برائے اصلاح: آگ ہوتی ہے جہاں پر بھی دھواں ہوتا ہے

الف عین — ستمبر 9، 2022 11:18 صبح
وصل چھپتا ہے نہ محتاجِ بیاں ہوتا ہے
یہ تو انگ انگ سے عاشق کے عیاں ہوتا ہے
ایطا ہو گیا نا! سارے قوافی پھر 'یاں' پر ختم ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ انگ انگ اچھا نہیں لگ رہا باقی فارسی ترکیبوں کے درمیان اس کی جگہ ہر عضو کہا جا سکتا ہے
دوسرے شعر کے دونوں متبادل ٹھیک ہیں
الف عین — ستمبر 10، 2022 11:48 صبح
اس کا جواب تو میں نے دیا تھا، کہاں غائب ہو گیا؟
مطلع میں ایطا کا سقم ہے
دوسرا شعر درست ہے دونوں متبادلات کے ساتھ
مقبول — ستمبر 11، 2022 12:47 شام
اس کا جواب تو میں نے دیا تھا، کہاں غائب ہو گیا؟
مطلع میں ایطا کا سقم ہے
دوسرا شعر درست ہے دونوں متبادلات کے ساتھ
سر الف عین ، شُکریہ
معذرت چاہتا ہوں ، گھر شفٹ کرنے کے بکھیڑوں میں الجھا ہوا ہوں ۔ میرا ایطا کی طرف دھیان ہی نہیں گیا ۔ یاد دہانی کے لیے ممنون ہوں ۔ مطلع درست کر کے حاضر ہوتا ہوں
مقبول — ستمبر 25، 2022 5:21 شام
ایطا ہو گیا نا! سارے قوافی پھر 'یاں' پر ختم ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ انگ انگ اچھا نہیں لگ رہا باقی فارسی ترکیبوں کے درمیان اس کی جگہ ہر عضو کہا جا سکتا ہے
دوسرے شعر کے دونوں متبادل ٹھیک ہیں
سر الف عین ، بہت مہربانی
مطلع پھر ہیشِ خدمت ہے
کون کہتا ہے یہ محتاجِ زباں ہوتا ہے
یا
یہ قلم کا نہ ہی محتاجِ زباں ہوتا ہے
وصل عشاق کے چہروں سے بیاں ہوتا ہے
یا
وصل عشاق کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے
الف عین — ستمبر 27، 2022 5:58 صبح
کون کہتا ہے یہ محتاجِ زباں ہوتا ہے
وصل عشاق کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے
بہتر صورت ہے
مقبول — ستمبر 27، 2022 8:56 صبح
کون کہتا ہے یہ محتاجِ زباں ہوتا ہے
وصل عشاق کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے
بہتر صورت ہے
بہت شُکریہ، سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A2%DA%AF-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%88%D8%A7%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92.118830/page-2