برائے اصلاح: دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک

امان زرگر — مئی 1، 2017 5:13 شام
ڈھوڈا خوشاب اچ ہک حلوے دا ناں ہے جیکوں مولی بھرا بہوں پسند کرینن، جیویں سوہن حلوہ ہونے۔ :LOL::p
شکر اے عاطف بھرا مولی نوے نئی تاں میکوں ڈھوڈا منجڑاں پووے ھا
عاطف ملک — مئی 2، 2017 11:05 صبح
جاں نثارانِ توئی مقہور و رسوائے جہاں
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک
تویی کے معنی ہیں تو ہے۔ یہاں جانثارانِ تو اند کا محل ہے۔
یہاں چند متبادل ہیں ذہن میں۔۔۔۔۔ان کے متعلق رائے دیجیے :)
"جملہ عشاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جملہ مشتاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں"
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک
ان میں سے کوئی درست ہے؟؟؟
محمد ریحان قریشی — مئی 2، 2017 11:09 صبح
یہاں چند متبادل ہیں ذہن میں۔۔۔۔۔ان کے متعلق رائے دیجیے :)
"جملہ عشاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جملہ مشتاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں"
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک
ان میں سے کوئی درست ہے؟؟؟
دوسرے دو درست ہیں۔ عشاقان اس سے قبل مستعمل نہیں دیکھا۔
عاطف ملک — مئی 2، 2017 11:16 صبح
دوسرے دو درست ہیں۔ عشاقان اس سے قبل مستعمل نہیں دیکھا۔
جناب محمد وارث سر،
آپ ہی رائے دیجیے کونسا بہتر ہے؟؟
محمد وارث — مئی 2، 2017 11:20 صبح
جناب محمد وارث سر،
آپ ہی رائے دیجیے کونسا بہتر ہے؟؟

جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک
گو جملہ مشتاقان اور مقہور والا بھی ٹھیک ہے لیکن اوپر والا مجھے پڑھنے میں زیادہ آسان یا رواں لگا۔ عشاقان تو شاید آپ نے عشاق کی جمع الجمع بنانے کی کوشش کی ہے لیکن یہ شاید مستعمل نہیں ہے۔
کاشف اسرار احمد — مئی 2، 2017 1:30 شام
ایک ڈاکٹر کی طبیعت جب روانی پر آتی ہے تو ایسے ہی "دردیلے" اشعار سننے کو ملتے ہیں۔ ایک ایک آہ پر واہ واہ ۔۔۔۔
خوب غزل ہے عا طف بھائی
عاطف ملک — مئی 2، 2017 3:53 شام
شکر اے عاطف بھرا مولی نوے نئی تاں میکوں ڈھوڈا منجڑاں پووے ھا
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔تساں بھرا نال مذاق کیتے۔۔۔نیت ناں ہئی تاں صلح دی کیا ضرورت ہئی؟؟؟
:p
دوسرے دو درست ہیں۔ عشاقان اس سے قبل مستعمل نہیں دیکھا۔
ریحان بھائی!
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
اس غزل کی اصلاح کے دوران کافی باتیں سیکھنے کو ملی ہیں آپ سے۔
اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔
ایک ڈاکٹر کی طبیعت جب روانی پر آتی ہے تو ایسے ہی "دردیلے" اشعار سننے کو ملتے ہیں۔ ایک ایک آہ پر واہ واہ ۔۔۔۔
خوب غزل ہے عا طف بھائی
آپ کی حسیات کی داد دینی لازم ہے کہ اس غزل میں چھپے درد کو محسوس کر لیا ہے آپ نے :in-love:
بہت شکریہ کاشف بھائی!
لئیق احمد — مئی 2، 2017 4:40 شام
ہاہاہا۔۔۔۔باقی مصرعے بھی پڑھ لیں،ان پر بھی اتنی ہی محنت ہوئی ہے
پوری غزل پڑھی تھی۔ میری مراد یہ تھی پہلے مصرعے نے یوں جکڑ لیا کہ ساری غزل پڑھ لی یعنی پہلا مصرع ہی بہت زبردست تھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%AD%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1-%DB%81%D8%AC%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%B1-%D8%AA%DA%A9.96110/page-2