شکیل احمد خان23 — مئی 30، 2023 6:28 صبح
سر پہلے مصرعے میں اے تقطیع میں آرہا ہے؟
شکریہ اے موجِ بلا تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
راہِ وفا میں سُرخ رُو ہوں
۔عشق پر آیا ہے رنگ
عروض ڈاٹ کام پر تو تقطیع میں آرہا ہے ۔
اشرف علی — مئی 30، 2023 10:46 صبح
پہلے مصرعے میں اے تقطیع میں آرہا ہے؟
میرا خیال ہے "شکریہ/شکر" تقطیع میں نہیں آرہا اگر رکن "مستفعلن" ہے تو
شکیل احمد خان23 — مئی 30، 2023 11:11 صبح
موجِ بلا صد شُکریہ،تیری مسلسل مار نے
مجھ سے خزف ریزے کو کیا بخشا ہے دلکش روپ رنگ
موجِ بلا صد شکریہ تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
راہِ وفا میں سُرخ رُو ہوں عشق پر آیا ہے رنگ
الف عین — مئی 31، 2023 3:57 صبح
شکریہ اے موجِ بلا تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
راہِ وفا میں سُرخ رُو ہوں ۔عشق پر آیا ہے رنگ
عروض ڈاٹ کام پر تو تقطیع میں آرہا ہے ۔
موجِ بلا صد شکریہ تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
راہِ وفا میں سُرخ رُو ہوں عشق پر آیا ہے رنگ
بحر سے خارج ہیں دونوں شکلیں۔ عروض کام کیا بحر دکھا رہا ہے؟
تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
بہتر ہے اصل مار والے مصرعے سے
دوسرا مصرع شکیل میاں کا تو وزن میں نہیں، تمہارے مصرعے میں خزف ریزے کچھ اچھا نہیں لگ رہا
شکیل احمد خان23 — مئی 31، 2023 4:26 صبح
عروض ڈاٹ کام پر اِس شعر کی تقطیع کی تصویر:
شکیل احمد خان23 — مئی 31، 2023 4:32 صبح
محمل ابراہیم — مئی 31، 2023 5:33 صبح
بحر سے خارج ہیں دونوں شکلیں۔ عروض کام کیا بحر دکھا رہا ہے؟
تیرے تھپیڑوں سے ہی میں
بہتر ہے اصل مار والے مصرعے سے
دوسرا مصرع شکیل میاں کا تو وزن میں نہیں، تمہارے مصرعے میں خزف ریزے کچھ اچھا نہیں لگ رہا
کوئی اور شکل سوچتی ہو ں میں