محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 8:16 صبح
اُستاد محترم
الف عین
محمد احسن سمیع:راحل
محمد خلیل الرحمٰن
سید عاطف علیآداب۔۔۔۔۔
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 8:17 صبح
ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
آخری سانس بن کر آؤں گی
جس کو محسوس کرکے تڑپوگے
ایسا احساس بن کر آؤں گی
مجھ خذف نے یہ ٹھان رکھی ہے
اب کہ الماس بن کر آؤں گی
عام لوگوں کے عام حلیے میں
میں بہت خاص بن کر آؤں گی
لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
صفحہ قرطاس بن کر آؤں گی
زندگی ہار کر کٹے گا جو
ایسا بن باس بن کر آؤں گی
سید عاطف علی — اگست 10، 2021 8:29 صبح
سانس کا قافیہ ٹھیک نہیں اس طرح کے قوافی کے ساتھ ۔ دوسرا مصرع دوبارہ کہیے۔
خزف میں ذ نہیں ۔
اب کہ کی جگہ اب کے ہونا چاہیئے ۔
خاص کے قافیے پر بھی کلام ہے ۔
صفحہ قرطاس ۔ صفحہ ء قرطاس ہونا چاہیئے صحیح نہیں بیٹھا ۔
آخری شعر سمجھ میں نہیں آیا کچھ عجز بیانی سی ہے ۔
کچھ نظر ثانی کیجیے ان نکات کے ساتھ ۔البتہ کوشش اچھی ہے ۔
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 8:47 صبح
سانس کا قافیہ ٹھیک نہیں اس طرح کے قوافی کے ساتھ ۔ دوسرا مصرع دوبارہ کہیے۔
(ویسے مطلع کچھ معنوی تضاد کا حامل بھی ہے ۔ )
خزف میں ذ نہیں ۔
اب کہ کی جگہ اب کے ہونا چاہیئے ۔
خاص کے قافیے پر بھی کلام ہے ۔
صفحہ قرطاس ۔ صفحہ ء قرطاس ہونا چاہیئے صحیح نہیں بیٹھا ۔
آخری شعر سمجھ میں نہیں آیا کچھ عجز بیانی سی ہے ۔
کچھ نظر ثانی کیجیے ان نکات کے ساتھ ۔البتہ کوشش اچھی ہے ۔
شکریہ سر میں دوبارہ کوشش کرتی ہوں
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 9:56 صبح
سر نظر ثانی کی درخواست گزار ہوں
ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
خوف اور یاس بن کر آؤں گی
جس کو محسوس کرکے تڑپوگے
ایسا احساس بن کر آؤں گی
مجھ خزف نے یہ ٹھان رکھی ہے
اب کے الماس بن کر آؤں گی
عام لوگوں کے عام حلیے میں
میں بہت خاص بن کر آؤں گی
لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
خامہ، قرطاس بن کر آؤں گی
زندگی بد دعا لگے گی تُجھے
تیرا بن باس بن کر آؤں گی
نور وجدان — اگست 10، 2021 11:29 صبح
اشعار تو اچھے مگر آہ والے
دل دکھا ہوا یا ریاضت ہے یہ؟
نور وجدان — اگست 10، 2021 11:30 صبح
عام لوگوں کے عام حلیے میں
میں بہت خاص بن کر آؤں گی
واہ
لاجواب.
عام فہم سے انداز میں بات بڑی
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 10، 2021 12:12 شام
ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
خوف اور یاس بن کر آؤں گی
آس ٹوٹتی ہے تو ختم ہو جاتی ہے، ٹوٹتی آس بن کر آنا کچھ خاص بیان نہیں لگا
لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
خامہ، قرطاس بن کر آؤں گی
قرطاس بغیر اضافی یا عطفی ترکیب کے جچ نہیں رہا میرے خیال میں.
باقی اشعار درست لگے مجھے.
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 2:33 شام
اشعار تو اچھے مگر آہ والے
دل دکھا ہوا یا ریاضت ہے یہ؟
شکریہ پتہ نہیں کیا ہے

بس بیٹھے بٹھائے آمد ہوئی تو غزل کہہ ڈالی "اب کے الماس بن کر آؤں گی" اس ایک مصرعے نے خلافِ طبع غزل لکھوا ڈالی

محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 2:34 شام
واہ
لاجواب.
عام فہم سے انداز میں بات بڑی
متشکرم
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 2:38 شام
آس ٹوٹتی ہے تو ختم ہو جاتی ہے، ٹوٹتی آس بن کر آنا کچھ خاص بیان نہیں لگا
قرطاس بغیر اضافی یا عطفی ترکیب کے جچ نہیں رہا میرے خیال میں.
باقی اشعار درست لگے مجھے.
صفحۂ قرطاس تو بحر میں نہیں آ رہا۔پھر کیا لاؤں اس کے ساتھ؟؟؟
الف عین — اگست 10، 2021 3:44 شام
سادہ قرطاس بن....
کیسا رہے گا؟
اس کے علاوہ ردیف اگر
بن کے آؤں گی
ہو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ میرا یہ مشورہ کہ جہاں 'کر' آ سکے، وہاں 'کے' باندھنا اچھا نہیں، لیکن یہ الفاظ پورے باندھنے کی صورت میں، استثنا کی صورت یہی ہے جس میں 'آ' کے اسقاط کی جگہ پچھلے حرف سے وصل ہو رہا ہو۔ یعنی آسان الفاظ میں 'کراؤں گی' تقطیع ہونا، بطور خاص جب کہ 'کراؤں' بھی با معنی لفظ بلکہ فعل بن رہا ہے۔ یہاں 'کے' لانا ہی بہتر ہو گا
یاسر شاہ — اگست 11، 2021 6:47 صبح
اچھی کاوش ہے ما شاءاللہ ۔
تفریح طبع کے لیے ایک مشق یہ بھی دیکھیے:
زندگی پچ ہے۔تم ہو بلے باز
میں بھی فل ٹاس بن کے آؤں گی
لگ رہے ہو جو تم چھکاس تو کیا
میں بھی بن داس بن کے آؤں گی
تم چلے آؤ بن کے خوبانی
میں انناس بن کے آؤں گی
محمل ابراہیم — اگست 11، 2021 8:31 صبح
اچھی کاوش ہے ما شاءاللہ ۔
تفریح طبع کے لیے ایک مشق یہ بھی دیکھیے:
زندگی پچ ہے۔تم ہو بلے باز
میں بھی فل ٹاس بن کے آؤں گی
لگ رہے ہو جو تم چھکاس تو کیا
میں بھی بن داس بن کے آؤں گی
تم چلے آؤ بن کے خوبانی
میں انناس بن کے آؤں گی
بہت شکریہ
اُستاد محترم آپ نے تو غزل کی واٹ لگا دی

سید عاطف علی — اگست 11، 2021 8:36 صبح
سحر بٹیا! کیا واٹ لگانا انڈیا میں بھی استعمال ہوتا ہے ؟

محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 11، 2021 8:46 صبح
سحر بٹیا! کیا واٹ لگانا انڈیا میں بھی استعمال ہوتا ہے ؟
مجھے تو لگتا تھا کہ واٹ ہم نے ہندوستان سے ہی امپورٹ کی ہے

یاسر شاہ — اگست 11، 2021 8:49 صبح
بہت شکریہ
اُستاد محترم آپ نے تو غزل کی واٹ لگا دی
بہن ابھی تو "ساس بن کے آئوں گی" والا شعر سنسر کر دیا ہے۔

محمل ابراہیم — اگست 11، 2021 12:24 شام
سحر بٹیا! کیا واٹ لگانا انڈیا میں بھی استعمال ہوتا ہے ؟
جی بیشک

کیوں اس کی ایجاد کا سہرا کس ملک کو جاتا ہے؟

سید عاطف علی — اگست 11، 2021 12:26 شام
جی بیشک

کیوں اس کی ایجاد کا سہرا کس ملک کو جاتا ہے؟
یہ تو ہمیں پتہ نہیں البتہ ہم سمجھے کہ یہیں استعمال ہوتا ہے ۔
سید عاطف علی — اگست 11، 2021 12:28 شام
بہن ابھی تو "ساس بن کے آئوں گی" والا شعر سنسر کر دیا ہے۔
یہ میرے ذہن میں مطلع کی اصلاح کے لیے آیا تھا

۔ شکر ہے میں نے واٹ نہیں لگائی ۔
