتوبر 5، 2012 9:01 صبح
و: اور
غیر: علاوہ
ہُ: اس کے
شاہد شاہنواز — اکتوبر 5، 2012 10:46 شام
عربی کی زبر زیر ہم عروض میں بحروں کو پڑھنے کے سلسلے میں بھی استعمال کریں یا نہ کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔ مفعول مفاعیل مفاعیل مفولن۔۔۔ اس کو کوئی مفعولو مفاعیلو مفاعیلو مفولن پڑھے تب بھی وہی وزن ہوگا۔۔۔ (یہ نمرہ کو بتانے سے زیادہ فاتح کو چھیڑنے کی سازش ہے)
فاتح — اکتوبر 5، 2012 11:11 شام
عربی کی زبر زیر ہم عروض میں بحروں کو پڑھنے کے سلسلے میں بھی استعمال کریں یا نہ کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ ۔ مفعول مفاعیل مفاعیل مفولن۔۔۔ اس کو کوئی مفعولو مفاعیلو مفاعیلو مفولن پڑھے تب بھی وہی وزن ہوگا۔۔۔ (یہ نمرہ کو بتانے سے زیادہ فاتح کو چھیڑنے کی سازش ہے)
شاہد، اتفاق کی بات ہے کہ چھیڑتے ہوئے اپنی طرف سے مذاق میں کہا لیکن یہ ایک حقیقت ہے سوائے مثال کے جو درست نہیں۔ ;)
یعنی مَفعُولُ کو مُفعَولَ پڑھ لو تب بھی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔ صرف متحرک کو ساکن اور ساکن کو متحرک نہیں کرنا۔۔۔ بس :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D8%B4-%D8%8C-%D8%A7%DA%A9%D8%AA%D8%A7-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.54961/page-2