کیوں دھڑکتا ہے دل یوں سینے میں؟راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
جام و خم لاکھ پُر مزہ لیکن
لطفِ بالا، نظر سے پینے میں
سارے منظر فریب کا ساماں
خلط دِکھتا ہے کیوں قرینے میں؟
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سارے مصروف خون پینے میں
ہم عدم کی تلاش میں'' زرگر''
آن پہنچے ہیں کس دفینے میں؟