برائے اصلاح و تنقید (غزل-54)

امان زرگر — مئی 23، 2018 8:17 صبح
۔۔۔۔
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
یا
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایک جھڑپ
یا
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں کی نگاہوں سے ہوئی ایک جھڑپ
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
شعلۂِ عشق کی کچھ اور بڑھی جائے تڑپ
یا
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ
درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
امان زرگر — مئی 23، 2018 8:18 صبح
قوافی کا فقدان نظر آ رہا ہے آج۔۔۔۔
الف عین — مئی 23، 2018 8:11 شام
آج ہی میسنجر میں بھی یہ غزل دیکھی تھی، لیکن وہاں جواب نہیں دے سکا۔بہر حال۔
نگاہوں کی نگاہوں سے جھڑپ؟؟ جھڑپ چھوٹی موٹی لڑائی کو کہتے ہیں۔ عشق کے معاملے میں اس قسم کی جنگ کی معنویت نہیں سمجھ میں آئی ۔ اور پھر حسن کی دہشت؟ بھتنی ہیں کیا محترمہ؟ روانی کے لحاظ سے آخری شکل بہتر ہے۔ تڑپ والے شعر کی بھی آخری شکل ہی بہترین ہے۔ پنپ والا شعر بھی درست ہے۔
امان زرگر — مئی 24، 2018 8:14 صبح
آج ہی میسنجر میں بھی یہ غزل دیکھی تھی، لیکن وہاں جواب نہیں دے سکا۔بہر حال۔
نگاہوں کی نگاہوں سے جھڑپ؟؟ جھڑپ چھوٹی موٹی لڑائی کو کہتے ہیں۔ عشق کے معاملے میں اس قسم کی جنگ کی معنویت نہیں سمجھ میں آئی ۔ اور پھر حسن کی دہشت؟ بھتنی ہیں کیا محترمہ؟ روانی کے لحاظ سے آخری شکل بہتر ہے۔ تڑپ والے شعر کی بھی آخری شکل ہی بہترین ہے۔ پنپ والا شعر بھی درست ہے۔
دہشت کی جگہ کوئی نرم سا متبادل لفظ ۔۔۔۔ قوتِ حسن یا طاقتِ حسن وغیرہ؟
الف عین — مئی 24، 2018 8:36 صبح
حسن کے رعب سے۔۔۔۔۔ کیسا رہے گا؟
امان زرگر — مئی 24، 2018 9:34 صبح
۔۔۔۔
شام کا وقت تری یاد بھی اور چائے کا کپ
یادِ رفتہ میں گھرے کتنے ہی لمحوں کی تڑپ
حسن کے رعب سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں کی نگاہوں سے ہوئی ایک جھڑپ
اک تصور وہ ترا مجھ کو ستاتا ہی رہا
دردِ تنہائی بھی کیا غم کہ گیا ساتھ پنپ
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ
درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
امان زرگر — مئی 24، 2018 9:42 صبح
درج بالا غزل میں ان اغلاط کی نشاندہی بھی مطلوب ہے اگر موجود ہیں۔۔۔
(الف) خروج از وزن ، خواہ کوئی ایک لفظ غلط باندھا گیا ہو (ب) شترگربہ (ج) شکست ناروا (د) تعقید لفظی (ہ) تعقید معنوی (و) دولخت (ز) لین ، مجہول اور معروف کو قافیہ یا ردیف میں مقابل لانا (ح) حشو اور بھرتی کے الفاظ (ط) ضعفِ ردیف (ی) زبان و بیان کی غلطی
امان زرگر — مئی 24، 2018 9:43 صبح
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد وارث
سر سید عاطف علی
محمد ریحان قریشی — مئی 24، 2018 9:49 صبح
مجھے تو درست معلوم ہو رہی ہے غزل.
امان زرگر — مئی 24، 2018 10:09 صبح
مجھے تو درست معلوم ہو رہی ہے غزل.
اب اس غزل کے دو بہترین اشعار بتائیے۔
سید عاطف علی — مئی 24، 2018 10:24 صبح
شام کا وقت تری یاد بھی اور چائے کا کپ
یہ شایدمصرع یوں بہتر ہو۔
شام کا وقت، تری یاد،اور اک چائے کا کپ
تاہم یہ شعرکچھ قطعی بندی چاہتا ہوا محسوس ہوگا کیوں کہ مضمون سمٹ نہیں رہا شعر میں ۔
---
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
یہاں کچھ ہی بہتر ہے بس کی بنسبت ۔
امان زرگر — مئی 24، 2018 10:44 صبح
ایک مقابلے میں شرکت کی غرض سے اس غزل کے اشعار میں سے دو بہترین اشعار کی نشاندہی بھی مطلوب ہے۔۔:)
معظم علی کاظمی — مئی 24، 2018 12:15 شام
ایک مقابلے میں شرکت کی غرض سے اس غزل کے اشعار میں سے دو بہترین اشعار کی نشاندہی بھی مطلوب ہے۔۔:)
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ
اس میں دوسرا شعر مجھے بہت اچھا لگا۔ دیکھا جائے تو کسی بڑے شاعر کا ہو سکتا تھا۔
امان زرگر — مئی 25، 2018 7:18 صبح
۔۔۔۔
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ
اس شعر پہ مجھے مقابلے میں انعام کا حقدار قرار دے دیاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔
:warzish::hatoff:
الف عین — مئی 25، 2018 7:36 صبح
مبارک ہو امان انعام، وہی شعر واقعی بہترین تھا۔
مطلع میں 'بھی' کھٹک رہا ہے۔ کوما استعمال کر کے سید عاطف علی کی ترمیم قبول کر لیں یا کچھ اور الفاظ۔
امان زرگر — مئی 25، 2018 8:17 صبح
مبارک ہو امان انعام، وہی شعر واقعی بہترین تھا۔
مطلع میں 'بھی' کھٹک رہا ہے۔ کوما استعمال کر کے سید عاطف علی کی ترمیم قبول کر لیں یا کچھ اور الفاظ۔

...
شام کا وقت، تری یاد اور اک چائے کا کپ
یادِ رفتہ میں گھرے کتنے ہی لمحوں کی تڑپ
حسن کے رعب سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
اک تصور وہ ترا مجھ کو ستاتا ہی رہا
دردِ تنہائی بھی کیا غم کہ گیا ساتھ پنپ
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ
درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ
راشد ماہیؔ — مئی 25، 2018 12:36 شام
مبارک ہو امان انعام، وہی شعر واقعی بہترین تھا
مبارک ہو
استادِ محترم ہمیں بھی مبارک دیجیے
ہم بھی جیتے ہیں۔۔۔۔۔۔!
سید عاطف علی — مئی 25، 2018 12:52 شام
مبارک ہو
استادِ محترم ہمیں بھی مبارک دیجیے
ہم بھی جیتے ہیں۔۔۔۔۔۔!
آپ کو بھی مبارک باد
الف عین — مئی 25، 2018 8:13 شام
دونوں کو بہت بہت مبارکباد
راشد ماہیؔ — مئی 26، 2018 5:05 صبح
آپ کو بھی مبارک باد
شکریہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84-54.101502/