برائے اصلاح

زین العاجزین — جنوری 29، 2024 11:08 صبح
صحیح، میں نژر کو یوں دیکھ رہا۔
تو کیا ہوا! اگر انھوں نے آنکھ پھیر لی، (تو کیا ہوا) اگر انھوں نے جگر سے تیغ نظر نکال لی۔
میرے عاجز خیال میں آنکھ اور نظر کا گہرا ربط ہے۔ اور آنکھ پھیرنے اور تیغ نظر نکالنے کا شاید اس سے بھی گہرا ربط ہے۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 29، 2024 11:20 صبح
زین بھائی، اس ربط سے کوئی انکار نہیں بات دراصل یہ ہے کہ شعر کو اس طرح واضح ہونا چاہیے کہ شاعر کو اس کا مفہوم بیان کرنے کی حاجت باقی نہ رہے۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 29، 2024 11:23 صبح
تو کیا ہوا کے معانی
۔کچھ نہیں ہوا۔ بے سوٗد ہوا۔ ؎
کون سے ہوتا ہے۔ ؎
زین العاجزین — جنوری 30، 2024 9:57 صبح
زین بھائی، اس ربط سے کوئی انکار نہیں بات دراصل یہ ہے کہ شعر کو اس طرح واضح ہونا چاہیے کہ شاعر کو اس کا مفہوم بیان کرنے کی حاجت باقی نہ رہے۔
عبد الرؤوف بھائ ! میں یہ مانتا ہوں کہ ابلاغ اتنا اچھا نہیں۔ میرا مدعا یہ تھا کہ کیا ایسا ہے کہ متن سے بالکل بھی میرے مدعا کا ابلاغ نہیں ہورہا؟میں نے متن سے باہر جاکے وضاحت نہیں کی تھی۔
زین العاجزین — جنوری 30، 2024 9:57 صبح
تو کیا ہوا کے معانی
۔کچھ نہیں ہوا۔ بے سوٗد ہوا۔ ؎
کون سے ہوتا ہے۔ ؎
بالکل۔ تو کیا ہوا! نفی کے لیے ہی بولا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.120324/page-2